Archive for the ‘Urdu’ Category

گوگل سکرپٹ کنورٹر میں اردو بھی شامل

Wednesday, May 5th, 2010

گوگل سکرپٹ کنورٹر میں اردو بھی شامل

ماخذ

گوگل سکرپٹ کنورٹر رومن عبارت کو تحریری شکل میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ٹول ہے جو ابھی تک صرف ہندی، تلگو اور تامل وغیرہ کے لیے دستیاب تھا۔ اب اس میں اردو کی سپورٹ بھی شامل کر دی گئی ہے۔ اس کے ذریعے رومن اردو کو یونیکوڈ اردو میں آسانی سے کنورٹ کیا جا سکے گا۔

کچھ عرصہ قبل میں نے گوگل انڈک ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کو استعمال کرکے اس سے ملتی جلتی ایک اپلیکیشن بنانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بارے میں یہاں پوسٹ کیا تھا اور اس کا ڈیمو یہاں موجود ہے۔ یہ ڈیمو فائرفاکس میں درست کام کرتا ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر اسی رومن اردو میں لکھے ہوئے متن کو تحریری اردو میں تبدیل کرنے کا تجربہ کرکے دیکھتا ہوں کہ کونسی سروس بہتر کام کر رہی ہے۔ رومن اردو میں لکھا گیا متن ذیل میں ہے:

Kitny dhoom dhaam se manaya jata he 14 August ka din, agar me ghalat na kahoon tau shaid Eid k din se bhi ziada Ronaq lagi hoti he. Hamar Jashan-e-Azadi manany ka tareeqa bhi duniya me sab se anookha he. Hum har wo kaam kar ke jashan manatay aur khushi mahsoos karty hain, jis se doosro ko takleef ho jis se doosro ko bechainy ho, jis se doosry ko chirchira uthain. Maslan motor bike bina silencer chalna, one wheel show. Racing oonchi awaz me music wagher waghera. Wo mulak jahan bijli ki kami he aur 14-16 se ghatny ki load shedding ho rahi ho jahan ki awam bijli naam ko taras ho rahi, jahan ki economy bijli k hatho khatam hoti ja rahi ho. Waha Jashn-e-Azadi pe aisy noora barsa jaisy hum Bijli khud kafeel ho chuky. Jaisy iss rang – o – k seelab me beh kar sab badal jayee ga.

گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی والے پروٹوٹائپ کے ذریعے ذیل کا متن حاصل ہوتا ہے:

کتنے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے ١٤ اگست کا دِن اگر مے غلط نہ کہوں تو شائد عید ک دیں سے بھی زیادہ رونق لگی ہوتی ہے ہمار ظَثہَنےاذَدِ منانے کا طریقہ بھی دنیا مے سب سے انوکھا ہے ہم ہر وو کام کر کے جشن مناتے اور خوشی محسوس کرتے ہَِن جس سے دوسرو کو تکلیف ہو جس سے دوسرو کو بچیننے ہو جس سے دوسرے کو چڑچڑا ُطَِن مسلان موٹر بکے بنا سیلنکر چَلنَ انے وہیل ثہوی رکنگ اونچی آواز مے مسک وغیر یَغےڑَ وو ملک جہاں بجلی کی کمی ہے اور ١٤-١٦ سے گھٹنے کی لوڈ شیدڈنگ ہو رہی ہو جہاں کی اوم بجلی نام کو ترس ہو ڑَہِ جہاں کی اونومنے بجلی ک ہاتھو ختم ہوتی جا رہی ہو وہا ظَثہنےاذَدِ پی ایسے نورا برسا جیسے ہم بجلی خود کفیل ہو چُکی جیسے اسس رنگ و ک سیلاب مے بہ کر سب بدل جیے گَ

اور گوگل سکرپٹ کنورٹر کے ذریعے ذیل کا متن حاصل ہوتا ہے:

