رہائشی مکان کی خریدوفروخت کا طریقہ کار؟

براک

محفلین
سرکاری اہلکاروں کی اس بھتہ خوری (جسے ہم رشوت کہہ رہے ہیں) میں انکا بھتہ دینے کا آسان طریقہ یہ ہےکہ آپ خود کو وقتی طور پر اعلیٰ درجے کا گھامڑ ظاہر کریں اور جان بوجھ کر انجان بنتے ہوئے معصومانہ انداز میں ان اہلکاروں سے پوچھ لیا کریں کہ بھائی صاحب۔۔۔ یہ کام کس طرح ہوگا؟ کتنے پیسے لگیں گے مجھے پروسیجر کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے پہلی مرتبہ آیا ہوں بتائیے کتنی فیس دینا پڑے گی;)۔۔۔ یقین کیجئے کہ باقی کے مراحل خودبخود آسان ہونے لگیں گے:D
اوہ !!! ذبردست ٹوٹکا بتاہا آپ نے - مجھے یاد آیا ایک بار واپڈا کے آفس جانا ہوا مجھے خراب مین سپلائی لائن تبدیل کروانا تھی مجھے نہیں معلوم تھا کے یہ واپڈا کی ذمہ داری ہے اور وہ یہ کام بغیر کسی معاوضے کے کرنے کی پابند ہے- تو میں سیدھا ڈیوٹی آفیسر کے پاس پہنچا (کچھ اور لوگ بھی وہاں بیٹھے تھے) اور پوچھا سر کتنا خرچہ آیے گا اس پر اس نے مجھ سے 1200 روپے سب کے سامنے مانگے اور اگلی ہی دن لائن چینج کر دی یہ کوئی 8 سال پہلے کا واقعہ ہے-
 
یوسف-2

محفلین
درست فرمایا لیکن ابھی کل ہی ایک پراپرٹی ڈیلر سے میں کچھ اسی سلسلے میں سوالات کر رہا تھا لیکن وہ جواب دینے کی بجائے ایک ہی بات دہراے جا رہا تھا "او بادشاوں اسی سب کچھ کروا دیانگے تسی فکر ای نہ کرو" :laughing:
البتہ ابھی تک بہت سی نئی باتوں کا پتہ چلا سبھی احباب کا شکریہ امید ہے مذید لوگ بھی اس میں دلچسپی لیں گے اور میرے جیسے دوسرے ان معا ملات میں اناڑی لوگوں کی رہنمائی اور علم میں اضافے کا موجب بنیں گے
جو ایجنٹ بھی آپ کے سوالوں کا اطمینان بخش اور مستند جواب دینے سے گریز کرے، اسے فوراً سے پیشتر ”مشکوک ایجنٹس“ کی فہرست میں شامل کرلیں۔ :D ایک مخلص اور پروفیشنل ایجنٹ ہمیشہ اپنے کلائنٹ کے تمام استفسارات کا اطمینان بخش جواب دیتا ہے، خواہ اسے (اپنے تجربات کی بنیاد پر) یہ ” صاف نظر“ آرہا ہو کہ اس بندہ نے کچھ خریدنا وریدنا نہیں ہے، صرف معلومات حاصل کرنے آیا ہے۔:p ایک اچھے پروفیشنل اسٹیٹ ایجنٹ کی ”ڈیل“ سے قبل تک کی تمام خدمات رضاکارانہ اور بالکل مفت ہوتی ہیں۔ اور ”ڈیل “ ہوجانے کی صورت میں جائیداد کی کل مالیت کا ایک تا دو فیصد ادا کرنا ہوتا ہے، جو پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے۔ جو ایجنٹ ابتدائی گفت و شنید میں آپ کو توجہ، وقت اور درست معلومات نہ دے رہا ہو، سمجھ لیں کہ اس کی کرائی گئی ڈیل بھی ایسی ویسی ہی ہوگی۔ آپ فوراً کسی دوسری ایجنسی کا رُخ کرلیں۔ :p
 
