asakpke

محفلین
مفت ۔ روشن ٹیک ڈاٹ کام پوائنٹ آف سیل آپریٹنگ سسٹم 1

تعارف
میں یہ بتاتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہا ہوں کہ روشن ٹیک ڈاٹ کام پوائنٹ آف سیل آپریٹنگ سسٹم 1 مفت ڈائونلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ یہ ایک مکمل لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں پوائنٹ آف سیل پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے۔

پوائنٹ آف سیل کیا ہے؟
پوائنٹ آف سیل ایک کمپیوٹر پروگرام یا سافٹ ویئر ہے جو آپ کی دوکان، کاروبار یا بزنس کو چلانے میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ آپ کی سیل کا ریکارڈ رکھتا ہے، رسید پرنٹ کرتا ہے، سامان کی تعداد بتاتا ہے اور اسی طرح بہت سی رپورٹس بتاتا ہے۔ مثلا آج کتنی سیل ہوئی، منافع کتنا ہوا وغیرہ۔ اسی طرح یہ پچھلے دنوں کا حساب بھی بتاتا ہے مثلا مہینہ وار سیل یا پورے سال کی سیل اور اس کے ساتھ ساتھ منافع وغیرہ بھی بتاتا ہے۔
آپ اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
یہ ساری چیزوں کا حساب کتاب رکھتا ہے، آپ چوری چکاری وغیرہ کا بہت جلد پتہ چلا سکتے ہیں
آپ کو روزانہ کے حساب سے اپنے نفع کا پتہ چلتا رہتا ہے
جو چیزیں کم پڑ گئی ہیں ان کی لسٹ بتاتا ہے
اگر آپ کے کاروبار پر زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں تو یہ ان کی کارکردگی کا الگ الگ ریکارڈ بتاتا ہے
اگر آپ اسے انٹرنیٹ کے ساتھ منسک کر دیں تو دنیا میں کہیں سے بھی تمام رپورٹس چیک کر سکتے ہیں
جو پروڈکٹس زیادہ سیل ہو رہی ہیں ان کی رپورٹ دیتا ہے
یہ رسید چند سکینڈ میں پرنٹ کر دیتا ہے
اسے آپ ایک سے زیادہ کمپیوٹرز پر انسٹال کر سکتے ہیں
بار کوڈز سے آسان ڈیٹا انٹری کر سکتے ہیں
ڈائونلوڈ
http://sourceforge.net/projects/roshantech-com-pos-os/files/POS-OS-1.iso/download
سپورٹ
سپورٹ قیمتا دستیاب ہے، صرف 500 روپے مہینہ یا 5 ڈالر مہینہ۔

عطیات
کیا میں کچھ اچھا کر رہا ہوں؟ عطیات دینے کے لیے مجھ سے رابطہ کریں۔
مزید معلومات
مزید معلومات اس روابط پر دستیاب ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب!

یہ آپ کو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ بنانے کا خیال کیوں آیا اور اسے آپ انفرادی ایپلیکشن کے طور پر کیوں نہیں بنایا کہ دیگر لینکس ڈسٹریبیوشن کے ساتھ بھی انسٹال ہو سکتا۔
 
asakpke

محفلین
بہت خوب!

یہ آپ کو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ بنانے کا خیال کیوں آیا اور اسے آپ انفرادی ایپلیکشن کے طور پر کیوں نہیں بنایا کہ دیگر لینکس ڈسٹریبیوشن کے ساتھ بھی انسٹال ہو سکتا۔
یہ آپ الگ سے بھی اتار سکتے ہیں. گٹ ہب پر موجود ہے.
سسٹم بنانے کی وجہ یہ ہے کہ سب چیزیں انسٹال ہے اور استعمال کے لیے بالکل تیار ہے.
 
