گھریلو نُسخے: مرتبہ اردو ویب ٹیم "یکجا"

ساگ ڈبے بند ایک جگہ دکھائی دیا تھا، سرسوں کا، ویسے تازہ پالک مل جاتی ہے۔ تازہ سبزیاں بہت مہنگی ہوتی ہیں یہاں، 91 یورو کی ایک کلو تازہ بھنڈی تھی، یعنی پاکستانی حساب سے کوئی ساڑھےتیرہ ہزار روپے کے لگ بھگ، فریز شدہ بھنڈی تین یا چار یورو کی کلو مل جاتی ہے۔ آپ کا اشارہ سرسوں کے ساگ کی طرف تھا کہ پالک کی طرف؟
مکس ساگ، خالص پینڈو مال، جناب! سرسوں، پالک، میتھی، باتھو، سب کچھ سمیت!
 
جہاں جہاں سہولت میسر ہو اور گندے پانی کی نہیں تازہ پانی کی سبزیاں مل سکیں: قصوری میتھی، پودینہ، نیازبو ۔۔ یہ تین چیزیں جب ہری بھری ہوں، خوب صاف کر کے ان کے پتے اور پھول سمیت چھاؤں میں سکھا لیں اور ہاتھ سے باریک مسل لیں (گرائنڈر منع ہے)۔ ایسے برتنوں میں الگ الگ محفوظ کریں جس میں نمی داخل نہ ہو سکے ہوا داخل ہوتی رہے۔ پرانے زمانے والی پکی مٹی کی ہانڈی چپنی سمیت موزوں ترین ہے۔
کوئی بھی شوربے والا سالن بنائیں تو ہنڈیا چولہے سے اتارنے کے بعد اپنی پسند کے مطابق سالن میں ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے ڈھکا رہنے دیں۔ تازگی، خوشبو، ذائقہ اور فرحتِ طبع کا سامان بھی ہے اور ہاضمے کو بھی تیز کرتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے۔ (مجرب ہے)


نوٹ (1): سخت تنکے اور شاخیں پھینکیں نہیں، ان کو گرائنڈ کر کے فوری (ہفتہ دس دن کے اندر اندر)استعمال کے لئے رکھ سکتے ہیں۔
نوت (2): رفعِ قبض کے لئے یہی تینوں چیزیں ایک ایک چمچ تقریباً ایک کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں اور حسبِ ذائقہ نمک اور چینی یا شہد ملا کر پی لیں۔
 
Ali Imran Khan Shirani
drP8vlvSl_8.gif
مُعالجہ Mualja

بشکریہ محمد ارشد مرزا صاحب:
احباب ۔۔۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ زکام کا مرض عام ہو جاتا ہے جس کے تدارک کے لئے میرے پاس ایک دیسی نسخہ ہے جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں اور یہ کافی مفید ہے اور کوئی پچاس ساٹھ سالوں سے ہمارے گھر میں استعمال ہو رہا ہے ۔ میری مرحومہ دادی ماں بھی اسے اپنے بچپن سے استعمال کر رہیں تھیں اور میرے والد اور میں بھی ۔

کالے چنے بھنے ہوئے ۔۔۔۔ ایک پاو
سونف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مناسب مقدار
چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مناسب مقدار ۔
بادام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مناسب مقدار
گری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مناسب مقدار

ان تمام اشیا کو گرائینڈ کر کے دیسی گھی مکس کر کے تھوڑا گرم کر لیں ۔ دن میں دو یا تین چمچ ایک بار استعمال کرلیں یا صبح ناشتہ کے وقت چائے کے ساتھ لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
راقم صاحب بھئ اتنے سارے نسخے ایک ساتھ پا کر بیگم بہت مسرور ہوئیں ۔ رات دیر ہو چلی ہے اس وقت کیفے جانا مناسب نہیں لیے کل دفتر میں پرنٹ لے لیں گے بہت شکریہ
 
قیصرانی صاحب محترم ۔ اردو ڈائجسٹ کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا۔ ای پرچوں کا سلسلہ غالباً جنوری 2012 سے شروع ہوتا ہے۔
تاہم درجِ ذیل صفحے پر ’’طب و صحت‘‘ کے تحت ’’غذائیات‘‘ پر کچھ مواد موجود ہے، کچھ تحقیقی مضامین بھی ہیں۔
http://urdudigest.pk/category/gosha-e-sehat/ghaziyat
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب محترم ۔ اردو ڈائجسٹ کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا۔ ای پرچوں کا سلسلہ غالباً جنوری 2012 سے شروع ہوتا ہے۔
تاہم درجِ ذیل صفحے پر ’’طب و صحت‘‘ کے تحت ’’غذائیات‘‘ پر کچھ مواد موجود ہے، کچھ تحقیقی مضامین بھی ہیں۔
http://urdudigest.pk/category/gosha-e-sehat/ghaziyat
جزاک اللہ :)
 
