Posts Tagged ‘Nastaleeq Font’

Jameel Noori Nastaleeq Update

Tuesday, March 10th, 2009

jameel_nastaleeq

حوالہ: جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، میجر اپڈیٹ، ریلیز!

جمیل نوری نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

Alvi Nastaleeq Update

Monday, November 10th, 2008

السلام علیکم،
دو روز علوی امجد نے علوی نستعلیق فونٹ میں چند خامیوں کو دور کرکے اس کا نیا ورژن ریلیز کیا ہے۔ یہ خامیاں زیادہ تر حروف کے جڑاؤ میں غلطیوں سے متعلق تھیں۔ علوی نستعلیق کے نئے ورژن کو اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔یہ ربط آپ کو اس صفحے پر لے جائے گا جہاں سے آپ فونٹ کے استعمال کی شرائط سے متفق ہونےکے بعد اسے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔

نوٹ کریں کہ اس مرتبہ علوی نستعلیق فونٹ‌ کے نام کے ساتھ ورژن نمبر شامل نہیں ہے۔ جو دوست نئے فونٹ کے لیے اپنی ویب سائٹ کی سٹائل شیٹ میں ترمیم کریں، انہیں چاہیے کہ وہ پرانے نام کو بطور بیک اپ فونٹ کے باقی رکھیں تاکہ ویب پیج ان سسٹمز پر بھی درست ڈسپلے ہو جہاں ابھی تک پرانا فونٹ موجود ہے۔

علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

Alvi Nastaleeq

Saturday, November 1st, 2008

Alvi Nastaleeq, Dawning of a new era in Urdu Computing

اردو کمیونٹی کا ایک دیرینہ خواب ایک ایسا نستعلیق فونٹ رہا ہے جو نوری نستعلیق جیسی خوبصورتی کا حامل ہو۔ بالآخر علوی نستعلیق فونٹ کے اجراء سے اردو کمیونٹی کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے۔ اس فونٹ کے خالق امجد حسین علوی نے یہ فونٹ تخلیق کرکے اور اسے عوام الناس کے فائدے کے لیے بلامعاوضہ فراہم کرکے بلاشبہ ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ علوی نستعلیق فونٹ کے اجراء کے اردو کمپیوٹنگ پر مرتب ہونے والے اثرات کا ادراک کرنے کے لیے ہمیں ایک مدت درکار ہوگی۔ اگرچہ اپنی ابتدائی ریلیز میں علوی نستعلیق فونٹ بنیادی طور پر ڈیسک ٹاپ اپلیکیشنز میں استعمال کے لیے ہے لیکن اس کے باوجود ویب پر اس کی پرفارمنس بہت شاندار ہے اور اس کا ڈسپلے بھی بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ذیل میں ایک علوی نستعلیق فونٹ کے محفل فورم میں استعمال کا ایک سکرین شاٹ موجود ہے:

محفل فورم میں علوی نستعلیق پر مبنی ایک علیحدہ سٹائل بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس سٹائل میں شامل اردو ایڈیٹر میں بھی علوی نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا ہے۔ ذیل میں اس اوپن پیڈ میں علوی نستعلیق کے استعمال کے ساتھ ایک سکرین شاٹ موجود ہے:

علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

علوی نستعلیق کے اجراء سے اردو کمپیوٹنگ کو ایک نئی جہت ملے گی اور کئی نئے پراجیکٹس کی راہ ہموار ہوگی۔ اس فونٹ کے خالق امجد حسین علوی کی اس سلسلے میں تفصیلی پوسٹ اس ربط پر موجود ہے۔ ذیل میں میں اس کا اقتباس پیش کر رہا ہوں۔

کاروانِ عہد

“طلوع اردو”

