اسلام اور محفل

سب کو تو واقعی خوش نہیں کیا جا سکتا۔

ویسے ٹھیک ہے چلنے دیں اور ساتھ ساتھ بتاتے جائیں باقی لوگوں کی مرضی ۔ اگر کسی کو اردو سے محبت ہے تو اسے ان باتوں سے فرق نہیں پڑنا چاہیے، یہ سب زندگی کا حصہ ہے اور ساری زندگی چلتا ہے۔ اردو کی محبت میں کمی نہیں آنی چاہیے اس سے۔
 
بلکل درست۔
سب کو خوش نہیں‌کیا جاسکتا نہ ہی سب کو خوش کرنا کسی بھی ازاد فورم کا منشور ہو سکتے ہیں۔ یہ تو کنٹرولڈ فورم کی پالیسی ہوتی کہ جو مخصوص پیغام ہی لوگوں تک پہچانا چاہتے ہیں۔ جیسے بی بی سی کا نیا فورم۔
 
دوستوں کو سلام
میری اس ویب سائٹ پر نئی انٹری ہے اگر کچھہ غلط کہہ جاوں تو معافی میں بھی شاید ان کی تمام باتوں سے agree کروں گا
شکریہ
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمت علی نے کہا:
بلکل درست۔
سب کو خوش نہیں‌کیا جاسکتا نہ ہی سب کو خوش کرنا کسی بھی ازاد فورم کا منشور ہو سکتے ہیں۔ یہ تو کنٹرولڈ فورم کی پالیسی ہوتی کہ جو مخصوص پیغام ہی لوگوں تک پہچانا چاہتے ہیں۔ جیسے بی بی سی کا نیا فورم۔
برطانوی سامراج کی پیداوار بی بی سی کا رویہ انتہائی پاکستان دشمن ہے۔ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلیے پروپگنڈا کیا جاتا ہے۔ صحافت کی روح عنقا ہے۔
 
عبدالقدیر نے کہا:
دوستوں کو سلام
میری اس ویب سائٹ پر نئی انٹری ہے اگر کچھہ غلط کہہ جاوں تو معافی میں بھی شاید ان کی تمام باتوں سے agree کروں گا
شکریہ

وعلیکم سلام عبدالقدیر، بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے محفل میں شمولیت اختیار کی۔ کچھ تعارف ہو جائے آپ کا تو آسانی رہے گی سب کو بات چیت میں۔ اس فورم کی یہ خاص بات ہے کہ یہاں آزادی اظہار ہے جو بہت کم جگہ میسر ہے۔
 
محب کی بات میں تھوڑا سا اضافہ بھی کروں کہ ہم اس آذادی کو ڈنمارک والی آذادئ اظہار نہیں سمجھ رہے ہیں‌بلکہ وہ آزادی جس میں دوسروں کے احساسات کا بھی خیال رکھاجاتا ہے۔ اور یہ سارا سلسلہ باہمی احترام اور بھائی چارہ کی بنیاد پر قائم ہے۔
 
زیک

مسافر
پلیز اس بات کا خیال رکھیں کہ اسلام کے لئے محفل پر کئی فورم موجود ہیں۔ آپ اگر اسلام اور مسلمانوں پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ان فورمز میں کریں۔ ہر فورم میں اسلام کو موضوع نہ بنائیں۔

اس کے علاوہ یہ فرض نہ کریں کہ تمام ارکان یا پڑھنے والے مسلمان ہیں۔ اس لئے کسی کو اس کی فرضی یا حقیقی مسلمانیت یاد دلانے کی کوشش نہ کریں- آپ کو نہیں معلوم کہ بحیثیت X اس کے کیا فرائض یا عقائد ہیں۔ بلکہ اپنے دلائل کو اس طرح پیش کریں کہ ہر ایک انہیں سمجھ سکے۔
ایک یاددہانی!!
 