انسان(1) اگر چربی، پروٹین اور دیگر شحمی مواد سے بھرپور غذا کھائے، تو اس کی آنکھوں کے آنسوئوں میں کولیسٹرول آنے لگتا ہے۔ اگر آپ کنٹیکٹ لینز پہنتے ہیں،تو یہ کولیسٹرول ان پر دھندلا غبار جما دیتا ہے۔ ذرا سوچیے، زائدکولیسٹرول کنٹیکٹ لینز برباد کر ڈالتا ہے، تو آپ کی شریانوں میں تو تباہی مچاتا ہوگا۔(2)خشک برش سے دانت صاف کریں اس طریق پر عمل کرنے سے دانتوں پر جما 60 فیصد میل کچیل(Tartar)صاف ہوجاتا ہے،نیز مسوڑھوں سے خون بہنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ دانتوں کا اندرونی و بیرونی حصہ نرم بالوں والے سوکھے برش سے صاف کیجیے۔ پھر کلی کیجیے، تھوکیے اور برش دھو کر کچھ دیر ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کریں۔(3)ناشتا کبھی نہ چھوڑئیے آسٹریلوی سڈنی یونیورسٹی کے محققوں نے ایسے پانچ سو مرد و زن پر نظر رکھی جنھوں نے اپنا 15سے 25کلو وزن کم کیا اور پھر پانچ برس تک خود کو اسمارٹ رکھا۔ اس تحقیق سے انکشاف ہوا کہ ان لوگوں میں80فیصد ہفتے کے تمام دن ناشتا کرتے تھے۔(4)ہفتے میں ایک بار مچھلی کھائیے وجہ یہ ہے کہ یہ عمل انسان کو دل کے دورے سے بچاتا ہے۔ دراصل مچھلی میں وافر موجود اومیگا 3فیٹی ایسڈ قلب کو تقویت پہنچاتا ہے۔ یہ غذائی تیزاب یا ایسڈ چکنی مچھلیوں میں زیادہ ملتے ہیں۔(5)روزانہ وٹامن ای اور اسپرین لیجیے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ضدِ تکسید (Antioxidant)اور خون پتلا کرنے والی دوا کا یہ مرکب انسانی شریانوں میں جما مواد 80فیصد تک گھلا دیتا ہے۔ یہ دونوں ساتھ لینے کا فائدہ اتنا زبردست ہے کہ اگر مرد و زن اپنا کولیسٹرول کم نہ بھی کرسکیں، تو یہ طریق علاج ان کی شریانوں میں چربی جمنے نہیں دیتا۔(6)دُکھی انسانیت کی مدد کیجیے جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک دن رضاکارانہ سرگرمی انجام دیں، وہ دل کا سُکون پاتے ہیں۔ یہی نہیں، دوسروں کی نسبت اِن میں موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔(7)پیٹ کی ورزش کریں ڈاکٹروں نے تجربات سے جانا ہے کہ اگر انسان اپنے پیٹ کے عضلات مضبوط کرلے، تو درد کمر اسے تنگ نہیں کرپاتا اور عضلات قوی کرنے کا بہترین طریقہ پیٹ کی ورزشیں ہیں۔ ماہرین نے اس ضمن میں کرنچ (Crunch) کو مؤثر ورزش قرار دیا۔ کرنچ انجام دینے کا طریقہ یہ ہے کہ کمر کے بل لیٹیے۔گھٹنے اوپر کیجیے۔ پھر دونوں بازو گھما کر گردن پکڑئیے۔ اس کے بعد بالائی دھڑ جتنا اوپر اٹھا سکتے ہیں، اٹھائیے۔ اس دوران نچلے حصے میں جنبش نہیں ہونی چاہیے۔ روزانہ یہ ورزش بارہ تیرہ بار کیجیے۔(8)کافی بس ایک پیالی کافی کے شوقین یہ مشروب پینے پر آئیں، تو کئی پیالیاں چڑھا جاتے ہیں۔ حالانکہ کافی کی فی پیالی دل کی 16دھڑکنیں فی منٹ بڑھا دیتی ہے۔ لہٰذا پرہیز نہ کرسکیں، تو ایک پیالی کافی ہی نوش کریں۔(9)شادی کا بندھن محفوظ رکھیے میاں بیوی میں محبت اور گھر میں افہام و تفہیم کا ماحول سبھی کو صحت مند رکھتا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گھر میںناراضی و لڑائی جھگڑا رہے، تو بیمار ہونے کا خطرہ 35فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ عمر بھی اوسطاً چار برس کم ہوجاتی ہے۔(10)ڈپریشن کو ورزش سے گھٹائیے آج کی تیز رفتار زندگی میں انسان نہ چاہتے ہوئے بھی ذہنی و جسمانی دبائو کا نشانہ بن جاتا ہے۔ کئی مرد و زن پھر ادویہ کھا کر ڈپریشن ختم کرنے کی سعی کرتے ہیں۔ تاہم ورزش اس خلل کا بہترین قدرتی علاج ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ 40منٹ ورزش کیجیے تو ڈپریشن آپ کے نزدیک نہیں پھٹکے گا۔ درحقیقت باقاعدگی سے ورزش کا اثر پروزیک(اینٹی ڈپریسنٹ) دوا لینے جیسا ہے۔(11)تکیے پر کتاب رکھیے جی ہاں، یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ کا تکیہ صحیح طرح سر اور گردن کو سہارا دیتا ہے۔ طریق کار یہ ہے کہ تکیہ دہرا کرکے اس کے اوپر کتاب رکھیے۔ اگر تکیہ واپس سیدھا ہوجائے،تو وہ ٹھیک ہے نہ ہو، تو تکیہ بدل دیجیے۔(12)’’کر‘‘ سے تھکن اتارئیے کئی مرد و زن رات کے ایک دو بجے اٹھ بیٹھتے ہیں۔ پھر انھیں نیند نہیں آتی اور وہ کروٹیں بدلتے ساری رات گزار دیتے ہیں۔ یہ خلل’’کر‘‘ (Kur)طریق سے دور کیجیے جویورپی ڈاکٹر اکثر تجویز کرتے ہیں۔ طریق عمل یہ ہے کہ اگر آپ جلد اٹھ بیٹھیں، تو ایک تولیہ پانی میں بھگوئیے، پھر بازو، ٹانگوں اور بالائی جسم پر ہولے ہولے تولیہ پھیریے۔ بعد ازاں بستر پر لیٹ جائیے۔ انسان جب نیند سے جاگے تو اس کا جسم بڑا گرم ہوتا ہے۔ بستر میں دوبارہ لیٹنے سے وہ مزید گرم ہوجاتا ہے۔ چناں چہ تب گہری اور میٹھی نیند آتی ہے۔(13)لیٹ کر اللہ کے ناموں کا ورد کیجیے جلد ہی جلد کو آرام اور آنکھوں کو سکون محسوس ہو گا۔ عام تجربہ یہ ہے کہ نیند نہ بھی آرہی ہو تو شیطان اللہ کے ناموں سے گھبرا کر انسان کو لوری دے کر سلا دیتا ہے۔ آپ بھی لوری کا مزہ لے کر دیکھیے ۔

