گھر میں آئس کریم بنانے کا آسان طریقہ- بغیر آئس کریم مشین کے

f043ud.jpg

لئیق احمد بھائی آپ کے لیے۔:)
بہن کیا میں یہ تصویر فیس بک پر ڈال سکتا ہوں؟
 
گھر میں آئس کریم بنانے سے ایک دلچسپ انکشاف ہوا - :)
اگر بازار سے اچھی سے اچھی آئس کریم بھی لا کر کھائی جائے جب تک تو آئس کریم منجمد رہتی ہے بہت لذیذ لگتی ہے لیکن جیسے ہی وہ پگھل جاتی ہے تو وہ اتنی ہی زیادہ بے ذائقہ لگتی ہے۔ لیکن گھر میں بنائی جانے والی آئس کریم اگرچہ پگھل بھی جائے تو وہ اس طرح بے ذائقہ نہیں لگتی ۔ :) تو اس سے ظاہر ہوا کہ غالباً آئس کریم بنانے والی کمرشل کمپنیاں اس میں کچھ ایسے کیمیکلز ڈالتی ہیں جن سے منجمد رہنے تک تو وہ خوش ذائقہ رہتی ہے لیکن پگھلنے کے بعد وہ کیمیکلز اپنی اصلیت ظاہر کردیتے ہیں۔
 
اپنی پھوپھو جان کے حکم پر آئس کریم بنانے کے طریقے کی وڈیو بنا کر ان کو بھیجی تھی، اب یہاں بھی سب پیش کر رہا ہوں کہ وڈیو دیکھ کر طریقہ سمجھنے میں مزید آسانی رہتی ہے۔
 
سین خے

محفلین

بہت خوب! آئس کریم بنانے کا یہ طریقہ بہترین ہے۔ میں نے جب بھی اس طرح آئس کریم بنائی ہے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے ویپینگ کریم مل جائے۔ میں اسے اتنا پھینٹتی ہوں کہ سافٹ پیکس بن جائیں لیکن کریم اسٹف نہ ہونے پائے۔ اگر مجھے کبھی ویپینگ کریم نہیں ملتی تو میں بازار میں جو عام کریم ملتی ہے اس میں ڈریم ویپ پاوؑڈر ڈال کر ویپ کر لیتی ہوں۔
بہت سی داد! (y)
 
بہت شکریہ ذرہ نوازی کا
کبھی آپ نے وہپینگ کریم پاؤڈر کے بغیر آئس کریم بنائی ہے؟ اگر ہاں تو ذائقے میں کیا فرق محسوس ہوا؟
مجھے ذاتی طور پر بغیر وہپنگ کریم کے آئس کریم زیادہ لذیذ محسوس ہوئی۔
 
اگر اور تجربہ میں سب کے ساتھ شئر کرنا چاہوں گا کہ اگر فروٹ چاٹ کے اوپر آئس کریم ڈال کر کھائی جائے تو فروٹ چاٹ اور آئس کریم دونوں کا لطف کئی گنا بڑھ جاتا ہے، تجربہ ضرور کیا جائے۔
 
ترکیب بہت اچھی ہے ۔ اس ترکیب سے پہلے بھی گھر میں آئس کریم بنائی جاتی رہی ہے ۔
پچھلے اتوار کُلفہ ٹرائی کیا تھا ۔بہت اچھا بنا تھا جس کا ثبوت یہ ہے کہ میری بیٹی نے بہت پسند کیا تھا ۔ :)
 
سین خے

محفلین
بہت شکریہ ذرہ نوازی کا
کبھی آپ نے وہپینگ کریم پاؤڈر کے بغیر آئس کریم بنائی ہے؟ اگر ہاں تو ذائقے میں کیا فرق محسوس ہوا؟
مجھے ذاتی طور پر بغیر وہپنگ کریم کے آئس کریم زیادہ لذیذ محسوس ہوئی۔

میں نے کبھی بھی ویپینگ کریم یا ویپینگ کریم پاوؑڈر کے بغیر آئس کریم نہیں بنائی۔

البتہ اپنی معلومات کی بنیاد پرمیں آپ کو یہ بتا سکتی ہوں کہ اصل میں جو فرق آئے گا، وہ ہوگا آئس کریم میں شامل ہوا کی مقدار کا فرق۔ ویپینگ کریم ٹیٹرا پیک کریم کے مقابلے میں زیادہ اچھی طرح اپنے اندر ہوا کو قید کرتی ہے۔ اب کریم کے اندر جتنی ہوا ہوگی اس کے حساب سے وہ ذائقے میں بھاری یا ہلکی محسوس ہوگی۔ زیادہ ہوا، ہلکی کریم، کم ہوا، بھاری کریم۔ اب ہم کہہ سکتے ہیں کریم کا 'ٹیکسچر' کریم میں قید ہوا کی مقدار پر منحصر کرتا ہے۔ جیسا کریم کا ٹیکسچر ہوگا نتیجتاً ویسا ہی آئس کریم کا ٹیکسچر ہوگا یعنی آئس کریم dense ہوگی یا پھر light۔ :)

اب یہ ہر کسی کے مزاج پر منحصر کر گا کہ اس کو کس طرح کی آئس کریم زیادہ پسند آتی ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

عثمان

اگلی بار کریم کے بغیر ٹرائی کیجیے گا۔ :)
 
جب تک ہوا آئس کریم کے اندر قید نہ ہو وہ آئس کریم کہلا ہی نہیں سکتی اور وہ لذت دے ہی نہیں سکتی، جب آہستہ آہستہ ساری ہوا آئس کریم سے نکل جاتی ہے تو اس میں آئس کریم والی لذت برقرار نہیں رہتی، اسی لئے ماہرین کے مطابق تازہ ترین آئس کریم لذیذ ترین ہوتی ہے۔ آئس کریم ۔مشین کا کام اصل میں کریم اور دودھ وغیرہ کو پھینٹ کر اس میں ہوا کو مکس کرنا ہے۔ وہپنگ کریم ہوا کو قید کرنے اور اسے دیر تک قید رکھنے کا کام آسان کر دیتی ہے۔ :)
ایک دفعہ بغیر وہپنگ کریم کے تازہ آئس کریم کھا کر تو دیکھیں :)، میرے ایک قریبی چسکولے دوست کے مطابق میں آئس کریم کے معاملے میں ایک دفعہ باسکن روبنز کو پیچھے چھوڑ چکا ہوں
 
محمد وارث

لائبریرین

سید عمران

محفلین
ترکیب بہت اچھی ہے ۔ اس ترکیب سے پہلے بھی گھر میں آئس کریم بنائی جاتی رہی ہے ۔
پچھلے اتوار کُلفہ ٹرائی کیا تھا ۔بہت اچھا بنا تھا جس کا ثبوت یہ ہے کہ میری بیٹی نے بہت پسند کیا تھا ۔ :)
آپ سب کی دیکھا دیکھی۔۔۔
ہمیں بھی اس اتوار کو یہ سب کرنا لاز م قرار پایا ہے!!!
 
Top