کتنے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے 14 اگست کا دیں, اگر مے غلط نہ کہوں تو شائد عید ک دیں سے بھی زیادہ رونق لگی ہوتی ہے. ہمار جشن-ا-آزادی منانے کا طریقہ بھی دنیا مے سب سے انوکھا ہے. ہم ہر وو کام کر کے جشن مناتے اور خوشی محسوس کرتے ہیں, جس سے دوسرو کو تکلیف ہو جس سے دوسرو کو بچیننے ہو, جس سے دوسرے کو چڑچڑا اٹھائیں. مسلان موٹور بکے بنا سیلنکر چلنا, انے وہیل شوو. رکنگ اونچی آواز مے مسک وغیر وغیرہ. وو ملک جہاں بجلی کی کمی ہے اور 14-16 سے گھٹنے کی لوڈ شیدڈنگ ہو رہی ہو جہاں کی اوم بجلی نام کو ترس ہو رہی, جہاں کی یکونومے بجلی ک ہاتھو ختم ہوتی جا رہی ہو. وہا جشن-ا-آزادی پی ایسے نورا برسا جیسے ہم بجلی خود کفیل ہو چکے. جیسے اسس رنگ – و – ک سیلاب مے بہ کر سب بدل جیے گا.


بالا کے تقابل سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل سکرپٹ کنورٹر بہتر کام کرتا ہے۔ اب انتظار اس بات ہے کہ یہ کنورٹر بھی کسی اے پی آئی کے ذریعے دوسری سائٹس میں استعمال کے لیے دستیاب ہو جائے۔

گوگل سرچ میں اردو ورچوئل کی بورڈ‌ کی شمولیت کے لیے ووٹ ڈالیں

Wednesday, May 5th, 2010

گوگل کی حالیہ پیش رفت کے تحت اب گوگل سرچ کی مرکزی سائٹ میں سرچ بار کے ساتھ ایک عدد ورچؤل کی بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے جس سے کئی زبانوں میں ٹائپ کر پانا ممکن ہوگا۔ اس سے قبل گوگل سرچ میں ٹرانسکرپشن کے تحت منتخب شدہ زبان کے سجیشن دستیاب کرائے جاتے تھے جو کہ کافی معاون ہوتے تھے۔ فی الحال اس خدمت سے مستفید ہونے والی 35 زبانوں میں اردو موجود نہیں ہے۔

اصل ربط

فی الحال اس میں اردو کی بورڈ شامل نہیں ہے۔ اس ربط پر جا کر اردو کی بورڈ کی شمولیت کے لیے ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ مذکورہ ربط پر جا کر اردو کی بورڈ‌ کی شمولیت کے لیے ووٹ‌ ڈالیں۔

Urdu Transliteration is now available in Gmail!

Sunday, October 11th, 2009

آج محفل فورم کے ایک رکن فرخ منظور کی نشاندہی پر جی میل میں اردو ٹرانسلٹریشن کی سپورٹ کے بارے میں علم ہوا۔ یہ یقیناً نہایت اہم پیشرفت ہے اور اس طرح اردو میں ای میل بھیجنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ میں اس پوسٹ میں جی میل میں اردو ٹرانسلٹریشن کی فیچر کو فعال کرنے اور اس کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہوں۔

Photobucket

اپنے جی میل اکاؤنٹ میں اردو ٹرانسلٹریشن کو انیبل کرنے کے لیے سب سے پہلے Settings پر کلک کرکے سیٹنگز والے صفحے کو سامنے لے آئیں۔ اس کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق Show all language options پر کلک کریں جس سے چند مزید آپشنز ظاہر ہو جائیں گی۔

Photobucket

اضافی لینگویج آپشنز ظاہر ہونے کے بعد Enable Transliteration چیک باکس کو چیک کر دیں اور اس کے سامنے والے ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں Urdu کا انتخاب کر لیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دائیں سے بائیں ایڈیٹنگ کے لیے Right-to-left editing support on کو بھی منتخب کر لیں۔ اور اس کے بعد ان سیٹنگز کو محفوظ کر لیں۔

Photobucket

آپ کے جی میل اکاؤنٹ میں ٹرانسلٹریشن انیبل ہونے کے بعد جی میل کے ای میل ایڈیٹر کی ٹول بار میں ایک بٹن کا اضافہ ہو جائے گا جس پر کلک کرکے آپ اردو ٹرانسلٹریشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