http://urdudigest.pk/sehat-mand-rehne-k-lea/
 

پراچہ

محفلین
چربی زائل کرنے کے لیے
سبز چائے میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر دن میں تین سے چار مرتبہ استعمال کریں
 
وزن کم کرنے کے لئے کچھ نسخے درکار ہیں، یاد رہے کہ یہاں جہاں میں رہتا ہوں، مولی نہیں ملتی، مولی کا اچار تو کجا
میرے بھائی اس فورم میں تو مجھے کوئی سنجیدہ بند نہیں ملا۔ ھے آپ وزن کم۔کر سکتے ھیں لیکن اسکے لئے آپ نے مندرجہ ذیل پر عمل کر نا ھوگا۔
گندم 5 کلو، جو 10 کلو، کالا چنا 10 کلو، میتھی دانہ 5 کلو، میتھرے 5 کلو، کلونجی 2 کلو گندم۔کی بھوسی ( جو گندم سے نکالی گئی ھوتی اور جانوروں کو کھلائی جاتی ھے) 20 کلو، تمام کو چھکی سے پیس لیں اور یہ روٹی ناشتہ دوپہر اور شام کھائیں۔ قبض نہ ھونے دیں اگر ھے تو اسکا دیسی علاج کریں۔
چینی اور گڑ، شہد اور تینوں سے بنی ھوئی چیزیں بلکل بند ایک ذرہ بھی نہیں کھانی۔
میٹھے پھل بھی نہیں کھانی۔ تیل دیسی گھی سے پرھیز۔ ترکاری میں کم سے کم تیل گھی استعمال کریں نمک اگر ترکاری میں ھے تو روٹی میں نہ ڈالیں اور اگر روٹی میں ھے تو ترکاری میں نہ ڈالیں بہتر ھے کہ ترکاری میں نہ ڈالیں۔ اوائل دنوں میں یہ روٹی کھانا مشکل ھوگا لیکن بعد میں عادت ھو جائیگی۔ میں اپنا وزن اس طریقے سے کم کیا ھے 200 کلو سے 93 پر آگیا ھوں۔
وٹامن بی کی گولیاں کھائیں آئرن کی گولیاں کھائیں۔
لیموں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ترش پھل زیادہ کھائیں ٹماٹر کھائیں املی اور لیموں کو ڈیڑھ گلاس کا جوس بنائیں ابالیں جب آدھا رہ جائے تو اتار کر نیم گرم پیئں کسی بھی وقت۔ کچھا لہسن زیادہ سے زیادہ کھائیں میں اجکل ایک درمیانہ لہسن دوپہر اور ایک شام کھاتا ھوں۔ مچھلی جھینگا، جھینگر، انڈے کھائیں۔ اسکے علاؤہ آپ مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کرسکتے ہیں۔
مع السلام آپ سب کا مخلص
محمد طارق خٹک حیات آباد پشاور پاکستان
 
