Posts Tagged ‘UrduPress’

Urdu Editor Plugin for WordPress Reloaded

Saturday, January 24th, 2009

AssalamOAlaikum,
In this post I am presenting a new Urdu editor plugin for WordPress. This Urdu editor better and more extensive Urdu editor integration with different parts of WordPress, both inside the admin section as well as on the front-end blog. It is also possible to customize different aspects of the Urdu editor by changing its settings. This plugin is based on the jQuery javascript framework and this has been written as part of the plan to update UrduPress to version 2.7 of WordPress.

Download Urdu editor plugin for WordPress

السلام علیکم،
جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ہم ورڈپریس کے اردو ورژن اردو پریس کو ورڈپریس کے ورژن 2.7 پر اپڈیٹ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جے کویری جاوا سکرپٹ فریم ورک کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان بھی اسی مقصد کے لیے ڈیویلپ کیا گیا ہے تاکہ ورڈپریس کے لیے ایک بہتر اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کیا جا سکے۔ میں اس پوسٹ میں ورڈپریس کا نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان متعارف کروا رہا ہوں جو کہ جے کویری فریم ورک کا استعمال کرتا ہے اور اس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان پر مبنی ہے۔ ورڈ پریس کے پرانے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے مقابلے میں یہ پلگ ان ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن کے زیادہ تر ایڈٹ ایریاز کا احاطہ کرتا ہے۔ اس اردو ایڈیٹر پلگ ان کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ ورڈ پریس کے ایڈمن سیکشن کے دوسرے فنکشنز جیسے کہ آٹو سیو وغیرہ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا اور دوسری سکرپٹس کے ساتھ بخوبی کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ایڈیٹر کو ورڈپریس 2.7 پر ہی ٹیسٹ کیا گیا ہے، اور اس کا استعمال انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس پر جانچا گیا ہے۔ فی الحال اسے بطور بیٹا ریلیز کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے سے قبل پرانا اردو ایڈیٹر پلگ ان ان انسٹال کرنا بہتر رہے گا۔

زیر نظر اردو ایڈیٹر پلگ ان کے ذریعے ورڈپریس کے جن حصوں میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن دستیاب ہوجاتی ہے ان کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

فرنٹ اینڈ (بلاگ)
۔ سرچ ٹیکسٹ باکس
۔ تبصروں کے لیے ایڈیٹر

ایڈمن سیکشن
۔ کوئک پریس
۔ نئی پوسٹ شامل کرنے والا صفحہ
۔ نیا پیج شامل کرنے والا صفحہ – زمرہ جات شامل کرنے والا صفحہ – روابط شامل کرنے والا صفحہ
۔ تبصروں کو فوری ایڈٹ کرنا
۔ ٹیگز شامل کرنا

ورچوئل کی بورڈ

ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں ورچوئل کی بورڈ بھی دستیاب ہے لیکن یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں درست کام نہیں کر رہا ہے جبکہ یہ فائرفاکس میں یہ درست کام کرتا نظر آ رہا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

آن سکرین کی بورڈ

آن سکرین کی بورڈ صرف بلاگ کے تبصروں کے ایڈیٹر کے لیے دستیاب ہے اور ایڈمن سیکشن میں کچھ مسائل کی وجہ سے آن سکرین کی بورڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

اردو ایڈیٹر پلگ ان آپشنز

ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں فرنٹ اینڈ بلاگ اور ایڈمن سیکشن کے ہر حصے میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کو فعال یا غیر فعال کرنے کی آپشنز مہیا کی گئی ہیں۔ ورچوئل کی بورڈ کو بھی فعال یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن غالباً سب سے اہم آپشنز خود اردو ایڈیٹر کو کسٹمائز کرنے کی ہیں۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، اردو ایڈیٹر میں استعمال کیے جانے والے فونٹ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اردو ایڈیٹر کے اردو لینگویج موڈ اور انگریزی لینگویج موڈ کو بھی اس پلگ ان کی سیٹنگز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

ورڈپریس کے اس نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے بارے میں آپ کی آراء کے ہم منتظر رہیں گے۔

ورڈ پریس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں

میں گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کو بنیاد بنا کر مزید کچھ ڈیویلپمنٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ گوگل کی جانب سے اس اے پی آئی میں مزید بہتری لائی جاتی رہے گی۔ یہ اے پی آئی انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Announcing UrdPress, the Urdu version of WordPress

Sunday, March 9th, 2008

wordpress-logo.gif

Dear friends,

AssalamOAlaikum. It is with great pleasure that I am presenting you UrduPress, the Urdu version of the WordPress blogging software. The Urdu tranlsation of WordPress has been provided by Muhammad Shakir Aziz. This release of UrduPress is based on WordPress version 2.3.2. In addition to the Urdu translation, UrduPress contains the following enhancements as well as customizations for easily publishing Urdu Urdu content:

Urdu customization of the default kubrick theme
Installation pages are also displayed in Urdu
Urdu OpenPad? plugin is installed by default which makes it easy to publish posts as well write comments in Urdu
The style sheet of default kubrick theme can be changed by the user for displaying the blog in several different fonts

Future work

Providing Urdu editing support in the wysiwyg editor
Enabling the default kubrick theme for also publishing English posts

Download UrdPress version 2.3.2
Demo of UrdPress

The development of UrduPress will be managed on http://www.urduwordpress.org/
I hope that the release of UrduPress will prove to be another milestone in the promotion of Urdu on internet.