آصف اثر

معطل
یہ آپ الگ سے بھی اتار سکتے ہیں. گٹ ہب پر موجود ہے.
سسٹم بنانے کی وجہ یہ ہے کہ سب چیزیں انسٹال ہے اور استعمال کے لیے بالکل تیار ہے.
تو کیا الگ سے انسٹال کرنے پر سب چیزیں انسٹال نہیں ہوتی؟
اور یہ بھی بتائیں کہ کیا یہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی چل سکتا ہے؟
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
تو کیا الگ سے انسٹال کرنے پر سب چیزیں انسٹال نہیں ہوتی؟
میرے خیال آپ نے سسٹم سے مراد مکمل کمپیوٹر لیا ہے۔جبکہ یہاں سسٹم سے مراد آپریٹنگ سسٹم ہے جیسا کہ "ونڈوز" ایک آپریٹنگ سسٹم ہے۔ ایسے ہی یہ بھی ایک آپریٹنگ سسٹم ہے۔ جو کہ لینکس پر بنایا گیا ہے۔ آپ چاہیں تو الگ سے آپریٹنگ سسٹم اور اس پر الگ سے یہ سافٹ وئیر انسٹال کرلیں۔ یا اگر آپ پہلے ہی لینکس استعمال کرتے ہیں اور آپ کے پاس نصب ہے تو اس میں بھی انسٹال کرسکتے ہیں۔
 
asakpke

محفلین
تو کیا الگ سے انسٹال کرنے پر سب چیزیں انسٹال نہیں ہوتی؟
اور یہ بھی بتائیں کہ کیا یہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی چل سکتا ہے؟
نہیں، باقی چیزیں آپکو انسٹال کرنی پڑتی ہیں۔ یہ پی او ایس ویب بیسڈ ہے اسلیے آپکو ویب سرور، پی ایچ پی، مائی ایس کیو ایل وغیرہ انسٹال کرنی پڑتی ہے۔ یہ چیزیں آپ کسی بھی آپریٹنگ سسٹم پر انسٹال کریں تو یہ پی او ایس چل چکتا ہے۔ اور اس پی او ایس کو کیسے انسٹال کرنا ہے؟ اسکا طریقہ اوپر ربط میں دیا گیا ہے۔

اور یہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی چل سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

asakpke

محفلین
میرے پاس سینٹوس معہ گنوم انسٹال ہے کیا یہ اُس پر انسٹال ہو جائے گا۔
بلکل ہو جائے گا۔
باقی چیزیں آپکو انسٹال کرنی پڑتی ہیں۔ یہ پی او ایس ویب بیسڈ ہے اسلیے آپکو ویب سرور، پی ایچ پی، مائی ایس کیو ایل وغیرہ انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اور اس پی او ایس کو کیسے انسٹال کرنا ہے؟ اسکا طریقہ اوپر ربط میں دیا گیا ہے۔
 
اگر یہ ویب ایپلیکیشن ہے تو ہمارا خیال ہے کہ آپ کو سمپل انوائسیز سے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔ اس کے ڈیمو اور ڈاکیومنٹیشن سے کافی کچھ سیکھ سکیں گے کیونکہ وہ کئی سالوں سے لوگوں کے استعمال میں ہے۔ سمپل انوائسیز کو کسی بھی پی ایچ پی مائی ایس کیو ایل اپلیکیشن کی طرح کسی بھی پلیٹ فارم پر سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے یا اس کا ونڈوز اسٹینڈ الون بائنری نصب کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
بہت کارآمد لگ رہا ہے :zabardast1:، تفصیل سے چیک کرتا ہوں، شکریہ۔
 
محمد سعد

محفلین
اگر یہ ویب ایپلیکیشن ہے تو ہمارا خیال ہے کہ آپ کو سمپل انوائسیز سے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔ اس کے ڈیمو اور ڈاکیومنٹیشن سے کافی کچھ سیکھ سکیں گے کیونکہ وہ کئی سالوں سے لوگوں کے استعمال میں ہے۔ سمپل انوائسیز کو کسی بھی پی ایچ پی مائی ایس کیو ایل اپلیکیشن کی طرح کسی بھی پلیٹ فارم پر سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے یا اس کا ونڈوز اسٹینڈ الون بائنری نصب کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
میں تو سوچ رہا تھا کہ آپ سب سے پہلے ڈاکر (docker) کا ذکر کریں گے۔ :biggrin:
 
Top