Photobucket

اردو ٹرانسلٹریشن کا انتخاب کرنے کے بعد آپ جی میل کے ایڈیٹر میں براہ راست ٹرانسلٹریشن کے ذریعے اردو لکھ سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

Photobucket

Photobucket

Coverting Roman Urdu to Urdu Text Using Google Transliteration API

Monday, October 5th, 2009

السلام علیکم،
اگرچہ انٹرنیٹ پر تحریری اردو کا استعمال روز افزوں ترقی کر رہا ہے لیکن ابھی بھی انٹرنیٹ پر اردو کا بیشتر مواد تصویری اور رومن اردو کی صورت میں موجود ہے جو کہ گزشتہ ڈیڑھ عشرے سے زائد عرصے سے جمع ہو رہا ہے۔ آج بھی آپریٹنگ سسٹمز اور اپلیکیشن سوفٹویر میں یونیکوڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود انٹرنیٹ پر صارفین کی ایک بڑی تعداد رومن اردو کا استعما‌ل کرتی ہے۔ گوگل کی جانب سے ٹرانسلٹریشن کنٹرول اور ٹرانسلٹریشن اے پی آئی مہیا کیے جانے کے بعد صارفین کے لیے ٹائپ کرتے وقت رومن اردو کو تحریری اردو میں تبدیل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن ٹرانسلٹریشن کنٹرول کے استعمال میں ایک دشواری یہ پیش آتی ہے کہ اس میں پہلے سے موجود رومن اردو مواد کو کاپی پیسٹ کرکے تحریری اردو میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ صرف براہ راست ٹائپ کردہ مواد کو ہی تحریری اردو میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔ گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی میں کچھ لو لیول فنکشن بھی شامل ہیں جن کے ذریعے پہلے سے موجود رومن اردو مواد کو تحریری اردو میں تبدیل کرنے کی صورت پیدا ہو جاتی ہے، اگرچہ فی الوقت اس لو لیول اے پی آئی کا اس مقصد کے لیے استعمال بھی محدود پیمانے پر ممکن ہے۔ زیر نظر تحریر میں میں رومن اردو کو تحریری اردو میں کنورٹ کرنے کے لیے گوگل کی لو لیو ٹرانسلٹریشن کے استعمال کے بارے میں کچھ تجربات کے نتائج کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہوں۔

گوگل کی لو لیول ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے استعمال سے مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کے ذریعے فی الحال کئی الفاظ کی لسٹ کی اکٹھی ٹرانسلٹریشن کرنا ممکن نہیں ہے بلکہ ہر لفظ کو علیحدہ علیحدہ ٹرانسلٹریٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس کے باعث کسی تحریر کو رومن اردو سے تحریری اردو میں کنورٹ کرنے کے لیے درکار وقت اس متن کی لمبائی کے راست متناسب ہوگا۔ ایک اور مسئلہ میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ گوگل کی لو لیو ٹرانسلٹریشن اے پی آئی اے سنکرونس (asynchronous) ہے اور اس کا عمل مختلف براؤزر میں مختلف ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ پرابلم پیش آتی ہے کہ تبدیل شدہ تحریری اردو متن میں الفاظ کی ترتیب اکثر رومن اردو والے متن کی ترتیب سے مختلف ہوتی ہے۔ اس کے باعث اس کنورژن کی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔ میں نے اسے فائر فاکس پر بھی ٹیسٹ کیا ہے اور اس پر یہ درست کام کرتی نظر آ رہی ہے۔ فی الحال میں نے مزید براؤزرز پر اسے ٹیسٹ نہیں کیا ہے۔ میرا قیاس ہے کہ گوگل کروم پر بھی یہ ٹھیک کام کرے گا۔

