اسلام اور محفل

یہ دینی اوردنیاوی کی تفریق ہم نے پیدا کی ہے۔مثلاً ، دینی تعلیم اور دنیاوی تعلیم
دینی تعلیم تو ہوگئی قرآنِ پاک اور حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم

تو میڈیکل، انجینئرنگ، اکاؤنٹنگ وغیرہ غیر دینی تعلیم کیسے ہے۔اسلام میں دیگر علوم حاصل کرنا ممنوع ہے کیا؟
کیا دیگر علوم کا حصول غیر اسلامی ہے؟
اسے کہتے ہیں دیکھا بھالا مغالطہ!! :) :) :)
جناب ناموں میں کیا رکھا ہے؟؟ کوئی میڈیکل کو دنیاوی تعلیم کہے یا دینی، اس سے اس کے نامہ اعمال پر تو کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا، البتہ دینی تعلیم کہہ کر روح و جگر پر ہو تو ہو!! :)
 
اسے کہتے ہیں دیکھا بھالا مغالطہ!! :) :) :)
جناب ناموں میں کیا رکھا ہے؟؟ کوئی میڈیکل کو دنیاوی تعلیم کہے یا دینی، اس سے اس کے نامہ اعمال پر تو کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا، البتہ دینی تعلیم کہہ کر روح و جگر پر ہو تو ہو!! :)



میرے اچھے پیارے بھائی اختلاف کے لئے بھی شکریہ۔ کم از کم مجھے ذرا برابر مغالطہ نہیں ہے۔ جس علم کو حاصل کرنے کے لئے انبیاء نے منع نہیں فرمایا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے منع نہیں فرمایا اور وہ علم انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے مفید ہے وہ عین قرآنی تعلیمات کے مطابق ہے۔ میرا ایمان ہے کہ ہر ایسا علم حاصل کرنا عین دینی تعلیم ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاء کی بعثت ہی انسانی فلاح کے لئے ہے۔
 

ساجد

محفلین
دیکھئے محترمین ، سنا کرتے ہیں کہ اردو محفل کا کوئی مذہب نہیں ہے تو ا س کا مطلب یہ ہے کہ یہاں مذہبی مناظروں کی بجائے ہلکی پھلکی گپ شپ اور علم و ادب کی بات ہو گی ۔ ایسا نہیں کہ آپ کو مذہب بیزار ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے بلکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر بحثیں مت ۔
اور جن لوگوں کا ایمان ہے کہ ایسی محافل میں شرکت کرنے سے ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو جائے گا وہ جان لیں کہ ان پر یہ عذاب ان کی ایسی سوچ کی صورت میں پہلے ہی سے نازل ہو چکا ہے لہذا وہ جتنی جلدی ممکن ہو اپنا ایمان بچا کر یہاں سے چلے جائیں :)
 

زیک

مسافر
یہ دینی اوردنیاوی کی تفریق ہم نے پیدا کی ہے۔مثلاً ، دینی تعلیم اور دنیاوی تعلیم
دینی تعلیم تو ہوگئی قرآنِ پاک اور حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم

تو میڈیکل، انجینئرنگ، اکاؤنٹنگ وغیرہ غیر دینی تعلیم کیسے ہے۔اسلام میں دیگر علوم حاصل کرنا ممنوع ہے کیا؟
کیا دیگر علوم کا حصول غیر اسلامی ہے؟
لگتا ہے کہ پورا تھریڈ آپ کے اوپر سے گزر گیا۔
 

x boy

محفلین
میں اس لڑی پر غور کررہا ہوں،،،
اسلام یا مذہب کو کوئی بھی نہیں لائے گا، اسلام کی توہین بھی نہیں کی جائے اور اسلام کے نام پر عرب کی بھی توہیں نہ کی جائے
خادمین شریفین کو بلاوجہ نہ گھسیٹا جائے، وہاں کے اماموں کے نام اور تصویر کے ساتھ جعلی خبریں ، سازیشیں بھی نہ
پیش کی جائے، دیکھیں پھر کوئی کچھ نہیں کہے گا۔
زیک بھائی کی بات درست ہے نام عبداللہ ، بارک حسین اوبامہ ہونے سے کوئی مسلمان نہیں ہوجاتا۔
 