یوسف بھائی ایک پرابلم یہ بھی ہے کہ جس طرح آرام سے ہم سب لوگ فورمز پر ایک دوسرے کی رہنمائی کر رہے ہیں عام ذندگی میں ہمارا معاشرہ اتنے آرام سے معلومات فراہم نہیں کرتا - یہ تھوڑا بہت پڑے لکھے لوگ اس انفارمیشن کو ہی آپنی ذندگی کا کل سرمایہ سمجھتے ہیں اور عام طور پر ان کی روزی روٹی اسی کلاسیفائڈ انفارمیشن کے سہارے چل رہی ہوتی ہے
 
آپ کی بات درست ہے کہ بالعموم ایسا ہی ہے۔ لیکن جب ایک انسان اپنی زندگی کا اہم ترین کام (مکان بنانا یا خریدنا) کرنے جارہا ہو، تو اسے سب سے پہلے متذکرہ بالا پروفیشنلز کو تلاش ضرور کرنا چاہئے۔ آپ یقین کریں کہ ہر شعبہ زندگی میں آج بھی مخلص لوگ نایاب نہیں ہیں۔ بس انہیں تلاش کرنے کی زحمت کرنی پڑتی ہے۔
 
یہ پروفیشنلز کے ذمن میں ایک اور بات بتلاتا چلوں آپ کا تعلق غالبا کراچی سے ہے آپنے روزگار کے معا ملا ت کے سلسلے میں میرا مختلف شہروں کے لوگوں سے واستہ ُپڑتا رہتا ہے اور مجھے یہ بات قبول کرنے میں کوئی جھجک نہ ہے کہ پروفیشنلزم میں کراچی نمبر ون ہے ورنہ یہاں لاہور میں یہ چیز تقریبا ناپید ہے ہر شعبہ میں - آپ ٹاپ کلاس ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں لیکن اگر آپ بغیر کسی بھاری بھرکم ریفرنس کے گئے ہیں یا پھر ڈاکٹر سے آپ کی ذاتی ہیلو ہائے نہیں تو ڈاکٹر کی پوری فیس دینے کے باوجود بھی آپ کو وہ سروس نہیں ملے گی جس کے آپ حق دار ہیں
 
arifkarim

معطل
جب ہم پاکستان میں تھے تو ہماری زمینوں کا انتقال کراتے کراتے خود دادا جان کا اپنا انتقال ہو گیا۔ باقی آپ سمجھدار ہیں۔ جسکی لاٹھی اسکی بھینس!
 