میں نے گوگل کی لو لیول ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے ذریعے رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے لیے ایک ابتدائی پروٹوٹائپ تیار کیا ہے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، اوپر والے ٹیکسٹ ایریا میں رومن اردو والا متن کاپی پیسٹ کرنے کے بعد Transliterate بٹن پر کلک کرنے سے نیچے والے ٹیکسٹ ایریا میں تبدیل شدہ تحریری اردو متن ظاہر ہو جائے گا۔ نیچے والے ٹیکسٹ ایریا میں اردو ویب پیڈ ایڈیٹر فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے کنورٹ کردہ متن میں ضرورت تصحیح کرنے میں سہولت ہو جاتی ہے۔ یہ ڈیمو اس ربط پر موجود ہے۔

transliterate2

ذیل کی تصویر میں بھی اوپر والی مثال کی طرح رومن اردو کو تحریری اردو میں کنورژن دکھائی گئی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس مثال میں زیریں ٹیکسٹ ایریا میں اردو ویب پیڈ کی بجائے گوگل کا ٹرانسلٹریشن کنٹرول فراہم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد بھی تبدیل شدہ متن میں ضروری تصحیح کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ڈیمو اس ربط پر موجود ہے۔

transliterate1

ذیل کی تصویر میں اسی ٹرانسلٹریشن پروٹوٹائپ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر میں استعمال دکھایا گیا ہے۔ جیسا کہ تصویر سے ظاہر ہے، انٹرنیٹ ایکسپلورر میں الفاظ کی ترتیب گڑبڑ ہو رہی ہے۔

transliterate_ie

رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے تجربات کے لیے متن ان بے شمار رومن اردو فورمز اور ویب سائٹس سے حاصل کیا جا سکتا ہے جو کافی عرصے سے انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ چونکہ رومن اردو لکھنے کا کبھی کوئی باقاعدہ معیار موجود نہیں رہا ہے، اس لیے مختلف رومن اردو تحاریر کو اس طریقے سے تحریری اردو میں کنورٹ کرنے سے مختلف نتائج حاصل ہوں گے۔

اس مضمون میں پیش کردہ پروٹوٹائپ کا کوڈ ڈاؤنلوڈ کریں

میں امید کرتا ہوں کہ آپ رومن اردو سے تحریری اردو میں کنورژن کے ان ابتدائی پروٹوٹائپس کے استعمال کو مفید پائیں گے۔ مستقبل میں اگر گوگل کی جانب سے اس کی ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کو بہتر اور استعمال میں آسان بنایا جاتا ہے تو رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کا عمل بھی بہتر نتائج فراہم کر سکے گا۔‌

Bookmarklet for Google’s Urdu Transliteration

Friday, October 2nd, 2009

السلام علیکم،
میں اس بلاگ پر گوگل کی ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کا ذکر کر چکا ہوں۔ اب گوگل نے ایک بکمارکلٹ (Bookmarklet) بھی فراہم کر دیا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی ویب سائٹ کے کسی بھی ٹیکسٹ ایریا میں ٹرانسلٹریشن کے ذریعے یونیکوڈ اردو لکھنا ممکن ہو گیا ہے۔ بکمارکلٹ اگرچہ ویب براؤزر کے فیورٹس میں ایک یو آر ایل کی طرح ہی محفوظ ہوتا ہے لیکن اس میں کسی ویب سائٹ کے پتے کی بجائے کچھ جاوا سکرپٹ کوڈ چھپا ہوتا جو اس فیورٹ کو منتخب کرنے پر رن ہوتا ہے۔ فی الوقت یہ بکمارکلٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائرفاکس، سفاری اور کروم ویب براؤزرز کے لیے دستیاب ہے۔ اس بکمارکلٹ کو اپنے مطلوبہ ویب براؤزر کے لیے سیٹ اپ کرنے کی ہدایات اس ربط پر موجود ہیں۔ ذیل کی تصویر میں اس بکمارکلٹ کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی فیورٹس بار پر دکھایا گیا ہے۔

translit_bookmarklet

ایک مرتبہ گوگل اردو ٹرانسلٹریشن کا بکمارکلٹ آپ کے مطلوبہ ویب براؤزر کے لیے سیٹ اپ ہو جائے تو اس کے بعد کسی بھی ٹیکسٹ ایریا میں کرسر رکھ کر اس بکمارکلٹ کو کلک کیا جائے تو اس ٹیکسٹ ایریا میں اردو ٹرانسلٹریشن فعال ہو جائے گی جس کے اردو لکھنا آسان ہو جائے گا۔ ذیل کی تصویر میں گوگل کے صفحے پر اسی بکمارکلٹ کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

translit_bookmarklet2

اردو لائبریری سعودیہ میں بلاک

Tuesday, August 11th, 2009

نامعلوم وجوہات کی بناء پر سعودیہ میں ہمارے لائبریری پراجیکٹ کی سائٹ اردو لائبریری بلاک کر دی گئ ہے۔