السلام علیکم،

بالآخر ایک طویل انتظار کے بعد کے بعد اردو پریس، یعنی ورڈپریس بلاگنگ سوفٹویر کا اردو ورژن دستیاب ہے۔ اردو پریس کی تیاری کے لیے ورڈپریس کا ترجمہ محمد شاکر عزیز نے فراہم کیا ہے۔ میں نے کچھ روز قبل اردو پریس کی تیاری کے ضمن میں ایک پوسٹ لکھی تھی۔ اس کے بعد میں اردو اوپن پیڈ پلگ ان میں کچھ خامیاں دور کی ہیں اور ورڈپریس کے کوڈ میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ اب ہر یوزر کے لیے بائی ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر غیر فعال کر دیا جاتا ہے اور اردو ایڈیٹر فعال ہوتا ہے۔

اردو پریس کا موجودہ ورژن ورڈپریس کے ورژن 2.3.2 پر مبنی ہے۔ ذیل میں مستقبل میں اردو پریس کو بہتر بنانے کے لیے آئیڈیاز پیش کیے جا رہے ہیں:

– اردو پریس کو ورڈپریس کے حالیہ ورژن پر اپڈیٹ کرنا – اردو پریس کے وزی وگ ایڈیٹر میں اردو ایڈیٹنگ سپورٹ فراہم کرنا – اردو پریس کی ڈیفالٹ kubrick تھیم میں انگریزی مواد کی اشاعت کی گنجائش پیدا کرنا

اردو پریس ورژن 2.3.2 ڈاؤنلوڈ کریں
اردو پریس کا ڈیمو

اردو پریس کی ڈیویلپمنٹ http://www.urduwordpress.org پر منظم کی جائے گی۔

میں امید کرتا ہوں کہ اردو پریس کا اجرا انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

والسلام

UrduPress Test Installation

Sunday, February 3rd, 2008

Dear friends, AssalamOAlaikum

UrduPress is the name of the Urdu version of the WordPress blogging software. I have been detailing the steps for creating an Urdu package of WordPress on the Mehfil forum on this thread. UrduPress is pretty much complete at this point. I have setup a test installation of UrduPress on the following link:

UrduPress test installation

I want this software to be throroughly tested before releasing it to the public. UrduPress is certainly going to be a milestone achievement in Urdu computing and your cooperation is requested to accomplish this task.

عزیز دوستو، السلام علیکم

جیسا کہ آپ دوست جانتے ہیں، میں کچھ دنوں سے ورڈپریس کا اردو پیکج، جسے میں نے اردو پریس کا نام دیا ہے، تیار کرنے پر کام کر رہا ہوں جس کی تفصیل اس تھریڈ پر درج ہے۔ اس وقت تک اس سوفٹویر پر کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔ میں نے ذیل کے ربط پر اردو پریس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ کر دی ہے تاکہ اسے پبلک کے سامنے ریلیز کرنے سے قبل اسے اچھی طرح ٹیسٹ کیا جا سکے:

اردو پریس ٹیسٹ‌ انسٹالیشن

اس وقت یہ سوفٹویر مکمل طور پر قابل استعمال ہے۔ میرے ذہن میں کچھ آئیڈیاز ہیں کہ کیسے اس سوفٹویر کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن ہر فیچر شامل ہونے کا انتظار کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ میں اتنا ضرور کرنا چاہتا ہوں کہ اردو پریس کی ڈیفالٹ‌انسٹالیشن میں اردو فونٹ انسٹال کرنے اور کمپیوٹر پر اردو سیٹ اپ کرنے سے متعلق معلومات بھی شامل ہوجائیں۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اگلے ہفتے تک اردو پریس کا فائنل یا بیٹا ورژن ریلیز کر دیا جائے۔ اس وقت تک جتنا بھی کام کیا جا سکے گا، اس پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔ باقی فیچرز کو اگلے کسی ورژن پر اٹھا رکھا جائے گا۔

آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اردو پریس کی ٹیسٹ انسٹالیشن پر نظر ڈالیں اور آپ کے ذہن میں اسے بہتر بنانے کے لیے کوئی تجویز ہے تو اسے ضرور پیش کریں۔ اس ٹیسٹ انسٹالیشن کی سائیڈ بار میں جو روابط کے زمرہ جات نظر آ رہے ہیں وہ بھی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کیے گئے ہیں۔ آپ کے خیال میں اگر ان روابط میں کوئی اضافہ ہونا چاہیے تو آپ ان کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔

اردو پریس بلاشبہ اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کی تکمیل کے سلسلے میں آپ سب سے تعاون کی درخواست ہے۔

والسلام