یوسف-2

محفلین
یہ پروفیشنلز کے ذمن میں ایک اور بات بتلاتا چلوں آپ کا تعلق غالبا کراچی سے ہے آپنے روزگار کے معا ملا ت کے سلسلے میں میرا مختلف شہروں کے لوگوں سے واستہ ُپڑتا رہتا ہے اور مجھے یہ بات قبول کرنے میں کوئی جھجک نہ ہے کہ پروفیشنلزم میں کراچی نمبر ون ہے ورنہ یہاں لاہور میں یہ چیز تقریبا ناپید ہے ہر شعبہ میں - آپ ٹاپ کلاس ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں لیکن اگر آپ بغیر کسی بھاری بھرکم ریفرنس کے گئے ہیں یا پھر ڈاکٹر سے آپ کی ذاتی ہیلو ہائے نہیں تو ڈاکٹر کی پوری فیس دینے کے باوجود بھی آپ کو وہ سروس نہیں ملے گی جس کے آپ حق دار ہیں
یقیناً آپ صحیح کہہ رہے ہوں گے کہ میرا بیشتر تجربہ و مشاہدہ کراچی سے متعلق ہی ہے۔ یہاں کے اچھے پروفیشنل اسٹیٹ ایجنٹس (سارے نہیں) اپنے مالی منفعت سے زیادہ اپنی ریپوٹیشن اور کلائنٹ کا مفاد عزیز رکھتے ہیں۔ ایک مثال سنئے۔ ایک اچھے اسٹیٹ ایجنٹ نے اپنے ایک کلائنٹ سے (جو فشریز میں کاروبار کرتا ہے) کہا کہ ایک پلاٹ انتہائی سستا مل رہا ہے، آپ خرید لو، صرف چند ماہ بعد اس کی قیمت کئی لاکھ زیادہ ہوجائے گی۔ کلائنٹ نے کہا کہ آپ لوگ اپنے کمیشن کھرے کرنے کے لئے ایسی باتیں کرتے ہی رہتے ہو۔ ایجنٹ نے کہا آپ کی بات درست ہے کہ کمیشن لینا ہمارا پیشہ ہے، لیکن ہم اپنے کلائنٹ کو بھی فائدہ ہی پہنچاتے ہیں۔ اگر آپ کو اس میں شک ہو تو آپ یہ پلاٹ خرید لو، اور مجھے کوئی کمیشن نہ دو۔ میں مفت میں آپ کو یہ ڈیل کروادیتا ہوں۔ لیکن پھر چند ماہ بعد اسے کم از کم اتنے لاکھ زائد پر بکوا دوں گا تو پھر آپ کودونوں ڈیل کے کمیشن دینے ہوں گے۔ کلائنٹ راضی ہوگیا۔ اور جب ایجنٹ نے متوقع مدت سے کم میں ہی اچھے خاصے منافع پر اس کا پلاٹ دلوا دیا تو نہ صرف اس نے ڈبل کمیشن خوشی خوشی ادا کیا بلکہ ایجنٹ سے ”کمبل“ ہوگیا کہ ایسے سودے مجھے کرواتے رہو۔ اتنا بڑا منافع تو فشریز میں مجھے سال بھر کی محنت اور سرمایہ کاری کے بعد بھی نہیں ملتا ۔کراچی کی معیاری ایجنسیاں، اپنی کمیشن کا اچھا خاصا حصہ اپنے کلائنٹ کو ”مفت سروسز“ فراہم کرنے میں خرچ کرتی ہیں۔ بڑے کلائنٹس کے ساتھ میٹنگز فائیو اسٹار ہوٹلوں میں رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاری کرنے والے کلائنٹس کے لئے ہوٹلوں میں لکچرز منعقد کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ اس طرح ان کا بزنس نیٹ ورک بڑھتا ہے اور اور آل آمدن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
 
براک

محفلین
اس کا سب سے اچھا جواب ایڈوکیٹ شعیب صفدر گھمن دے سکتے ہیں۔
مگر ان کی فیس بہت زیادہ ہے۔ پانچ منٹ کے آٹھ ہزار۔۔:D
پتا نہیں آج کل وہ ہیں کہاں۔۔

کچھ سوالات رہتے ہیں مثلا
1- فرد کتنے میں نکلتی ہے سرکاری فیس کتنی ہے اور غیر سرکاری کتنی ہے؟؟؟
2- رجسٹری میں پراپرٹی کی اصل قیمت سے کم کیوں ظاہر کی جاتی ہے اس کا فائدہ اور نٖقصان کیا ہو سکتا ہے؟؟؟
3- پراپرٹی کے مطلقہ امور میں تجربہ رکھنے والے وکیل کا کیسے پتہ چلے گا ؟ ڈاکٹر کی تو ڈگری اور سپیشلائزیشن اس کی کلینک کے باہر بورڈ پر لکھی ہوتی ہے وکیل کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا؟؟؟
4- اگر پراپرٹی ایجنٹس کوئی معروف ادارہ ہو تو کیا پھر بھی وکیل کرنا چاہیے؟؟؟
5- وکیل کی اس سلسلے میں عام طور پر کتنی فیس ہوتی ہے؟؟؟
 
براک

محفلین
مزید یہ کہ اپنے نام کروانے سے پہلے اخبار میں اشتہار بھی دینا پڑتا ہے کہ فلاں فلاں مکان یا پلاٹ میں خریدنے لگا ہوں، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو عرصہ ۔۔۔ ۔۔ اتنے یوم کے رجوع کر سکتا ہے۔
۔

شمشاد صاحب میں اوپر دئے گئے سوالات دھاگے کے آٍغاز میں شامل کرنا چاہتا ہوں لیکن "تدوین" کی اپشن موجود نہیں آپ ہیلپ کر سکتے ہیں؟
 