سعودیہ میں موجود ارکان سے درخواست ہے کہ وہ معلوم کریں کہ یہ اقدام کیوں لیا گیا ہے اور سعودی انٹرنیٹ سروس سے یہ بلاک ختم کرنے کی درخواست کریں۔

جب آپ سعودیہ سے لائبریری سائٹ پر جانے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو سائٹ بلاک ہونے کا میسج ملتا ہے تو وہاں ایک لنک ہے جس کے ذریعے آپ سعودی انٹرنیٹ سروس سے سائٹ unblock کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔

For some unknown reason, Saudi authorities have blocked our Urdu Library website. If you are in Saudi Arabia, please try to find out why it has been blocked. At the very least, please request the Saudi Internet authorities to unblock the site. This can be done through the contact form you’ll find from the web page that comes up when you visit a blocked site like Urdu Library.

Update on Urdu TinyMCE Editor and Urdu FCKEditor

Friday, June 26th, 2009

السلام علیکم،
میں نے کافی عرصہ قبل وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ‌ شامل کی تھی۔ اب ان وزی وگ ایڈیٹرز کے نئے اور بہتر ورژن آ چکے ہیں۔ اسی لیے میں اب ان دونوں ایڈیٹرز کی اردو سپورٹ کے ساتھ اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں۔ اس مرتبہ میں نے اردو کی میپ کو دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں بطور پلگ ان انٹگریٹ کیا ہے۔ اس طرح ان وزی وگ ایڈیٹرز کو آئندہ کے لیے اپڈیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔

ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر دونوں ہی مقبول ترین وزی وگ ایڈیٹرز ہیں اور اکثر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں مواد کی تدوین کے لیے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ورڈپریس اور جملہ میں ٹائنی ایم سی ایڈیٹر بائی ڈیفالٹ انسٹال ہوتا ہے اور ان دونوں سوفٹویر کے لیے ایف سی کے ایڈیٹر کا پلگ ان بھی دستیاب ہے۔ نوٹ کریں کہ یہاں پیش گئے وزی وگ ایڈیٹرز عام استعمال کے لیے فراہم کیے جا رہے ہیں اور کسی خاص‌ سکرپٹ یا کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی انٹگریشن خاص طور پر فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ البتہ میں جلد ہی مختلف سوفٹویر میں وزی وگ اردو ایڈیٹرز کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں وزی وگ ایڈیٹرز میں نوری نستعلیق کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

tinymce1

fckeditor1

اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
ایف سی کے ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن

اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کے ڈیمو ذیل کے روابط پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں:

سادہ ڈیمو
مکمل فیچرز کا ڈیمو
ورڈ انٹرفیس
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی مختلف سکنز

اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن

اردو وزی وگ ایڈیٹرز کے بارے میں سوال و جواب کے لیے محفل فورم کے اس موضوع پر تشریف لائیں۔

اردوویب پر ایرر اور ڈاؤن ٹائم

Saturday, March 7th, 2009

آپ لوگوں نے محسوس کیا ہو گا کہ اردو محفل میں چند دنوں سے ایرر آ رہے ہیں اور یہ کچھ وقت مشکل سے کھلتی ہے۔ مگر یہ مسئلہ صرف محفل کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اردوویب کے تمام ڈائنامک پیجز کے ساتھ ہے جیسے اردوویب بلاگ، وکی، وغیرہ۔