زیک

مسافر
یاددہانی
اس کے علاوہ یہ فرض نہ کریں کہ تمام ارکان یا پڑھنے والے مسلمان ہیں۔ اس لئے کسی کو اس کی فرضی یا حقیقی مسلمانیت یاد دلانے کی کوشش نہ کریں- آپ کو نہیں معلوم کہ بحیثیت X اس کے کیا فرائض یا عقائد ہیں۔ بلکہ اپنے دلائل کو اس طرح پیش کریں کہ ہر ایک انہیں سمجھ سکے۔
 
x boy

محفلین
محفل میں بالکل اسلام کی باتیں مت کریں ، داڑھی کٹوالیں، مسلمان کی ہر نشانی ختم کردیں
السلام علیکم، ان شاء اللہ ، الحمدللہ، دیگر ایسے الفاظوں سے اجتناب کریں جو اسلامی شعائر ہوں
التماس دعاء بھی مت کریں، کسی کے لئے عافیت کی دعاء بھی مت کریں۔
اسلامی سیکشن ہی ختم کردیں۔
:grin::grin::grin:
مسلمانوں کی چوبیس گھنٹے کی ذندگی دنیا کے امور نمٹاتے ہوئے اللہ کے حکموں کی بجاآوری امام الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پورا کرنا ہے
کہیں غفلت بھی ہوجاتی ہے اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم اللہ کے ذکر کو بھول جائیں۔
لا تنس ذکراللہ
 
قیصرانی

بھائی جی، اللہ کا ذکر فیس بک کی چیز نہیں کہ آپ آن کر بتائیں کہ اتنی بار میں نے اللہ کا ذکر کیا۔ عبادت کو دکھاوا نہ بنائیں۔ اسے اپنا ذاتی فعل ہی رہنے دیں
 
x boy

محفلین
بھائی جی، اللہ کا ذکر فیس بک کی چیز نہیں کہ آپ آن کر بتائیں کہ اتنی بار میں نے اللہ کا ذکر کیا۔ عبادت کو دکھاوا نہ بنائیں۔ اسے اپنا ذاتی فعل ہی رہنے دیں
:):):)
لیکن استاد جی ، پتا تو چلنا چاہیے کہ ہم آپ کے بھائی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
:):):)
لیکن استاد جی ، پتا تو چلنا چاہیے کہ ہم آپ کے بھائی ہیں
دیکھئے، مذہب کے لئے اور سیاست کے لئے الگ الگ زمرے موجود ہیں۔ سیکشن کہہ لیں بے شک۔ وہاں جا کر اعتدال کے ساتھ لکھئے، کوئی نہیں روکتا۔ گڑبڑ ایسے شروع ہوتی ہے کہ اسلامی سیکشن کا متن دیگر سیکشنز میں پوسٹ ہونے لگتا ہے اور جواب در جواب بحث شروع ہوتی ہے جس میں دونوں اطراف سے منہ سے جھاگ نکالنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ پھر موضوع چاہے جتنا مذہبی ہو، وہ محض ایک تضحیک بن کر رہ جاتا ہے
 
شکریہ استاد جی
 
مذہب علیحدہ سے کچھ نہیں ہوتا۔زندگی کے ہر لمحہ میں ہرفعل میں مذہب پورا پورا شامل ہوتا ہے۔اور یہ بات سب سے زیادہ مذہب اسلام پر صادق آتا ہے کیونکہ سب سے بڑھ کر فطرت کے قریب تر مذہب، مذہب اسلام ہے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
جذب باہم جو نہیں، محفل ِ انجم بھی نہیں

تو نہ مٹ جائے گا ایران کے مٹ جانے سے
نشہ قے کو تعلق نہیں پیمانے سے

اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قوم ِ رسولِ ہاشمی

دامن دیں ہاتھ سے چھوٹا تو جمعیت کہاں
اور جمعیت ہوئی رخصت تو ملت بھی گئی

اقوام جہاں میں ہے رقابت تو اسی سے
تسخیر ہے مقصود تجارت تو اسی سے
خالی ہے صداقت سے سیاست تو اسی سے
کمزور کا گھر ہوتا ہے غارت تو اسی سے

اقوام میں مخلوق خدا بٹتی ہے اس سے
قومیت اسلام کی جڑ کٹتی ہے اس سے

جوابِ شکوہ علامہ اقبال
 
یہ دینی اوردنیاوی کی تفریق ہم نے پیدا کی ہے۔مثلاً ، دینی تعلیم اور دنیاوی تعلیم
دینی تعلیم تو ہوگئی قرآنِ پاک اور حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم

تو میڈیکل، انجینئرنگ، اکاؤنٹنگ وغیرہ غیر دینی تعلیم کیسے ہے۔اسلام میں دیگر علوم حاصل کرنا ممنوع ہے کیا؟
کیا دیگر علوم کا حصول غیر اسلامی ہے؟
 
Top