فاروق سرور خان
23 مارچ 1988
یونیورسٹی آف سنسناٹی میں 1981 کے پہلے کوارٹر کے دوران میں نے انٹر ایکٹیو کمپیوٹر گرافکس کے آخری ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹر برگس نے کلاس کو اپنی پسند سے کسی بھی ممکنہ تصویر، آؤٹ لائین ، سکائی لائین یا کسی بھی قسم کے شیپ کو فارمولوں اور پروگرامز کی مدد سے کمپیوٹر، گرافکس ٹرمینل اور پلاٹر کی مدد سے ڈرائنگ کرنے کے لیئے کہا۔ پلاٹر پر پلاٹ کرنا تو شاید ایک آسان کام ہوتا، لیکن اس سے بھی مشکل کام یہ تھا کہ کیا بنایا جائے۔ مجھے خیال آیا کہ اردو کے حروف تہجی الف سے یے تک لکھتا ہوں۔ ان کو کروی لینئیر فارمولوں میں بیزئیر قوسوں کی مدد سے بناتا ہوں، بچپن کا تختی لکھنا کام آیا، پہلے حروف ہاتھ سے لکھے اور پھر ان کو قوسوں اور لکیروں کی شکل دی، بیزئیر اوزان لگائے اور چند دنوں میں صرف آؤٹ‌لائین والے اور بھرے ہوئے دونوں طرح کے کوئی 36 حروف میرے سامنے تھے۔ جو میں نے کسی خواب و خیال کے بغیر اپنے اسائنمنٹ کے لئے جمع کرادئیے۔ کوارٹر کے آخری دن، حسب عادت و دستور، ڈاکٹر برگس نے طالب علموں کے نام لے کر ان کے اسائنمنٹ واپس کرنے شروع کئے۔ میرا نام پکارا مسٹر خان! میں اٹھ کر چلا تو اسی دوران اس نے میرا جمع کیا ہوا کام ساری کلاس کو دکھاتے ہوئے کہا ،—- بہترین کام، میری بیوی کو یہ یورڈو کیریکٹرز بہت پسند آئے۔—-
ستاروں‌ بھری آنکھوں نے بڑا سا A بہت بعد میں دیکھا اور اردو کو جدید ٹیکنالوجی کے آسمان پر طلوع ہوتے ہوئے پہلے دیکھا! یہ اسی وعدہ کی تکمیل کا دن ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ دن دور نہیں، جب آپ کے اردو پیغامات الیکترونی مواصلاتی نظام سے گذرتے ہوئے آپ تک پہنچیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں مجھ سے بہتر، ذہین اور محنتی برادران اس کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

۲ نومبر ۲۰۰۸ء
ہاں!۔۔۔ یہ فاروق سرور خان کے دیکھے ہوئے خواب کی تکمیل کا ایک اور عہد ساز دن ہے۔ شائد اس بار تقدیر کےپرندے کو میرے سر پر متمکن ہونا تھاتاکہ یہ عظیم خدمت میرے ہاتھوں سے انجام پا سکے۔ لیکن ۔۔۔یہ تو اس کارواں کا ایک عارضی پڑاؤ ہے ۔۔۔۔۔آگے ہر قدم ۔۔۔ہر گام پر ۔۔نئی منزلوں ۔۔۔ نئے راستوں پر یہ کارواں اپنی فتوحات کا جھنڈا گاڑتا چلا جائے گا۔ہم ہوں نہ ہوں ہمارے بعد کتنے اور لوگ اس عہد کو نبھانے کا عزم لے کر اس کارواں کے ہم رکاب بنتے رھیں گے اوریوںمرزا جمیل احمد کا چلایاہوا یہ کاروانِ عہد ہر دور میں اپنی منزل کی طرف اسی شان سے رواں دواں رہے گا۔ آج اسی کارواں کے ایک ادنی ٰمسافر کی حیثیت سے میں اسی عزم کوپھر دوہرانے کی سعادت حاصل کروں گا کہ ٹیکنالوجی کا آسمان جتنا بھی بلند کیوں نہ ہوتا جائے ہم اس پر اپنی قومی زبان کے ستارے کو ہمیشہ چمکتا دمکتا اور سب سے روشن دیکھنا چاہیں گے۔ ہمارے ارادے جوان ہیں اور نگاہیں آسمان پر ہیں یہی تو اس قوم کی خاصیت ہے۔

