اردو سیارہ اپڈیٹ

September 20th, 2007 by Zack

اردو سیارہ ابھی تک پلانٹ 2.0 پر چل رہا تھا مگر اس کے ڈیولیپر جیف نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ اب اس پر مزید کام نہیں ہو گا۔ سام روبی نے پلانٹ کی نئی ورژن نائی جس کا نام وینس ہے۔ یہ پورا کوڈ نئے سرے سے لکھا گیا ہے اور اس میں کئی زبردست فیچرز ہیں۔ ایک تو یہ خراب فیڈز اور ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل کو بھی ٹھیک کر دیتا ہے۔ دوسرے آپ اس میں ہر قسم کے فلٹر اور پلگ‌ان لکھ سکتے ہیں۔ ہم اس کا اقتباس کا فلٹر استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے ایک اردو فلٹر بھی لکھا ہے تاکہ سیارہ پر صرف اردو پوسٹس نظر آئیں۔

ایک می‌میم پلگ‌ان بھی انسٹال کیا ہے جو آپ سیارہ کے بائیں طرف اوپر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پچھلے ہفتے میں سیارہ میں شامل فیڈز میں مقبول روابط کی فہرست فراہم کرتا ہے۔ افسوس کہ اردو بلاگرز اپنی پوسٹس میں روابط کم ہی شامل کرتے ہیں۔

وینس میں تھیم سپورٹ بھی ہے اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں اب سیارہ کا حلیہ کچھ مختلف ہے۔

اگر آپ کو سیارہ میں کچھ مسئلہ نظر آئے تو سیارہ کے رابطے کے صفحے کے ذریعہ یا اس پوسٹ پر تبصرے کے ذریعہ ہمیں ضرور بتائیں تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے ار سیارہ کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اگلے مرحلے میں ہمارا ارادہ ہے کہ سیارہ میں شمولیت کو خودکار کیا جائے کہ جو بلاگر سیارہ میں اپنا بلاگ شامل کرنا چاہے وہ کسی صفحے (مثلا کوئی وکی) پر اپنا نام اور بلاگ کا ایڈریس ڈال دے اور وہاں سے سیارہ کی سافٹویر خود بخود یہ معلومات حاصل کر کے اسے سیارہ میں شامل کر لے۔ اس میں ایک اہم مسئلہ سپیم کا ہے کہ ایسا انتظام ہو کہ سپیمر اپنے سائٹ شامل نہ کر سکیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اس بارے میں کوئی تجاویز ہوں تو ہم سے ضرور شیئر کریں۔

Announcing Urdu Slax

August 20th, 2007 by Nabeel

I am pleased to announce the availability of Urdu Slax which is a version of the popular Slax distribution of linux. Muhammad Ali Makki has created this distribution which comes pre-packaged with Urdu keyboard, Urdu fonts and some useful Urdu applications. Click here for details (Urdu).

Download Urdu Slax

اردو سلیکس کی دستیابی کا اعلان

August 20th, 2007 by Nabeel

ہمارے با صلاحیت دوست محمد علی مکی نے لینکس کی سلیکس (slax) ڈسٹریبیوشن کا ایک خصوصی ورژن تیار کیا ہے جس میں اردو کی بورڈ، اردو فونٹس اور کچھ ضروری اردو اطلاقیے شامل ہیں۔ اس کی تفصیل جاننے کے لیے اس ربط پر کلک کریں۔

Web-based Urdu WYSIWYG Editors

May 2nd, 2007 by Nabeel

AssalamOAlaikum,

Update: The download links have been updated

Finally I have released web-based Urdu wysiwyg editors. Actually I have added Urdu key mapping on top of exisiting web-based wysiwyg editors TinyMCE and FCKEditor, both of which are free and open-source

software. This Urdu support is working well inside Internet Explorer whereas there are still bugs when this is used with gecko-based browsers such as FireFox. Screenshots in the following show an example of the use of these Urdu wysiwyg editors. Click here for further details.

View Urdu TinyMCE’s demo
View Urdu FCKEditor’s demo

Download Urdu TinyMCE
Download Urdu FCKEditor

Regards,

السلام علیکم،

بالآخر ایک طویل انتظار کے بعد میں ویب بیسڈ اردو وزی وگ ایڈیٹر ریلیز کر رہا ہوں۔ درحقیقت میں نے دو مشہور اوپن سورس ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ٹائنی ایم سی ای (TinyMCE) اور ایف سی کے ایڈیٹر (FCKEditor) میں اردو لکھنے کی سپورٹ شامل کی ہے۔ یہ اردو سپورٹ ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے۔ فی الحال یہ اردو سپورٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ٹھیک کام کر رہی ہے جبکہ فائرفاکس میں کچھ مسائل پیش آ رہے ہیں۔ بالا کے سکرین شاٹس میں ان وزی وگ ایڈیٹرز کے استعمال کی مثال دکھائی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ربط پر کلک کریں۔

اردو ٹائنی ایم سی کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو ملاحظہ کریں

اردو ٹائنی ایم سی ای ڈاؤنلوڈ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں

والسلام

Installing Urdu SMF forum on Urdu Web Server

April 9th, 2007 by Nabeel

السلام علیکم،

اردو ایس ایم ایف فورم سپورٹ ریلیز کرنے کے بعد کچھ دوستوں نے فرمائش کی تھی کہ اسے اردو ویب سرور پر انسٹال کرنے کی ہدایات فراہم کر دی جائیں تاکہ اس کی ٹیسٹنگ آسان ہوجائے۔اس سلسلے میں میں نے ایک ٹیوٹوریل مرتب کیا ہے جسے ذیل کے ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اردو ویب سرور پر اردو ایس ایم ایف فورم کی انسٹالیشن