arifkarim

معطل
اسلام یا مذہب کو کوئی بھی نہیں لائے گا، اسلام کی توہین بھی نہیں کی جائے اور اسلام کے نام پر عرب کی بھی توہیں نہ کی جائے
تو پھر آپ نظریہ ارتقاء کی سائنسی بحث میں مذہب کو کیوں زبردستی شامل کر رہے تھے؟ کیا یہ سائنس کی توہین نہیں؟
خادمین شریفین کو بلاوجہ نہ گھسیٹا جائے، وہاں کے اماموں کے نام اور تصویر کے ساتھ جعلی خبریں ، سازیشیں بھی نہ
خادمین شریفین کوئی آسمان سے ٹپکی ہوئی مخلوق نہیں ہے۔ اسی زمین کی کرپٹ پیداوار ہے۔
زیک بھائی کی بات درست ہے نام عبداللہ ، بارک حسین اوبامہ ہونے سے کوئی مسلمان نہیں ہوجاتا۔
یا ایکس بوائے کہنے سے بوائے نہیں بن جاتا :)
 

x boy

محفلین
تو پھر آپ نظریہ ارتقاء کی سائنسی بحث میں مذہب کو کیوں زبردستی شامل کر رہے تھے؟ کیا یہ سائنس کی توہین نہیں؟

خادمین شریفین کوئی آسمان سے ٹپکی ہوئی مخلوق نہیں ہے۔ اسی زمین کی کرپٹ پیداوار ہے۔

یا ایکس بوائے کہنے سے بوائے نہیں بن جاتا :)

لا تنس ذکراللہ
 

تجمل حسین

محفلین
یہ اردو کا فارم ہے، عربی کا نہیں۔ اپنی عربی کسی عربی فارم پر جا کر جھاڑیں۔ :)
بالکل متفق! یہ اردو کا فورم ہے آپ اپنا انگلش والا نام کسی انگلش فورم پہ جاکر استعمال کریں۔:p

اور ہاں۔
Jeg forstår ikke Arabisk! اسکا نارویجن میں ترجمہ :)
نارویجن کسی نارویجن فورم پر جاکر جھاڑیں۔:LOL:
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
بالکل متفق! یہ اردو کا فورم ہے آپ اپنا انگلش والا نام کسی انگلش فورم پہ جاکر استعمال کریں۔
یہ یوزر نیم ہے۔ فارم پر آپ کوئی بھی یوزر نیم منتخب کر سکتے ہیں۔ اسکی کوئی قید نہیں کہ یہ اردو میں ہی لکھا گیا ہو یا کسی اور زبان میں :)

نارویجن کسی نارویجن فورم پر جاکر جھاڑیں۔
یہ انکی عربیوں کا جواب تھا۔ اب ایسا نہیں کہ ہمیں بالکل عربی نہیں آتی پر ہر اردو بات کا جواب عربی میں دینا حماقت ہے :)
 
مذہبی انتہا پسندی تو ہمارے پیارے مذہیب اسلام کی تعلیمات میں بھی نہیں ہے۔فورم پر مذہبی انتہا پسندی سے بچنا چاہیے۔اپنے مذہبی اور مسلک کے عقائد کسی پر زبردستی عائد کرنا غیرمناسب فعل ہے۔
 
