UrduWeb Dictionary Application
Friday, January 4th, 2008اردو ویب لغت اطلاقیہ
السلام علیکم،
آج میں آپ کے سامنے اردو ویب لغت اطلاقیہ کا ابتدائی ورژن پیش کر رہا ہوں۔ یہ اردو ویب کا ایک نہایت اہم سنگ میل ہے اور اس عظیم کامیابی کا سہرا الف نظامی اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کے سر جاتا ہے۔ اس کام کے لیے ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
اردو ویب لغت اپلیکیشن میں انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی دونوں میں الفاظ کے معنی دیکھے جا سکتے ہیں۔ الفاظ کے مطالب کے لیے لغت کی اپنی ڈیٹابیس کے ساتھ اس لفظ کے مطلب کو وکی پیڈیا، گوگل اور وکشنری میں بھی ڈھونڈھا جا سکتا ہے۔


اردو ویب لغت اپلیکیشن میں اس وقت ذخیرہ الفاظ قدرے محدود ہے، لیکن توقع کی جا سکتی ہے کہ اس پروگرام کا ابتدائی ورژن آنے کے بعد اب اس کے ذخیرہ الفاظ کو وسعت دینے پر کام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اس میں یوزرز کے لیے خود سے اس کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کرنے کی سہولت بھی درکار ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ اردو ویب لغت اطلاقیہ اردو کی ترویج کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
اردو ویب لغت اطلاقیہ ڈاؤنلوڈ کریں
نوٹ کریں کہ اردو ویب لغت اطلاقیہ چلانے کے لیے آپ کے سسٹم پر ڈاٹ نیٹ 2.0 رن ٹائم انسٹال ہونا ضروری ہے۔ اسے آپ ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اردو سے انگریزی ڈکشنری کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے سسٹم پر اردو لینگویج سپورٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کے لیے مکمل ہدایات ذیل کے ربط پر موجود ہیں۔