ہڑپہ آبائی پراجیکٹ

زیک

مسافر
چونکہ وائے Y کروموسوم باپ سے بیٹے کی طرف منتقل ہوتا ہے اس لئے ہم اس سے آبائ paternal لائن کے متعلق اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی کو استعمال کرتے ہوئے کچھ سائنسدانوں نے پاکستانی اور ہندوستانی سید، ہاشمی اور قریشی مردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا اور ثابت کیا کہ وہ ایک ہی جد سے نہیں ہیں یعنی سید ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سب حضرت علی کی اولاد ہیں۔

یپپر کا لنک

میرے بلاگ پر رازب کی اس بارے میں پوسٹ
اکمل زیدی
 
اکمل زیدی

محفلین
سر جی ..پہلی بات تو یہ کے آپ نے لکھا کچھ سید ہاشمی قریشی کا ڈی این اے کیا گیا اور ثابت ہوا کے وہ ایک ہی جد سے نہیں "یعنی سید ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سب حضرت علی کی اولاد ہیں" بلکل اتفاق کرتا ہوں (مگر تھوڑا سا اختلاف یہ کے ان چند کا ٹیسٹ سے اپ اسے سب پر منطبق نہیں کر سکتے )..یہ بھی تو ہوسکتا ہے کے وہ واقعی belong نہ کرتے ہوں جنکا ٹیسٹ لیا گیا .

اب بہت محتاط addition یہ کے ( لوگوں کے ذہن میں میرا تاثر ہے کے میں اس پوسٹ کو بھی اسی رو میں لے جاؤنگا اور جذباتی قسم کے جوابات دونگا ) تو سچی بات تو یہ ہے کے سید اصل میں ہیں وہی جو نسب میں حضرت علی سے تعلق رکھتے ہیں مگر صرف یہ باشرف ہونے کی دلیل نہیں ہے کیونکے (علی سے تعلق کے بعد متقی ہونا شرط ہے) آپ بلکل start میں حضرت امام جعفر صادق کے بعد دیکھیں جہاں بغیر کسی ڈی این اے کے بات اظہر من الشمس تھی کے اولادیں حضرت علی سے ہی belong کرتی ہیں مگر اختلاف ہوا . . اسلام کا میعار تقویٰ ہے اور تقویٰ کا کوئی ڈی این اے نہیں ہوتا.
 
سید عمران

محفلین
جب تک بات بندروں تک نہیں پہنچتی تب تک تو معلومات لینے دیں ۔۔۔۔۔
ارے بھائی ! گھبرانے کی کیا بات ہے۔۔۔
جو لوگ بات بندروں تک پہنچاتے ہیں انہیں پہنچانے دیں۔۔۔
جو کہتے ہیں کہ ہمارے جد اعلیٰ بندر تھے ان کی بات چپ چاپ تسلیم کرلیں۔۔۔
کیوں کہ ہر شخص کو اپنا شجرہ نسب بیان کرنے کا حق حاصل ہے!!! ;)
 
عثمان قادر

جی ہاں بہر کیف ہمیں دوسروں کی سوچ کا احترام کرنا چاہیے ۔۔۔۔ ھھ
 
طالب سحر

محفلین
جو کہتے ہیں کہ ہمارے جد اعلیٰ بندر تھے ان کی بات چپ چاپ تسلیم کرلیں۔۔۔
کیوں کہ ہر شخص کو اپنا شجرہ نسب بیان کرنے کا حق حاصل ہے!!! ;)

چلیں یہ بات تو سمجھ میں آگئی کہ انسان بندر کی نسل سے نہیں ہے

آپ اس کے لئے سوال نمبر 3 اور 6 کا ایک بار پھر مطالعہ کیجئے :
 
لاریب مرزا

محفلین
موضوع پڑھ کے ہم نے جلدی جلدی دھاگا کھولا کہ شاید آپ ہڑپہ اور موہنجوداڑو کے کھنڈرات کی سیر کر چکے ہیں یا وہاں کوئی پراجیکٹ کیا تھا جس کی معلومات مع تصاویر کے ارسال کی ہو گی :( لیکن دھاگا کھول کے ہمارا حال کچھ ایسا ہوا..... :brokenheart:
 
الف نظامی

لائبریرین
چونکہ وائے Y کروموسوم باپ سے بیٹے کی طرف منتقل ہوتا ہے اس لئے ہم اس سے آبائ paternal لائن کے متعلق اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی کو استعمال کرتے ہوئے کچھ سائنسدانوں نے پاکستانی اور ہندوستانی سید، ہاشمی اور قریشی مردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا اور ثابت کیا کہ وہ ایک ہی جد سے نہیں ہیں یعنی سید ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سب حضرت علی کی اولاد ہیں۔

یپپر کا لنک

میرے بلاگ پر رازب کی اس بارے میں پوسٹ
اعوان بھی حضرت علی کی غیر فاطمی اولاد ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
چونکہ ان کا وائے ہیپلوگروپ جے ون نہیں اس لئے یہ دعوی غلط ہے
اس بات کا ریفرنس کیا ہے اور جو ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے کیا اُس میں اِس بات کا لحاظ کیا گیا ہے کہ ماں اور باپ دونوں اعوان ہوں یا مختلف قوموں سے تعلق رکھتے ہیں؟
 
زیک

مسافر
اس بات کا ریفرنس کیا ہے اور جو ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے کیا اُس میں اِس بات کا لحاظ کیا گیا ہے کہ ماں اور باپ دونوں اعوان ہوں یا مختلف قوموں سے تعلق رکھتے ہیں؟
وائے کروموسوم صرف باپ سے بیٹے کو منتقل ہوتا ہے اس لئے ماں کا اعوان ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

ریفرینس بعد میں دیتا ہوں فی الحال تو یادداشت کی بنیاد پر لکھ دیا
 
Top