Archive for December, 2008

اردو سیارہ میں شمولیت فارم

Wednesday, December 31st, 2008

کچھ شکایات موصول ہوئ ہیں کہ بلاگرز نے اردو سیارہ میں شمولیت کی درخواست دی تھی اور بلاگ شامل نہ کیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کا شمولیت فارم ہمیں ملا ہی نہ تھا۔

چیک کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ نومبر یا دسمبر کے مہینے میں کسی وقت وہ بلاگر جنہوں نے اپنا نام شمولیت فارم میں اردو میں لکھا ان کے فارم موصول ہونا بند ہو گئے۔ چونکہ کچھ فارم موصول ہو رہے تھے اس لئے بروقت مسئلے کا علم نہ ہو سکا۔

بہرحال اب میں نے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے اور آپ کی شمولیت کی درخواست گم نہیں ہونی چاہیئے۔

یاد رہے کہ عام طور سے بلاگ شامل کرنے کا فارم موصول ہونے کے ایک ہفتے میں اسے سیارہ میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ لہذا اگر آپ کو سیارہ میں شمولیت کا فارم پر کئے دو ہفتے ہو چکے ہوں اور آپ کا بلاگ شامل نہ کیا گیا ہو تو پلیز مجھ سے رابطہ کریں۔