مدیر کی آخری تدوین:
جھینگر ایک قسم کا چھوٹا جانور ھی یہ دو طرح کا ھوتا ھے ایک سفید ایک کالا آپ نے وہ پکڑنے ھیں ایک جھٹکے سے مرتے ھیں انکا صرف پیر ھٹا دیں یہ جھینگر گاؤں میں زیادہ ھوتے ھیں گاؤں والوں کو پانچ سو روپے دیں وہ اپکو ایک جمع کر دینگے روزانہ صبح اور شام 40 ،40 جھینگر تل کر کھائیں۔ میں نے پہلی بار جب کھائے تو آنکھیں بند کیں دل سخت کیا۔ بعد میں۔ تو عادت ھو گئی ھے اور اب مجھے جھینگر کی وجہ سے مردانی طاقت محسوس ھوتی ھے۔ میری عمر 60 سال ھے اب میں جھینگر کھانے سے 30 کا لیتا ھوں جی چاھتا ھے کہ دوسری شادی کر لوں
 
جھینگر ایک قسم کا چھوٹا جانور ھی یہ دو طرح کا ھوتا ھے ایک سفید ایک کالا آپ نے وہ پکڑنے ھیں ایک جھٹکے سے مرتے ھیں انکا صرف پیر ھٹا دیں یہ جھینگر گاؤں میں زیادہ ھوتے ھیں گاؤں والوں کو پانچ سو روپے دیں وہ اپکو ایک جمع کر دینگے روزانہ صبح اور شام 40 ،40 جھینگر تل کر کھائیں۔ میں نے پہلی بار جب کھائے تو آنکھیں بند کیں دل سخت کیا۔ بعد میں۔ تو عادت ھو گئی ھے اور اب مجھے جھینگر کی وجہ سے مردانی طاقت محسوس ھوتی ھے۔ میری عمر 60 سال ھے اب میں جھینگر کھانے سے 30 کا لیتا ھوں جی چاھتا ھے کہ دوسری شادی کر لوں
ایک کلو
 

شمشاد

لائبریرین
جھینگر ایک قسم کا چھوٹا جانور ھی یہ دو طرح کا ھوتا ھے ایک سفید ایک کالا آپ نے وہ پکڑنے ھیں ایک جھٹکے سے مرتے ھیں انکا صرف پیر ھٹا دیں یہ جھینگر گاؤں میں زیادہ ھوتے ھیں گاؤں والوں کو پانچ سو روپے دیں وہ اپکو ایک جمع کر دینگے روزانہ صبح اور شام 40 ،40 جھینگر تل کر کھائیں۔ میں نے پہلی بار جب کھائے تو آنکھیں بند کیں دل سخت کیا۔ بعد میں۔ تو عادت ھو گئی ھے اور اب مجھے جھینگر کی وجہ سے مردانی طاقت محسوس ھوتی ھے۔ میری عمر 60 سال ھے اب میں جھینگر کھانے سے 30 کا لیتا ھوں جی چاھتا ھے کہ دوسری شادی کر لوں
میں نے ایک ویڈیو دیکھی تھی، چین میں کاکروچ کو پالنے کے لیے باقاعدہ فارم بنے ہوئے ہیں۔ اور وہ ان کو بڑے مزے مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔
 
Top