اردو سیارہ اپڈیٹ
Thursday, September 20th, 2007اردو سیارہ ابھی تک پلانٹ 2.0 پر چل رہا تھا مگر اس کے ڈیولیپر جیف نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ اب اس پر مزید کام نہیں ہو گا۔ سام روبی نے پلانٹ کی نئی ورژن نائی جس کا نام وینس ہے۔ یہ پورا کوڈ نئے سرے سے لکھا گیا ہے اور اس میں کئی زبردست فیچرز ہیں۔ ایک تو یہ خراب فیڈز اور ایچٹیایمایل کو بھی ٹھیک کر دیتا ہے۔ دوسرے آپ اس میں ہر قسم کے فلٹر اور پلگان لکھ سکتے ہیں۔ ہم اس کا اقتباس کا فلٹر استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے ایک اردو فلٹر بھی لکھا ہے تاکہ سیارہ پر صرف اردو پوسٹس نظر آئیں۔
ایک میمیم پلگان بھی انسٹال کیا ہے جو آپ سیارہ کے بائیں طرف اوپر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پچھلے ہفتے میں سیارہ میں شامل فیڈز میں مقبول روابط کی فہرست فراہم کرتا ہے۔ افسوس کہ اردو بلاگرز اپنی پوسٹس میں روابط کم ہی شامل کرتے ہیں۔
وینس میں تھیم سپورٹ بھی ہے اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں اب سیارہ کا حلیہ کچھ مختلف ہے۔
اگر آپ کو سیارہ میں کچھ مسئلہ نظر آئے تو سیارہ کے رابطے کے صفحے کے ذریعہ یا اس پوسٹ پر تبصرے کے ذریعہ ہمیں ضرور بتائیں تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے ار سیارہ کو مزید بہتر بنایا جائے۔
اگلے مرحلے میں ہمارا ارادہ ہے کہ سیارہ میں شمولیت کو خودکار کیا جائے کہ جو بلاگر سیارہ میں اپنا بلاگ شامل کرنا چاہے وہ کسی صفحے (مثلا کوئی وکی) پر اپنا نام اور بلاگ کا ایڈریس ڈال دے اور وہاں سے سیارہ کی سافٹویر خود بخود یہ معلومات حاصل کر کے اسے سیارہ میں شامل کر لے۔ اس میں ایک اہم مسئلہ سپیم کا ہے کہ ایسا انتظام ہو کہ سپیمر اپنے سائٹ شامل نہ کر سکیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اس بارے میں کوئی تجاویز ہوں تو ہم سے ضرور شیئر کریں۔