آپ نے زکریا کی اس بات پر غور نہیں کیا کہ ضروری نہیں اس فورم پر گفتگو میں حصہ لینے والے سب لوگ مسلمان ہی ہوں۔
متفق۔۔۔
اردو دوسری بڑی زبان ہے جس میں عربی کے بعد سب سے زیادہ اسلامی مواد ہے
متفق۔۔۔
اردو کو پورے عالمِ اسلام میں سب سے ضخیم اسلامی انسائیکلوپیڈیا کا فخر بھی حاصل ہے
کوئی شک نہیں۔۔
اردو کو اسلام سے جدا کون کر رہا ہے؟
کوئی بھی نہیں۔۔اردو میں اسلام پر بہت زیادہ کام ہواہے ہزاروں عربی کتب اسلام کا اردو میں ترجمہ ہو چکاہے ۔۔جس سے اسلام کی ناؤ کو مذاہب عالم میں تیرنے اور اپنی شیر
بات صرف یہ ہے کہ یہاں دو گروہ موجود ہیں ایک دین و دنیا کو الگ خانے میں رکھنے والا اور دوسرا اسلام کو زندگی کے ہر شعبے میں رہمنا سمجھنے والا۔
دین کو دنیا سے الگ کرنا یاسمجھنا ایک غلظ نظریہ ہے بلکہ ہمارا کہنایہ ہے کہ دنیا کو دین کے ساتھ ساتھ لے کر چلو۔۔۔دین و دنیا ایک ساتھ مگر دنیا میں رہنے کو اصول و ضوابط دین کے استعمال کریں۔۔
احباب کو چاہئے کہ مذہب کو صرف بحث برائے بحث کےلئے ہر معاملے میں نہ گھسیڑا جائے۔
بالکل ٹھیک بات کی ہے جناب نے ۔۔
مذھب کو بدنام نہ کریں ، اگر آپ کو اسلام پسند نہیں تو آپ کو کوئی زبردستی تو نہیں کر رہا۔
مذہب کو بدنام وہ لوگ کرتے ہیں حن کے دل میں یہ ہوتا نہیں۔۔۔ملحدین۔۔۔اسلام پسندی پتہ نہیں کیوں ایک جرم بن گیا ہے ۔۔
مذہب اور تعصب دو متضاد چیزیں‌ہیں‌ اور جہاں مذہب ہوگا وہاں‌تعصب نہیں‌ہوگا۔
صحیح فرمایا ۔۔۔
اسلام کی بات ضرور کریں، اسلام کی تو ساری باتیں اچھی ہیں لیکن انداز اچھا رکھیں، یہی تو اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ اچھے انداز سے بات کرو (مرّو کراما) ۔ اب مسئلہ یہی ہے ہم دین کی بات ایسے سخت انداز سے کر رہے ہیں کہ لوگ بیزار ہو رہے ہیں، تو اس سے فائدہ ہوا کہ نقصان؟
مرو کراما حکم الہی کے خلاف جب عمل ہو گا تو فائدہ کیسا۔۔۔نقصان ہی ہوتاہے شارق صاحب ۔۔بہت اچھی بات کی ہے آپ نے اللہ سلامت رکھے اور مناظرین اسلام اور واعظین اسلام اور داعیان اسلام کو اللہ ہدایت سے نوازے آمین
اپنے خیالات کے اظہار کا ہر ایک کو ازادی ہے۔ ہم سب کو اچھے انداز سے اسلام کی ترویج کرنی چاہیے۔ اسلام ہی ہماری راہ نجات ہے
خان صاحب کی ان تینوں باتوں سے متفق ہوں بس (آزادی ) کے الف سے مد غائب ہے۔۔لیکن بات خان صاحب کی درست ہے یہی تو شہریت میں ایک باب کے تحت بیان کیا گیا ہے کہ اظہار خیال کی آزادی ایک اچھے معاشرے کی دلیل ہے ۔اور ترویج اسلام کے لیے انداز اچھا ہوگا تو ہی اثر پذیر ہوگا درشت انداز سے کہی کوئی بات کب کسی کے بھیجے میں اترتی ہے ۔مات تلوار سے بھی دی جاسکتی ہے اور مات اخلاق حسنہ سے بھی ۔۔کہتے ہیں جو گڑ سے مرے اسے زہر کیوں دیں ۔۔اور فارسی کا ایک ضرب المثل مجھے یاد آرہا ہے ۔۔زبان شیریں ملک گیریں۔۔اور خان صاحب نجات والی بات تو آپ کی اتنی سچی ہے جیسے سورج کی موجودگی میں اندھیرے سے انکار ہوتاہے ۔۔نجات تو اسلام میں ہی ہے ۔۔
مذہب کہاں کہاں ہے ، کہاں نہیں ؟ کتنا مفید ہے ، کتنا نہیں ؟ فورم پر اس کی حیثیت وغیرہ اہم نہیں ، جتنا کہ اس کی تعلیمات ۔
بالکل تعلیمات اہم ہیں۔۔
سب کو تو واقعی خوش نہیں کیا جا سکتا۔
سب کو نہ کریں ۔۔بس ایک اللہ کو کر لیں اور اللہ خوش ہو گیا تو کیا کہنے لہریں بہریں کر دے گا اور سبھی کو آپ سے خوش بھی کر دے گا ۔۔نسخہ مشکل ہے مگر ہے مجرب آزما لیں۔۔
وہ آزادی جس میں دوسروں کے احساسات کا بھی خیال رکھاجاتا ہے۔ اور یہ سارا سلسلہ باہمی احترام اور بھائی چارہ کی بنیاد پر قائم ہے۔
اللہ سے سچے دل سے دعا ہے کے ہماری اس محفل کی یہ پر محبت فضائیں ہمشہ رہیں۔آمین
دیکھئے، مذہب کے لئے اور سیاست کے لئے الگ الگ زمرے موجود ہیں۔ سیکشن کہہ لیں بے شک۔ وہاں جا کر اعتدال کے ساتھ لکھئے، کوئی نہیں روکتا۔ گڑبڑ ایسے شروع ہوتی ہے کہ اسلامی سیکشن کا متن دیگر سیکشنز میں پوسٹ ہونے لگتا ہے اور جواب در جواب بحث شروع ہوتی ہے جس میں دونوں اطراف سے منہ سے جھاگ نکالنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ پھر موضوع چاہے جتنا مذہبی ہو، وہ محض ایک تضحیک بن کر رہ جاتا ہے
ایسی صورت حال سے بچنا ہی بہترہے بہتر ہے ایسی فضا پیدا ہونے سے قبل ہی رک جانا چاہیے۔۔۔
 
Top