کچھ سوالات رہتے ہیں مثلا
1- فرد کتنے میں نکلتی ہے سرکاری فیس کتنی ہے اور غیر سرکاری کتنی ہے؟؟؟
2- رجسٹری میں پراپرٹی کی اصل قیمت سے کم کیوں ظاہر کی جاتی ہے اس کا فائدہ اور نٖقصان کیا ہو سکتا ہے؟؟؟
3- پراپرٹی کے مطلقہ امور میں تجربہ رکھنے والے وکیل کا کیسے پتہ چلے گا ؟ ڈاکٹر کی تو ڈگری اور سپیشلائزیشن اس کی کلینک کے باہر بورڈ پر لکھی ہوتی ہے وکیل کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا؟؟؟
4- اگر پراپرٹی ایجنٹس کوئی معروف ادارہ ہو تو کیا پھر بھی وکیل کرنا چاہیے؟؟؟
5- وکیل کی اس سلسلے میں عام طور پر کتنی فیس ہوتی ہے؟؟؟
1۔ اس بارے میں کچھ نہیں پتا۔
2۔ اگر آپ کوئی مکان بیچیں تو اس پر کوئی ٹیکس یا فیس ہوتی ہے گورنمنٹ کی۔ شاید 50 لاکھ پر 4 لاکھ ہے۔ اگر میں آپ کو 1 کروڑ کا مکان بیچوں گا تو رجسٹری پر 50 لاکھ دکھاؤں گا۔ تاکہ دولاکھ کے نقصان سے بچ جاؤں۔
3۔ یہ شعیب بھائی بتاسکتے ہیں۔
4۔ پھروکیل کی کیا ضرورت؟ یہ ان کی زمہ داری ہوگی۔ وہ آپ سےفیس کس بات کی لےرہے ہیں۔۔
5۔ نہیں پتا۔
 
شمشاد صاحب میں اوپر دئے گئے سوالات دھاگے کے آٍغاز میں شامل کرنا چاہتا ہوں لیکن "تدوین" کی اپشن موجود نہیں آپ ہیلپ کر سکتے ہیں؟
نام لکھنے سے پہلے @ لگادیں تو ٹیگنگ ہوجاتی ہے۔ @ لگانے کے بعد اسپیس نہیں دینی ہوتی۔۔
شمشاد صاحب میں اوپر دئے گئے سوالات دھاگے کے آٍغاز میں شامل کرنا چاہتا ہوں لیکن "تدوین" کی اپشن موجود نہیں آپ ہیلپ کر سکتے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
جہاں تک مجھے علم ہے، پہلے لوگ ایسے ہی کرتے تھے کہ اصل قیمت سے بہت کم رجسٹری میں لکھواتے تھے جس سے حکومت کو بہت کم فیس ملتی تھی۔ پھر لاہور شہر کو انہوں نے 4 سیکٹر میں تقسیم کیا ۔ اور ہر سیکٹر کی کم از کم فیس رکھی گئی۔ اور یہ تمام فیسیں خریدنے والا ہی دیتا ہے۔ بیچنے والا تو ایجنٹ کی فیس بھی قیمت میں شامل کر کے بیچتا ہے۔
 
