علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

arifkarim

معطل
بنیادی اشکال کی جگہ کشیدہ اشکال لگا دینا مسئلے کا حل نہیں ہے آصف اثر بھائی۔ جسٹیفیکیشن آلٹرنیٹ لگانے پڑیں گے ۔ وہ میں لگا تو دوں لیکن مجھے یہ علم نہیں کہ وہ موبائل پر کام بھی کریں گے کہ نہیں۔ کیوں کہ اس طرح کے ایڈوانسڈ فیچرز کو آفس کے لیٹسٹ ورژن اور ان ڈیزائن وغیرہ ہی سپورٹ کرتے ہیں اب تک۔
arifkarim کیا جالٹ ٹیبل یا آلٹ ٹیبل اینڈرائیڈ سپورٹ کرتا ہے ؟
میرے خیال میں جالٹ ٹیبل سوائے انڈیزائن کے اور کہیں سپورٹڈ نہیں ہے۔
 
شکریہ تابش صاحب اس خوبصورت اپلیکیشن کے لئے کیا یہ آپ نے اندرایڈ اسٹوڈیو میں بنایا ہے ؟

بہت خوب اچھا لگا آپ کی اپلیکیشن دیکھ کر

کیا آپ بتا سکتے ہیں آپ نے گوگل ڈولپر کا اکاؤنٹ کیسے خریدا ؟ میرے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں ہے میں کیسے خرید سکتا ہوں ؟
 
شکریہ تابش صاحب اس خوبصورت اپلیکیشن کے لئے کیا یہ آپ نے اندرایڈ اسٹوڈیو میں بنایا ہے ؟

بہت خوب اچھا لگا آپ کی اپلیکیشن دیکھ کر

کیا آپ بتا سکتے ہیں آپ نے گوگل ڈولپر کا اکاؤنٹ کیسے خریدا ؟ میرے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں ہے میں کیسے خرید سکتا ہوں ؟
جزاک اللہ
جی یہ اینڈرائڈ اسٹوڈیو میں بنایا ہے.
میں نے ایک دوست کے کریڈٹ کارڈ سے پیمنٹ کی تھی.
 
یہاں سے.
یہاں ہر نظم الگ ای ٹی ایم ایل فائل میں ہے. میں نے httrack سے ویب سائٹ ڈاؤنلوڈ کی. اور ہر فائل سے ایچ ٹی ایم ایل ریموو کر کے ٹیکسٹ حاصل کر لیا.


تابش بھائی کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ایچ ٹی ایم ایل ریموو کے لیے آپ نے کون سا سافٹ وئر استعمال کیا تھا ؟
 

عادل سومرو

محفلین
کیا آپ بتا سکتے ہیں آپ نے گوگل ڈولپر کا اکاؤنٹ کیسے خریدا ؟ میرے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں ہے میں کیسے خرید سکتا ہوں ؟

اگر آپ کے ڈیبٹ کارڈ (اے ٹی ایم کارڈ) پر آن لائن خریداری کی سہولت موجود ہے تو پھر ڈیبٹ کارڈ سے بھی خریدا جاسکتا ہے۔ اگر آن لائن سہولت موجود نہیں ہے تو اپنے بینک کی ہیلپ لائن پر کال کر کے ایکٹو کروا لیں۔
 
ماشاء اللہ کیا بہترین اور خوبصورت کام کیا ہے آپ نے۔ اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے۔ یقین کریں مجھے یوں محسوس ہورہا ہے جیسے کہ علی بابا کا خزانہ میرے ہاتھ لگ گیا ہو۔ اب اگر اسی طرح خالقِ قومی ترانہ ’’ابو الاثر حفیظ جالندھری‘‘ مرحوم کی شہرہ آفاق تصنیف ’’شاہنامہ اسلام‘‘ کی تمام جلدوں کو بھی ایسے ہی ایک ایپلیکیشن میں منتقل کر کے پیش کیا جائے تو یقین جانئے مجھ جیسی آج کی نئی نسل جو ادب سے کوسوں دور ہے ان کے ہاتھوں میں یہ ایک قیمتی خزانے جیسا ہوگا اور اس سے امید ہے کہ نئی نسل کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملے گا۔ مجھے علم ہے کہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہے جتنی آسانی سے میں نے فرمائش کی ہے۔ بس ایک دلی خواہش تھی کہ جس کا اظہار کر دیا۔
 
آخری تدوین:

عینی مروت

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔بہترین ایپ ہے
اور دلچسپ بات یہ کہ کچھ عرصہ سے زیر استعمال بھی ہے( لنک پر کلک کرنے کے بعد پتہ چلا)
اللہ آپکو جزائے خیر دے
 
ماشاء اللہ کیا بہترین اور خوبصورت کام کیا ہے آپ نے۔ اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے۔ یقین کریں مجھے یوں محسوس ہورہا ہے جیسے کہ علی بابا کا خزانہ میرے ہاتھ لگ گیا ہو۔ اب اگر اسی طرح خالقِ قومی ترانہ ’’ابو الاثر حفیظ جالندھری‘‘ مرحوم کی شہرہ آفاق تصنیف ’’شاہنامہ اسلام‘‘ کی تمام جلدوں کو بھی ایسے ہی ایک ایپلیکیشن میں منتقل کر کے پیش کیا جائے تو یقین جانئے مجھ جیسی آج کی نئی نسل جو ادب سے کوسوں دور ہے ان کے ہاتھوں میں یہ ایک قیمتی خزانے جیسا ہوگا اور اس سے امید ہے کی نئی نسل کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملے گا۔ مجھے علم ہے کہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہے جتنی آسانی سے میں نے فرمائش کی ہے۔ بس ایک دلی خواہش تھی کہ جس کا اظہار کر دیا۔
آمین۔ جزاک اللہ
اگر کاپی رائٹ سے آزاد، مکمل شاہنامۂ اسلام ٹیکسٹ فارمیٹ میں مل جائے تو مستقبل میں اس پر سوچا جا سکتا ہے۔ فی الحال تو جورِ روزگار فزوں تر ہے۔ :)
 
Top