فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 آٹو کشیدہ ریلیز!

محمد مسلم

محفلین
جمیل نوری نستعلیق کے ورژن 3 میں ورڈ میں پرنٹنگ کے دوران الفاظ کے ایک دوسرے پر چڑھنے کے مسئلہ کا کوئی حل نکلا ؟ یا حل پر کام ہو رہا ہے؟ اس کی وجہ دریافت ہوئی؟
 
arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق کے ورژن 3 میں ورڈ میں پرنٹنگ کے دوران الفاظ کے ایک دوسرے پر چڑھنے کے مسئلہ کا کوئی حل نکلا ؟ یا حل پر کام ہو رہا ہے؟ اس کی وجہ دریافت ہوئی؟
مائکروسافٹ والوں کو بگ رپورٹ کر دیا ہے۔ دیکھتے ہیں وہ کب درست کرتے ہیں
 
ماشاءاللہ بہت خوب
اسی طرح اور نئے نئے فونٹ بنتے رہے
آپکو اس سعی پر مبارک بادی

اور ایک بات اردو فونٹ کے ساتھ انگریزی کول جاز فونٹ دونوں ایک ساتھ جمع ہو سکتے ہیں نا نہیں۔ یعنی جب اردو پڑھے گیں تو نستعلیق میں اور بیج میں انگریزی حروف آئے تو وہ کولجاز فونٹ میں نظر آئے۔ یہ صورت ممکن ہے؟ اگر ہے تو مطلع فرمائیں۔
 
اور ایک بات اردو فونٹ کے ساتھ انگریزی کول جاز فونٹ دونوں ایک ساتھ جمع ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ یعنی جب اردو پڑھے گے تو نستعلیق میں اور بیج میں انگریزی حروف آئے تو وہ کولجاز فونٹ میں نظر آئے۔ یہ صورت ممکن ہے؟ اگر ہے تو مطلع فرمائیں۔
 
arifkarim

معطل
اور ایک بات اردو فونٹ کے ساتھ انگریزی کول جاز فونٹ دونوں ایک ساتھ جمع ہو سکتے ہیں نا نہیں۔ یعنی جب اردو پڑھے گیں تو نستعلیق میں اور بیج میں انگریزی حروف آئے تو وہ کولجاز فونٹ میں نظر آئے۔ یہ صورت ممکن ہے؟ اگر ہے تو مطلع فرمائیں۔
جی ممکن ہے۔ آپ اس فانٹ کو فانٹ کریٹر میں کھول کر اسکے انگریزی حروف اپنے مند پسند فانٹ سے ری پلیس کر سکتے ہیں۔
 
یہ لنک ہے کولجاز فونٹ کی
عارف کریم صاحب آپ ہی یہ تیار کرکے دیدیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔۔ مجھے فونٹ میں تبدیلی کرنے نہیں آتی۔میں تو آپ کی ویب سائٹ محفل میں آیا ہوں تب سے ہی فونٹ کے بارے میں معلومات ہوئی اللہ تعالٰی آپکو بہترین بدلہ دیوے۔۔ میری آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے یہ کام آپ پایہ تکميل پہچائیے۔
 
aladdin

محفلین
مائکروسافٹ والوں کو بگ رپورٹ کر دیا ہے۔ دیکھتے ہیں وہ کب درست کرتے ہیں
یہ کس ورڈ میں ہورہا ہے؟ 2013 یا 2016 یا پھر سب میں؟ اور 2013 اور 2016 میں ایکسپورٹ ایز پی،ڈی،ایف آپشن استعمال کرکے دیکھیں۔ کوئی دوسرا پی،ڈی،ایف پرنٹر استعمال نا کریں۔ اگر پھر بھی مسئلہ برقرار ہے تو دیگر 3rd party پی،ڈی،ایف پرنٹر بھی چیک کرکے دیکھیں کہ کیا نتیجہ آتا ہے۔
 
بہت دعائیں آپ حضرات کے لیے ۔۔۔
انڈرائڈ پر گوگل کھولتے ہیں تو نسخ میں نظر آتاہے ۔۔۔ایسا کچھ ہے کہ وہاں نستعلیق میں نظر آئے ۔۔؟
 
انڈیزائن میں آٹو کشیدہ کی سیٹنگ کے ساتھ ایک دو تحریریں مکمل کیں تو مزہ آگیا، بہت بہت شکریہ جناب عارف بھائی، امید ہے کہ اگلی ریلیز مزید خوشیاں لے کر آئے گی۔
 
میں سید ذیشان صاحب اور آپ کا ، اور ان تمام لوگوں کا جو اس کاوش میں حصہ ڈال پائے، تہہ دل سے بے حد شاکر ہوں۔
آئندہ آپ حضرات کی مزید کوششیں اردو معاشرے کے لیے مزید بھلائی کا باعث ہوں۔ آمین۔
 
متلاشی

محفلین
بہت دعائیں آپ حضرات کے لیے ۔۔۔
انڈرائڈ پر گوگل کھولتے ہیں تو نسخ میں نظر آتاہے ۔۔۔ایسا کچھ ہے کہ وہاں نستعلیق میں نظر آئے ۔۔؟
اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ موبائل پر کوئی بھی نستعلیق فونٹ انسٹال کر کے اسے ڈیفالٹ فونٹ سیٹ کر دیتے ہیں۔ تو پھر ہر جگہ اردو نستعلیق میں ہی نظر آئے گی۔
مہرنستعلیق ویب فونٹ کے لیے میرے دستخط میں لنک موجود ہے۔
 
اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ موبائل پر کوئی بھی نستعلیق فونٹ انسٹال کر کے اسے ڈیفالٹ فونٹ سیٹ کر دیتے ہیں۔ تو پھر ہر جگہ اردو نستعلیق میں ہی نظر آئے گی۔
میرے پاس سیمسنگ کا فون ہے، میں نے مہر نستعلیق لگایا ہوا ہے، مگر کروم یا کسی بھی براؤزر میں کوئی بھی کسٹم فونٹ نہیں چلتا، سب کچھ موبائل کے ڈیفالٹ فونٹ ہی میں نظر آتا ہے سواے کچھ ویب سائٹوں کے، جیسے اردو پوائنٹ، ریختہ وغیرہ۔
اردو محفل کو نستعلیق فونٹ میں دیکھنے کی بڑی آرزو ہے مگر پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔ کوئی حل بتائیں۔

اس کے علاوہ جو دوسرے فونز ہیں جن میں روٹ کے ذریعے زبردستی فونٹ بدلا جاتا ہے ان میں ویب براوزر بلکہ ہر ایپ میں کسٹم فونٹ ہی نظر آتا ہے۔
مہرنستعلیق ویب فونٹ کے لیے میرے دستخط میں لنک موجود ہے۔

آپ کے دستخط نظر نہیں آرہے۔
 
Top