ایم اے اردو کے لیے امدادی کتب

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
مجھے ایم اے اُردو کے لیے امدادی کتب یا میٹریل (ویب سائٹ، پی ڈی ایف، ٹیکسٹ وغیرہ) چاہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی کے نئے سلیبس کے مطابق ۔
احباب سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم!
مجھے ایم اے اُردو کے لیے امدادی کتب یا میٹریل (ویب سائٹ، پی ڈی ایف، ٹیکسٹ وغیرہ) چاہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی کے نئے سلیبس کے مطابق ۔
احباب سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
میری تو صلاح یہی ہو گی کہ کسی اچھی سی لائبریری کی رکنیت اختیار کریں اور خوب مطالعہ فرمائیں تاہم اس ویب سائٹ پر بھی اچھا خاصا مواد موجود ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم!
مجھے ایم اے اُردو کے لیے امدادی کتب یا میٹریل (ویب سائٹ، پی ڈی ایف، ٹیکسٹ وغیرہ) چاہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی کے نئے سلیبس کے مطابق ۔
احباب سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
اگر مضامین اور ان کے سلیبس یہاں لکھ سکیں تو اچھا ہو ۔
 
متلاشی

محفلین
اگر مضامین اور ان کے سلیبس یہاں لکھ سکیں تو اچھا ہو ۔
سالِ اول کے مضامین ۔
پرچہ اول ۔ کلاسیکی اُردو شاعری
پرچہ دوم۔ افسانوی نثر اور ڈراما
پرچہ سوم ۔ اسالیب نثرِ اردو
پرچہ چہارم۔ تاریخ زبان و اردو ادب
پرچہ پنجم ۔ میر و غالب کی شاعری کا خصوصی مطالعہ
سالِ دوم کے مضامین ۔
لازمی مضامین۔
اول۔ جدید ادب
دوم۔ تنقید
سوم ۔ اقبال کا خصوصی مطالعہ
اختیاری مضامین۔ دو سلیکٹ کرنے ہیں۔ (اس بارے بھی مشورہ دیں کہ کونسے دو آسان اور بہتر رہیں گے )
اول۔ اصولِ تحقیق و تدوین
دوم۔ حالی و اکبر کی شاعری کا خصوصی مطالعہ
سوم۔ لسانیات
چہارم۔ معاصرِ اُردو ادب

کورس آؤٹ لائن یہاں دستیاب ہے ۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
اختیاری مضامین۔ دو سلیکٹ کرنے ہیں۔ (اس بارے بھی مشورہ دیں کہ کونسے دو آسان اور بہتر رہیں گے )
اول۔ اصولِ تحقیق و تدوین
دوم۔ حالی و اکبر کی شاعری کا خصوصی مطالعہ

یہی دو آسان ہیں، لسانیات اور معاصر اردو ادب نسبتاً مشکل ہیں۔
 
Top