والسلام

ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ بیٹا ورژن

April 2nd, 2007 by Nabeel

السلام علیکم،

اردو ویب پر اردو پی ایچ پی بی پیکج ریلیز ہونے کے بعد سے اس پر مبنی متعدد اردو ویب سائٹس منظر عام پر آ چکی ہیں۔ فورم سوفٹویر کمیونٹی ویب سائٹس تشکیل دینے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے میں نے ایس ایم ایف فورم کے لیے بھی اردو سپورٹ کا ایک پیکج تیار کیا ہے۔ ایس ایم ایف فورم بھی ایک مقبول فورم سوفٹویر ہے اور اس میں ایڈمنسٹریشن اور گروپ منیجمنٹ کی سہولتیں پی ایچ پی بی بی سوفٹویر سے بہتر ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ پیکج کی ڈاؤنلوڈ

والسلام

اردو ویب پیڈ کا بگ فکس ریلیز

April 2nd, 2007 by Nabeel

السلام علیکم،

گزشتہ روز ریلیز کردہ ویب پیڈ کی اپڈیٹ میں چند مسائل سامنے آئے تھے۔ ان بگز کو فکس کرنے کے بعد میں نے اس ڈاؤنلوڈ کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ ویب پیڈ کو استعمال کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اس تبدیلی کو نوٹ فرمائیں۔

اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کریں
اردو ویب پیڈ کا ڈیمو ملاحظہ کریں

والسلام

Urdu WebPad Update

April 1st, 2007 by Nabeel

Urdu WebPad’s update is finally there after a long wait. I had finished work on this update a few weeks ago and I was about to release it but I experienced some problems during its testing. Therefore I fixed these problems and now it is time to release it. The highlights of this release are easier integration with web applications and some opera compatibility. Read here for more details.

Download Urdu WebPad
View Urdu WebPad’s demo
Urdu WebPad’s documentation
Urdu WebPad’s user’s guide

اردو ویب پیڈ اپڈیٹ

April 1st, 2007 by Nabeel

السلام علیکم،

ایک طویل انتظار کے بعد اردو ویب پیڈ کی اپڈیٹ حاضر ہے۔ حسب وعدہ اس میں ویب اپلیکیشنز کے ساتھ انٹگریشن کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اردو ویب پیڈ کسی حد تک اوپیرا کمپیٹبل بھی ہے۔

دراصل میں نے کئی دنوں پہلے ہی اس اپڈیٹ پر کام مکمل کر لیا تھا اور اسے ریلیز بھی کرنے والا تھا لیکن اس کی ٹیسٹنگ میں چند مسائل نکل آئے۔ اس ٹیسٹنگ کے لیے میں نے ایس ایم فورم میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا تجربہ کیا۔ اس سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کے پیش نظر میں نے یہ مناسب سمجھا کہ اس پر مزید کام کیا جائے اور اس کے بعد اسے ریلیز کیا جائے۔ باقی تفصیلات یہاں پر موجود ہیں۔

اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کریں
اردو ویب پیڈ کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ویب پیڈ کی ڈاکومنٹیشن
اردو ویب پیڈ کی یوزر گائیڈ

اردو فائر فاکس دستیاب

March 21st, 2007 by Nabeel

ہمارے با صلاحیت دوست محمد علی مکی نے فائر فاکس کا بھی اردو ترجمہ کر ڈالا۔ وہ ماشاءاللہ اکیلے ہی پوری ٹیم پر بھاری ہیں۔ ذیل میں ان کی محفل فورم پر متعلقہ پوسٹ کا اقتباس موجود ہے:

تقریباً دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر فائر فاکس کا اردو ترجمہ پیشِ خدمت ہے، فائر فاکس کے ترجمہ کا کام میں نے جنوری 2007 کے مہینے میں شروع کیا تھا اور سوچا تھا کہ اسے ہفتہ بھر میں جاری کردوں گا.. مگر یہ میری توقع سے کہیں زیادہ مشکل کام نکلا.. جیسے جیسے میں اس پر کام کرتا گیا مجھے اندازہ ہوتا گیا کہ یہ ایک آدمی کے بس کا کام نہیں تھا.. بلکہ یہ ایک ٹیم ورک تھا جسے میں نے اکیلے ہی گلے ڈال لیا اور یہ کمبل بن گیا.. اس کی وجہ فائر فاکس کا مکمل طور پر خود پر انحصار کرنا ہے.. یہ خدمتگار نظام کا کچھ بھی استعمال نہیں کرتا سوائے میموری اور ہارڈ ڈسک پر جگہ گھیرنے کے اور یہی اس کی مقبولیت کی وجہ ہے.. چنانچہ اس کا ترجمہ بھی اتنا ہی مشکل کام ہے، ایک ہی مینیو کی سٹرنگز بجائے ایک جگہ پر ہونے کے کئی کئی فائلوں میں پھلی ہوئی ہیں.. اوپر سے اسے اردو دکھانے کے قابل بنانے کے لئے انکوڈنگ بدلنا بھی ایک اچھا خاصا پیچیدہ مسئلہ رہا.. لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ یہ تمام مسائل نہ صرف حل کر لئے گئے.. بلکہ فائر فاکس کی سمت بھی تبدیل کردی گئی ہے... یعنی اسے دائیں سے بائیں کردیا گیا ہے..

مکمل پوسٹ کا ربط
فائر فاکس 2.0.0.2 اردو اپڈيٹر برائے ونڈوز

Our friend Muhammad Ali Makki has again done some tremendous work for the Urdu community. This time he has translated the interface of the Firefox web browser into Urdu. Read his post on the Mehfil forum about this. The Urdu update, which works at the moment only for Firefox version 2.0.0.2, cn be downloaded here.