ہوا یوں کہ اردوویب اب شیئرڈ ہوسٹنگ کے لئے بڑی ہو گئ ہے۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ وی‌پی‌ایس ہوسٹنگ لے لی جائے۔ ایک ہفتہ پہلے ہم نے اپنے موجودہ ہوسٹ ہی سے وی‌پی‌ایس ہوسٹنگ لی۔ بہتر ہوسٹنگ کا خمیازہ ہمیں پچھلے کچھ دن سے بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اس کی پہلی وجہ کچھ ہوسٹنگ کمپنی کی طرف گڑبڑ تھی کہ وہ ہمیں طے‌شدہ میموری سارا وقت نہیں دے رہے تھے اور ہماری میموری الاٹمنٹ میں گڑبڑ ہو رہی تھی۔ وہ مسئلہ امید ہے کہ اب ختم ہو گیا ہے۔

مگر ابھی بھی مسائل باقی ہیں۔ اصل میں جب پاکستان میں دن ہوتا ہے تو ہمارے سرور پر لوڈ بہت بڑھ جاتا ہے اور کل میموری ہماری طے‌شدہ برسٹ میموری سے بھی آگے نکل جاتی ہے۔ ہم چیک کر رہے ہیں کہ کون کون سے سکرپٹ زیادہ میموری کھاتے ہیں اور ان میں سے کون کون سے ضروری ہیں اور کن کو غائب کیا جا سکتا ہے تاکہ میموری کی ضروریات کو ایک حد کے اندر رکھا جا سکے۔

اسی وجہ سے محفل کے کچھ فیچرز بھی فی الحال ختم کئے گئے ہیں۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ اس ہفتے روزانہ شاید کوئ ایک چیز جیسے بلاگ یا اردو لائبریری وکی سائٹ وغیرہ 24 گھنٹے کے لئے بند کی جائے گی۔ اس بارے میں میں اسی تھریڈ میں اعلان کروں گا کہ کونسی چیز کب سے کب تک بند ہو گی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہر ایک کی میموری کی ضروریات کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

پیر یعنی سوموار مارچ 9 کو میرے صبح کے 11 بجے (utc-5) یعنی پاکستان کے رات کے 8 بجے محفل کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کیا جا رہا ہے۔

منگل 10 مارچ کو پاکستان کے رات کے 8 بجے اردو سیارہ کو 24 گھنٹوں کے لئے ڈاون کیا جائے گا۔

بدھ 11 مارچ کو پاکستان کے رات کے 8 بجے اس بلاگ کو 24 گھنٹوں کے لئے ڈاون کیا جائے گا۔

اردو سیارہ میں شمولیت کی شرائط

Monday, February 9th, 2009

جہانزیب نے کچھ دن پہلے لکھا تھا کہ:

آج اردو سیارہ پر عالمی اخبار کی تحریر دیکھی ۔ پتہ نہیں جنگ، بی بی سی، اردو پوائنٹ بلاگرز کو سیارہ پر جگہ نہیں ملی، عالمی اخبار کے بلاگرز کو خصوصی رعائت؟

تو اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ کوئ خصوصی رعایت نہیں۔ عالمی اخبار نے اپنے بلاگ کے لئے سیارہ پر شمولیت کی درخواست دی تھی۔ سو ہم نے شامل کر دیا۔ اگر بی‌بی‌سی یا اخبارات کے بلاگ شامل ہونا چاہتے ہیں اور شمولیت فارم پر کرتے ہیں تو ہمیں کوئ اعتراض نہیں۔

ہماری رائے میں تمام تحریری اردو بلاگ جو اخلاق سے گرے نہ ہوں اور سپیم قسم کے بلاگ نہ ہوں اور سیارہ کے قواعد و ضوابط کے پابند ہوں انہیں شامل کیا جائے۔

اگر ایسے کمرشل ادارے کے بلاگ سیارہ پر چھا جاتے ہیں کہ ان کی پوسٹس بہت زیادہ ہوتی ہیں تو پھر کوئ لمٹ لگائ جا سکتی ہے کہ ان کی ایک وقت میں کچھ خاص تعداد سے زیادہ تحریریں سیارہ پر نظر نہ آئیں۔

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟

Urdu Editor Plugin for WordPress Reloaded

Saturday, January 24th, 2009

AssalamOAlaikum,
In this post I am presenting a new Urdu editor plugin for WordPress. This Urdu editor better and more extensive Urdu editor integration with different parts of WordPress, both inside the admin section as well as on the front-end blog. It is also possible to customize different aspects of the Urdu editor by changing its settings. This plugin is based on the jQuery javascript framework and this has been written as part of the plan to update UrduPress to version 2.7 of WordPress.