آج کا دن فاروق سرور خان کے نام جن کی وطن سے محبت اور خلوص سے مجھے اور میرے جیسے نمعلوم کتنے اور لوگوں کو ایک جذبہ اور جدوجہد کا ولولہ ملا اوریقیناًملتا رہے گا۔ یوں یہ سلسلہ قائم و دائم ہے ۔

اس فانٹ کی تیاری میں محترم شاکر القادری صاحب کی ہرلمحہ کی حوصلہ افزائی کا بے انتہا شکر گذار ہوں۔ جنہوں نے اپنی قیمتی وقت اور پرخلوص دعاوں سے ہر ممکنہ مشاورت دی۔ اسی طرح القلم فورم کو سالگر ہ کی مبارکباد دینا بھی اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ جس پر مجھے بہت زیادہ اپنائیت ملی۔ اتنا خلوص اور محبت تو میرے جیسے کم مایہ انسان کی توقعات کی بلندیوں سے بھی بہت بڑھ کر ہے۔ اللہ آپ ساتھیوں کو کو ترقی و عظمت سے نوازے۔

اور اب شائد آپ شدت سے اس گھڑی کے انتظار میں ہوں گے جب علوی نستعلیق آپ کے ہاتھوں میں ہو تو میرے خیال میں وہ لمحہ اب آگیا ہے میں آپ کے اور علوی نستعلیق کے درمیان مزید حائل نہیں ہونا چاہتا۔ یہ اب آپ کی دسترس میں ہے۔ آپ اس کے سکرین شارٹس سے بخوبی آشنا ہیں۔ اس لئے مزید کسی سکرین شارٹس کی ضرورت نہیں۔ یہ فانٹ اپنے آپ کو خود منوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Emad Nastaleeq Update

Tuesday, May 20th, 2008

AssalamOAlaikum,
I had posted about the Farsi-style Nastaleeq font Umad Nastaleeq. Its creator Jawad has brought about many improvements in the font and some problems regarding nuqta placement have been fixed. Please note that name of the font has also been changed from Umad Nastaleeq to Emad Nastaleeq.

Download Emad Nastaleeq font

السلام علیکم،

کچھ عرصہ قبل میں نے فارسی طرز نستعلیق کے عماد نستعلیق (Umad Nastaleeq) فونٹ کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ اس فونٹ کے خالق جواد نے اس کے کئی نقائص کو دور کرکے اسے بہتر بنایا ہے۔ اب اس میں نقطہ پلیسمنٹ اور بڑی ے کے مسائل کافی حد تک دور ہو گئے ہیں۔ نوٹ کریں کہ اس فونٹ کا نام Umad سے Emad نستعلیق کر دیا گیا ہے۔

عماد نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

محفل فورم پر شاکرالقادری صاحب نے عماد نستعلیق فونٹ کا استعمال کرکے ہی ایک تحریر کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے جو کہ ذیل میں پیش کر رہا ہوں۔

urdu_emad_nastaleeq.gif

Umad Nastaleeq Font

Tuesday, April 1st, 2008

umad_nastaleeq.jpg

AssalamOAlaikum,

A quiet member of the Mehfil forum Jawad has stolen the show by creating a Farsi style Nastaleeq font for Urdu. This is the first Farsi style OpenType Nastaleeq font with complete support for Urdu characters. All credit goes to Jawad.

Download Umad Nastaleeq Font

السلام علیکم،

محفل فورم کے ایک رکن جواد نے فارسی طرز نستعلیق میں اردو فونٹ بنانے کا شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ یہ فارسی طرز نستعلیق میں پہلا فونٹ ہے جس میں اردو حروف کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔

عماد نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں