تازہ کیفیت نامے

75 سال اور
200 دن پورے ہوئے
القدس کے دفاع کے
اپنوں کی بے اعتنائی کے، نسل کشی کے، اپنے ہی وطن میں غریب الوطنی کے، زندگی اور فاقہ کشی کی جنگ کے
مگر اہلِ ایمان ڈٹے ہوئے ہیں۔ اور فتح بالآخر مومنوں کے لیے ہی ہے۔
فرمان رسول کریمﷺ نے ایسے ہی وقت کے متعلق فرمایا تھا کہ
اس دور میں تم جہاد کو لازم پکڑنا، اور تمہارا افضل جہاد الرباط (یعنی سرحدوں کی حفاظت) ہے اور افضل رباط عسقلان شہر کا رباط ہے."
(غزہ، عسقلان کا ہی ایک حصہ ہے)
کہانی میری رودادِ جہاں معلوم ہوتی ہے
جو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے
سیماب اکبر آبادی
صابرہ امین
صابرہ امین
جو ہم پہ گزری ہے شاید سبھی پر گزری ہے
فسانہ جو بھی کہا وہ سنا سنا سا لگا
ا
الف نظامی
ترے شعروں پہ اتنی داد سرور! سخت حیرت ہے
ہمیں یہ سازشِ اہلِ ہنر معلوم ہوتی ہے
(سرور عالم راز سرور)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
واہ ۔۔۔ صابرہ اور نظامی بھائی۔۔۔۔ کیا خوب اشعار ہیں۔
اللہ کے فضل و کرم سے 2 جون 2024 حج کے لیے روانگی ٹھہر گئی ہے، محفلین سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
یہاں حقیقتِ اشیا ہے ایک عقدۂ مشکل
جو اک نقاب اٹھے گا تو سو حجاب گریں گے
جاسمن
جاسمن
آپ کی پسند اعلیٰ ہے۔
La Alma
La Alma
خامہ فرسائی کی ایک ادنٰی سی کوشش تھی۔ شکریہ آپ کو شعر پسند آیا۔
جب بھی ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کیسے ہو شکیلؔ
اس سے آگے تو کوئی بات نہیں ہوتی ہے
صابرہ امین
صابرہ امین
جی الحمد للہ، محمداحمد بھائی! سب خیریت ہے۔ موسم کی چھیڑخانیاں جاری رہتی ہیں۔ اب طبیعت کافی بہتر ہے۔خیریت دریافت کرنے کا شکریہ۔ آپ سنائیے بھابھی بچے کیسے ہیں؟ کیسی گزر رہی ہے؟
محمداحمد
محمداحمد
اچھی بات ہے۔ موسم کی چھیڑ خانیوں سے آپ کا دل لگا رہتا ہوگا۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
بھابھی، بچے سب ماشاء اللہ ٹھیک ہے۔ الحمدللہ بہت اچھی گزر رہی ہے۔ :)
ایک میڈیکل سائنس کی طالبہ تھیں جو لائبریری کے کام میں بھی ہاتھ بٹایا کرتی تھیں پچھلے کافی عرصہ سے غائب ہیں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو اسی کیفیت نامہ پر ضرور مطلع کریں کہ لائبریری کا کام دوبارہ سے شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
سیما علی
سیما علی
ہماری بات ہوتی ہے ۔اپنے کیریر اور گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف ہیں ۔۔
بہت مرجھا گئے ہوں، پھر بھی خوشبو کم نہیں ہوتی
بہت سے پھول ایسے اپنی الماری میں رہتے ہیں
استاد محترم
محمداحمد
محمداحمد
خوبصورت شعر ہے۔
صابرہ امین
صابرہ امین
کتنے پھول ہیں سیما آپا؟؟
یہ ہمارا بھی رکھ لیجیے! 🌺:grin::biggrin:
سیما علی
سیما علی
جیتی رہیے اللہ تعالیٰ شاد و آباد رکھے آمین
آپ پہلی ملاقات سے پہلے سے ہمارے دل میں رہتیں ہیں ۔۔آپکی محبت بھرے سارے پھول ہمارے پاس ہیں ۔۔۔
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ (سورۃ الفرقان،آیت 74)
اے ہمارے رب ، ہماری ازواج اور ہماری اولاد سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا دے۔آمین۔۔۔
جاسمن
جاسمن
آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
واقعی بہت اچھی دعا ہے۔ مجھے بھی الحمدللہ یاد ہے اور اکثر مانگتی ہوں۔ اللہ قبول فرمائے۔ آمین!
الشفاء
الشفاء
اللہ عزوجل نے اس سورہ مبارکہ میں اپنے خاص بندوں کی کچھ صفات بتائی ہیں اور ان کی کچھ دعائیں سکھائی ہیں کہ وہ یوں دعائیں کرتے ہیں ، یہ دعا ان دعاؤں میں سے ایک ہے۔۔۔
اور فی زمانہ یہ دعا ورد زبان رہنی ہی چاہیے۔۔۔
صابرہ امین
صابرہ امین
آمین۔ثم آمین!
اے مرے ابرِ کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاں
کیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی

کٹ مرے اپنے قبیلے کی حفاظت کے لیے
مقتلِ شہر میں ٹھہرے رہے جنبش نہیں کی

وہ ہمیں بھول گیا ہو تو عجب کیا ہے فراز
ہم نے بھی میل ملاقات کی کوشش نہیں کی
احمد فراز
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
سیما آپا ، یہ کیفیت نامہ کچھ پیچیدہ سا نہیں ہوگیا؟!:D
سیما علی
سیما علی
ظہیر بھائی ہم ذرا سہل پسند نہیں ۔۔مشکل پسند ہونا بھی دراصل سہل پرستی ہے ۔۔ہمیں مشکل حل کرنے میں خوشی ملتی ہے ۔۔۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی بے گھر آبادی میں ایک فیصد بچے ایسے ہیں جو یتیم ہو چکے ہیں یا پھر اب ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں بچا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے ’یونیسیف‘ کے مطابق غزہ میں ایسا کوئی کیمپ نہیں جہاں موجود کسی بچے نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو نہ کھویا ہو۔
Top