Archive for the ‘Translation’ Category

Downloader for X کا اردو ترجمہ

Friday, February 8th, 2008

لینکس کا ایک بہترین ڈاؤنلوڈ منیجر ہے جو ہر طرح کی خصوصیات کا حامل ہے جو کسی اچھے ڈاؤنلوڈ منیجر میں ہونی چاہئیں.. طویل استعمال اور اچھی طرح اس کے تجربہ کے بعد میں نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے..


 


Free Image Hosting at www.ImageShack.us

  ترجمہ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

نوٹ: اب تک ترجمہ کیے گئے تمام اطلاقیوں کی ترجمہ فائلیں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں دستیاب کردی گئی ہیں..

اور اردو کی ترقی کے لیے کام جاری ہے.. Smile

UrduPress Test Installation

Sunday, February 3rd, 2008

Dear friends, AssalamOAlaikum

UrduPress is the name of the Urdu version of the WordPress blogging software. I have been detailing the steps for creating an Urdu package of WordPress on the Mehfil forum on this thread. UrduPress is pretty much complete at this point. I have setup a test installation of UrduPress on the following link:

UrduPress test installation

I want this software to be throroughly tested before releasing it to the public. UrduPress is certainly going to be a milestone achievement in Urdu computing and your cooperation is requested to accomplish this task.

عزیز دوستو، السلام علیکم

جیسا کہ آپ دوست جانتے ہیں، میں کچھ دنوں سے ورڈپریس کا اردو پیکج، جسے میں نے اردو پریس کا نام دیا ہے، تیار کرنے پر کام کر رہا ہوں جس کی تفصیل اس تھریڈ پر درج ہے۔ اس وقت تک اس سوفٹویر پر کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔ میں نے ذیل کے ربط پر اردو پریس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ کر دی ہے تاکہ اسے پبلک کے سامنے ریلیز کرنے سے قبل اسے اچھی طرح ٹیسٹ کیا جا سکے:

اردو پریس ٹیسٹ‌ انسٹالیشن

اس وقت یہ سوفٹویر مکمل طور پر قابل استعمال ہے۔ میرے ذہن میں کچھ آئیڈیاز ہیں کہ کیسے اس سوفٹویر کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن ہر فیچر شامل ہونے کا انتظار کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ میں اتنا ضرور کرنا چاہتا ہوں کہ اردو پریس کی ڈیفالٹ‌انسٹالیشن میں اردو فونٹ انسٹال کرنے اور کمپیوٹر پر اردو سیٹ اپ کرنے سے متعلق معلومات بھی شامل ہوجائیں۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اگلے ہفتے تک اردو پریس کا فائنل یا بیٹا ورژن ریلیز کر دیا جائے۔ اس وقت تک جتنا بھی کام کیا جا سکے گا، اس پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔ باقی فیچرز کو اگلے کسی ورژن پر اٹھا رکھا جائے گا۔

آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اردو پریس کی ٹیسٹ انسٹالیشن پر نظر ڈالیں اور آپ کے ذہن میں اسے بہتر بنانے کے لیے کوئی تجویز ہے تو اسے ضرور پیش کریں۔ اس ٹیسٹ انسٹالیشن کی سائیڈ بار میں جو روابط کے زمرہ جات نظر آ رہے ہیں وہ بھی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کیے گئے ہیں۔ آپ کے خیال میں اگر ان روابط میں کوئی اضافہ ہونا چاہیے تو آپ ان کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔

اردو پریس بلاشبہ اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کی تکمیل کے سلسلے میں آپ سب سے تعاون کی درخواست ہے۔

والسلام

PCMan File Manager کا ترجمہ

Wednesday, January 9th, 2008

پی سی مین فائل منیجر ایک ہلکا پھلکا اور بہترین فائل منیجر ہے.. یہ ایکسفس کے تھنر سے کافی مشابہ لگتا ہے مگر اس سے کافی مختلف ہے.. اس کی سب سے بڑی بات اس کی ٹیب براؤزنگ اور منتقلی کا بٹن ہے جو تھنر میں نہیں ہیں.. یہ آپ کے ڈیسک ٹاپ پر بھی قابض ہوسکتا ہے اور کافی بڑی ڈائریکٹریاں برداشت کرسکتا ہے جہاں تھنر کریش ہوجاتا ہے.. اس کا ترجمہ کئے ہوئے کوئی دو ماہ ہوگئے ہیں اور تب سے یہ مسلسل میرے استعمال میں ہے.. آج سوچا اس کے ترجمہ کا اعلان بھی کر ہی دیا جائے سو پیشِ خدمت ہے:

Free Image Hosting at www.ImageShack.us

ترجمہ جلد ہی ڈاؤنلوڈ سیکشن
میں دستیاب ہوگا..

epiphany ویب براؤزر کا اردو ترجمہ

Tuesday, December 11th, 2007

بسم اللہ الرحمن الرحیم

epiphany گنوم کا ایک سادہ سا ویب براؤزر ہے.. ایک دن یوں ہی اس کے ترجمہ کا خیال آیا اور شروع کردیا.. آخر میں چالیس کے قریب سٹرنگز بچیں تو انگریزی جواب دے گئی.. سو شاکر صاحب کے گلے ڈال دیا.. اور چونکہ گلے پڑا ڈھول بجانا ہی پڑتا ہے سو انہوں نے ایک ہفتہ تک بجایا اور آج ارسال کردیا.. سو قوم کی خدمت میں حاضر ہے.. Very Happy

اردو اپپفنی

ترجمہ کی فائل ابھی نہیں دے رہا کیونکہ انٹرانس سیٹ اپ کرنا ہے جس کے بعد تمام تر تراجم ان شاء اللہ وہیں پر دستیاب ہوں گے.. فی الحال تصویر دیکھ کر خوش ہوئیے..

واللہ الموفق