اردو کا آغاز اور ارتقاء
Sunday, June 11th, 2006اردو محفل پر اردو زبان کے آغاز اور ارتقا کے بارے میں یہاں ایک دلچسپ گفتگو جاری ہے۔
اردو محفل پر اردو زبان کے آغاز اور ارتقا کے بارے میں یہاں ایک دلچسپ گفتگو جاری ہے۔
میں نے آج اردو سیارہ کو اپگریڈ کیا ہے۔ پلانیٹ کی تازہترین سافٹویر استعمال کرنے سے کئی فائدے ہوں گے۔ ایک تو کئی بگز ختم ہو گئے ہیں مثلاً اگر آپ کا بلاگ کچھ دیر کے لئے ڈاؤن ہے اور ویب صفحے فارورڈ کر رہا ہے تو پہلے سیارہ کچھ گڑبڑ کرتا تھا مگر اب صحیح کام کرتا ہے۔ دوسرے اب اردو سیارہ کی اپنی فیڈ ایٹم 1.0 سٹینڈرڈ پر مبنی ہے۔
اپگریڈ کے بعد یہ سہولت بھی ہے کہ آپ ہر پوسٹ کی زبان کے حساب سے فلٹر کر سکتے ہیں جیسا کہ ہم اردو سیارہ پر صرف اردو تحریریں چاہتے ہیں۔ پہلے یہ کام میں اپنے لکھے کوڈ سے کر رہا تھا۔ مھر جب یہ سہولت استعمال کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ تقریباً تمام اردو بلاگرز کی فیڈ تو یہ کہتی ہے کہ ان کے بلاگ کی زبان انگریزی ہے۔ بلاگسپاٹ والے لوگ تو اس کو نہیں بدل سکتے مگر ورڈپریس والے تو پلیز اسے صحیح کر لیں اور اپنے بلاگ کی زبان اردو ظاہر کریں۔
چونکہ زبان کے حساب سے فلٹر ہم استعمال نہیں کر سکتے اس لئے میں نے پھر اپنا پرانے والا کوڈ استعمال کیا ہے۔ مگر اس میں ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ پہلے میں چیک کرتا تھا کہ تحریر میں انگریزی کتنی ہے ۔ اگر انگریزی ایک خاص مقدار سے کم ہوتی تو تحریر کو اردو سمجھتا اور سیارہ میں شامل کر لیتا۔ اب میں اردو کے حروف چیک کر رہا ہوں اور آپ کی پوسٹس میں تھوڑی بہت اردو ہونا ضروری ہے اس ے سیارہ میں شامل ہونے کے لئے۔ میرے خیال سے یہ بہتر طریقہ ہے۔
ایک اور تبدیلی یہ ہے کہ دائیں طرف ان بلاگز کے ربط ہیں جو اردو سیارہ میں شامل ہیں۔ ان میں سے جو بلاگ 6 ماہ سے غیرفعال ہیں ان کے نام کے نیچے اب ایک سرخ لائن ہے۔ کچھ عرصے بعد ایسے غیرفعال بلاگ اردو سیارہ سے نکال دیئے جائیں گے۔
ہمارے اردو پیایچپیبیبی کی ورژن 0.5b3 میں ایک بگ تھا جو صرف مائیایسقیوایل 4.1 یا بعد استعمال کرنے والوں کو مسئلہ دے رہا تھا۔ میں نے وہ بگ ختم کر دیا ہے اور نئی ورژن 0.5b4 ریلیز کی ہے۔ اس ریلیز میں اس کے علاوہ کچھ اردو ترجمے والی فائلوں سے BOM کو بھی نکال دیا ہے کہ وہ ہیڈر کے ایرر دے رہا تھا۔
آپ پلیز نئی ورژن ڈاونلوڈ کر لیں۔
اس کے علاوہ ہم نے آپ کے لئے کچھ معلومات بھی لکھی ہیں کہ اردو پیایچپیبیبی میں کیا مسائل ہو سکتے ہیں اگر آپ کا سرور اس پیکج کی ضروریات کے مطابق نہ ہو۔
اردو پیایچپیبیبی معلومات
اردو پیایچپیبیبی سپورٹ فورم