براک

محفلین
یقیناً آپ صحیح کہہ رہے ہوں گے کہ میرا بیشتر تجربہ و مشاہدہ کراچی سے متعلق ہی ہے۔ یہاں کے اچھے پروفیشنل اسٹیٹ ایجنٹس (سارے نہیں) اپنے مالی منفعت سے زیادہ اپنی ریپوٹیشن اور کلائنٹ کا مفاد عزیز رکھتے ہیں۔ ایک مثال سنئے۔ ایک اچھے اسٹیٹ ایجنٹ نے اپنے ایک کلائنٹ سے (جو فشریز میں کاروبار کرتا ہے) کہا کہ ایک پلاٹ انتہائی سستا مل رہا ہے، آپ خرید لو، صرف چند ماہ بعد اس کی قیمت کئی لاکھ زیادہ ہوجائے گی۔ کلائنٹ نے کہا کہ آپ لوگ اپنے کمیشن کھرے کرنے کے لئے ایسی باتیں کرتے ہی رہتے ہو۔ ایجنٹ نے کہا آپ کی بات درست ہے کہ کمیشن لینا ہمارا پیشہ ہے، لیکن ہم اپنے کلائنٹ کو بھی فائدہ ہی پہنچاتے ہیں۔ اگر آپ کو اس میں شک ہو تو آپ یہ پلاٹ خرید لو، اور مجھے کوئی کمیشن نہ دو۔ میں مفت میں آپ کو یہ ڈیل کروادیتا ہوں۔ لیکن پھر چند ماہ بعد اسے کم از کم اتنے لاکھ زائد پر بکوا دوں گا تو پھر آپ کودونوں ڈیل کے کمیشن دینے ہوں گے۔ کلائنٹ راضی ہوگیا۔ اور جب ایجنٹ نے متوقع مدت سے کم میں ہی اچھے خاصے منافع پر اس کا پلاٹ دلوا دیا تو نہ صرف اس نے ڈبل کمیشن خوشی خوشی ادا کیا بلکہ ایجنٹ سے ”کمبل“ ہوگیا کہ ایسے سودے مجھے کرواتے رہو۔ اتنا بڑا منافع تو فشریز میں مجھے سال بھر کی محنت اور سرمایہ کاری کے بعد بھی نہیں ملتا ۔کراچی کی معیاری ایجنسیاں، اپنی کمیشن کا اچھا خاصا حصہ اپنے کلائنٹ کو ”مفت سروسز“ فراہم کرنے میں خرچ کرتی ہیں۔ بڑے کلائنٹس کے ساتھ میٹنگز فائیو اسٹار ہوٹلوں میں رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاری کرنے والے کلائنٹس کے لئے ہوٹلوں میں لکچرز منعقد کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ اس طرح ان کا بزنس نیٹ ورک بڑھتا ہے اور اور آل آمدن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

جی بلکل میرا اشارہ اسی طرح کی سروس کی طرف تھا جو اپ نے اس واقع میں بیان کی یہاں لاہور میں ایسی سروس اپ کو واقفیت کے بغیر ملنا ناممکنات میں سے ہے-فرض کیجئے میں لاہور میں ایسے ہی کسی اچھے لیکن بلا واقفیت ایجنٹ کے پاس جاوں اور اسے کہوں صاھب میں اپ کو اپ کا مکمل معاوضہ دوں گا لیکن مجھے مشورہ سہی چاہیے وہ بجائے میری فراغدلانہ آفرکی قدر کرنے کے الٹا مجھے سونے کا انڈہ دینے والی وہ مرغی سمجھے گا جسے سہی مشورہ یا معلومات دے کر گویا وہ اس مرغی کو حلال کر دے گا- یہا ں یہ بات عام مشہور ہے کہ واقفیت کے بغیر لوگ آپ کی شکل دیکھ کر پیسے بتائیں گے-
آپ شائید یہ سوال کریں کہ اس قسم کی معلومات جیسا کہ اپ کہ واقعہ میں بیان کردہ ایجنٹ نے دیں وہ صرف واقفیت والے بندے کو دینے کے پیچھے کیا سائکی ہے تو اس کا تعلق ٹیپکل پنجابی برادری،یاری دوستی سٹایل اور اپس میں احسانات چڑھانے اور اتارنے کے ایک لامتناہی سلسلے کے ذریعے ذاتی جائز ناجائز مفادات کے حصول سے ہے جس کی تٍفصیل ایک مفصل مضمون ہے البتہ پنجاب میں کرپشن کی اصل جڑ یہی واقفیتی نظام ہے-جس کے بّغیر آپ وکیل ڈاکٹر تو درکنار ایک حجام سے بھی معیاری سروس کی توقع نہی کر سکتے-یا پھر آپ میں کمال درجہ لوگوں سے کام نکلوانے کی صلاحیت ہو تو وہ ایک علیدہ بحث ہے
پوری دنیا میں شائد کرپشن صرف رشوت کی حد تک محدود ہوتی ہے پر یہاں واقفیت کے بغیر قارون کا خزانہ بھی کم پڑجاے گا
 
92576_55628553.jpg
 
سعود الحسن

محفلین
براک پہلے تو یہ بتایئے کہ آپ کہاں خریدنے جارہے ہیں۔ شہر علاقہ۔

مکان ہے یا پلاٹ ہے۔

کوئی سرکاری اسکیم ہے یا سوسائٹی یا بلڈر کی اسکیم ہے۔
 
Top