Download Urdu editor plugin for WordPress

السلام علیکم،
جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ہم ورڈپریس کے اردو ورژن اردو پریس کو ورڈپریس کے ورژن 2.7 پر اپڈیٹ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جے کویری جاوا سکرپٹ فریم ورک کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان بھی اسی مقصد کے لیے ڈیویلپ کیا گیا ہے تاکہ ورڈپریس کے لیے ایک بہتر اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کیا جا سکے۔ میں اس پوسٹ میں ورڈپریس کا نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان متعارف کروا رہا ہوں جو کہ جے کویری فریم ورک کا استعمال کرتا ہے اور اس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان پر مبنی ہے۔ ورڈ پریس کے پرانے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے مقابلے میں یہ پلگ ان ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن کے زیادہ تر ایڈٹ ایریاز کا احاطہ کرتا ہے۔ اس اردو ایڈیٹر پلگ ان کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ ورڈ پریس کے ایڈمن سیکشن کے دوسرے فنکشنز جیسے کہ آٹو سیو وغیرہ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا اور دوسری سکرپٹس کے ساتھ بخوبی کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ایڈیٹر کو ورڈپریس 2.7 پر ہی ٹیسٹ کیا گیا ہے، اور اس کا استعمال انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس پر جانچا گیا ہے۔ فی الحال اسے بطور بیٹا ریلیز کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے سے قبل پرانا اردو ایڈیٹر پلگ ان ان انسٹال کرنا بہتر رہے گا۔

زیر نظر اردو ایڈیٹر پلگ ان کے ذریعے ورڈپریس کے جن حصوں میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن دستیاب ہوجاتی ہے ان کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

فرنٹ اینڈ (بلاگ)
۔ سرچ ٹیکسٹ باکس
۔ تبصروں کے لیے ایڈیٹر

ایڈمن سیکشن
۔ کوئک پریس
۔ نئی پوسٹ شامل کرنے والا صفحہ
۔ نیا پیج شامل کرنے والا صفحہ – زمرہ جات شامل کرنے والا صفحہ – روابط شامل کرنے والا صفحہ
۔ تبصروں کو فوری ایڈٹ کرنا
۔ ٹیگز شامل کرنا

ورچوئل کی بورڈ

ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں ورچوئل کی بورڈ بھی دستیاب ہے لیکن یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں درست کام نہیں کر رہا ہے جبکہ یہ فائرفاکس میں یہ درست کام کرتا نظر آ رہا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

آن سکرین کی بورڈ

آن سکرین کی بورڈ صرف بلاگ کے تبصروں کے ایڈیٹر کے لیے دستیاب ہے اور ایڈمن سیکشن میں کچھ مسائل کی وجہ سے آن سکرین کی بورڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

اردو ایڈیٹر پلگ ان آپشنز

ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں فرنٹ اینڈ بلاگ اور ایڈمن سیکشن کے ہر حصے میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کو فعال یا غیر فعال کرنے کی آپشنز مہیا کی گئی ہیں۔ ورچوئل کی بورڈ کو بھی فعال یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن غالباً سب سے اہم آپشنز خود اردو ایڈیٹر کو کسٹمائز کرنے کی ہیں۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، اردو ایڈیٹر میں استعمال کیے جانے والے فونٹ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اردو ایڈیٹر کے اردو لینگویج موڈ اور انگریزی لینگویج موڈ کو بھی اس پلگ ان کی سیٹنگز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

ورڈپریس کے اس نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے بارے میں آپ کی آراء کے ہم منتظر رہیں گے۔

ورڈ پریس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں

میں گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کو بنیاد بنا کر مزید کچھ ڈیویلپمنٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ گوگل کی جانب سے اس اے پی آئی میں مزید بہتری لائی جاتی رہے گی۔ یہ اے پی آئی انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