Archive for the ‘Forums’ Category

اردوویب پر ایرر اور ڈاؤن ٹائم

Saturday, March 7th, 2009

آپ لوگوں نے محسوس کیا ہو گا کہ اردو محفل میں چند دنوں سے ایرر آ رہے ہیں اور یہ کچھ وقت مشکل سے کھلتی ہے۔ مگر یہ مسئلہ صرف محفل کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اردوویب کے تمام ڈائنامک پیجز کے ساتھ ہے جیسے اردوویب بلاگ، وکی، وغیرہ۔

ہوا یوں کہ اردوویب اب شیئرڈ ہوسٹنگ کے لئے بڑی ہو گئ ہے۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ وی‌پی‌ایس ہوسٹنگ لے لی جائے۔ ایک ہفتہ پہلے ہم نے اپنے موجودہ ہوسٹ ہی سے وی‌پی‌ایس ہوسٹنگ لی۔ بہتر ہوسٹنگ کا خمیازہ ہمیں پچھلے کچھ دن سے بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اس کی پہلی وجہ کچھ ہوسٹنگ کمپنی کی طرف گڑبڑ تھی کہ وہ ہمیں طے‌شدہ میموری سارا وقت نہیں دے رہے تھے اور ہماری میموری الاٹمنٹ میں گڑبڑ ہو رہی تھی۔ وہ مسئلہ امید ہے کہ اب ختم ہو گیا ہے۔

مگر ابھی بھی مسائل باقی ہیں۔ اصل میں جب پاکستان میں دن ہوتا ہے تو ہمارے سرور پر لوڈ بہت بڑھ جاتا ہے اور کل میموری ہماری طے‌شدہ برسٹ میموری سے بھی آگے نکل جاتی ہے۔ ہم چیک کر رہے ہیں کہ کون کون سے سکرپٹ زیادہ میموری کھاتے ہیں اور ان میں سے کون کون سے ضروری ہیں اور کن کو غائب کیا جا سکتا ہے تاکہ میموری کی ضروریات کو ایک حد کے اندر رکھا جا سکے۔

اسی وجہ سے محفل کے کچھ فیچرز بھی فی الحال ختم کئے گئے ہیں۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ اس ہفتے روزانہ شاید کوئ ایک چیز جیسے بلاگ یا اردو لائبریری وکی سائٹ وغیرہ 24 گھنٹے کے لئے بند کی جائے گی۔ اس بارے میں میں اسی تھریڈ میں اعلان کروں گا کہ کونسی چیز کب سے کب تک بند ہو گی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہر ایک کی میموری کی ضروریات کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

پیر یعنی سوموار مارچ 9 کو میرے صبح کے 11 بجے (utc-5) یعنی پاکستان کے رات کے 8 بجے محفل کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کیا جا رہا ہے۔

منگل 10 مارچ کو پاکستان کے رات کے 8 بجے اردو سیارہ کو 24 گھنٹوں کے لئے ڈاون کیا جائے گا۔

بدھ 11 مارچ کو پاکستان کے رات کے 8 بجے اس بلاگ کو 24 گھنٹوں کے لئے ڈاون کیا جائے گا۔

مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

Sunday, October 26th, 2008

السلام علیکم،

مائی بی بی ایک اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے جو کہ اپنی فیچرز میں وی بلیٹن سے مشابہت رکھتا ہے۔ محفل فورم کے ممبر سائلنٹ کلر نے اس کا اردو ترجمہ فراہم کیا جس کے بعد میں نے مائی بی بی کے اردو پیکج کی تیاری کا آغاز کیا۔ اس کام میں مجھے قدرے دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مائی بی بی میں prototype.js جاوا سکرپٹ لائبریری کا استعمال ہو رہا ہے اور اردو ایڈیٹر (اردو ویب پیڈ) کی موجودگی میں prototype.js درست کام نہیں کرتی۔ اسی لیے میں نے علیحدہ سے اردو ویب پیڈ کا ایک ورژن تیار کیا جو کہ prototype.js سے کمپیٹیبل ہے اور اس طرح مائی بی بی میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن ممکن ہوئی۔ میں مائی بی بی کا ایک اردو پیکج کا بیٹا ورژن فراہم کر رہا ہوں۔ اگرچہ میں نے اس کےترجمے میں کچھ اصلاح کی کوشش کی ہے لیکن ابھی بھی اس میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔ اردو مائی بی بی پیکج میں اردو گرافکس بھی شامل ہیں۔ میں نے اردو مائی بی بی کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن بھی سیٹ اپ کر دی ہے۔ آپ دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس کی ٹیسٹنگ کریں اور اس کے استعمال میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ اس سوفٹویر میں بہتری لائی جا سکے۔

اردو مائی بی بی کی ڈیمو انسٹالیشن
اردو مائی بی بی پیکج ڈاؤنلوڈ کریں

ذیل میں اردو مائی بی بی کی ٹیسٹ انسٹالیشن کے کچھ سکرین شاٹ پیش کیے جا رہے ہیں:

Installing Urdu SMF forum on Urdu Web Server

Monday, April 9th, 2007

السلام علیکم،

اردو ایس ایم ایف فورم سپورٹ ریلیز کرنے کے بعد کچھ دوستوں نے فرمائش کی تھی کہ اسے اردو ویب سرور پر انسٹال کرنے کی ہدایات فراہم کر دی جائیں تاکہ اس کی ٹیسٹنگ آسان ہوجائے۔اس سلسلے میں میں نے ایک ٹیوٹوریل مرتب کیا ہے جسے ذیل کے ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اردو ویب سرور پر اردو ایس ایم ایف فورم کی انسٹالیشن

والسلام

ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ بیٹا ورژن

Monday, April 2nd, 2007

السلام علیکم،

اردو ویب پر اردو پی ایچ پی بی پیکج ریلیز ہونے کے بعد سے اس پر مبنی متعدد اردو ویب سائٹس منظر عام پر آ چکی ہیں۔ فورم سوفٹویر کمیونٹی ویب سائٹس تشکیل دینے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے میں نے ایس ایم ایف فورم کے لیے بھی اردو سپورٹ کا ایک پیکج تیار کیا ہے۔ ایس ایم ایف فورم بھی ایک مقبول فورم سوفٹویر ہے اور اس میں ایڈمنسٹریشن اور گروپ منیجمنٹ کی سہولتیں پی ایچ پی بی بی سوفٹویر سے بہتر ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ پیکج کی ڈاؤنلوڈ

والسلام

محفل فورم پر نئے سٹائل

Monday, January 15th, 2007

السلام علیکم،
محفل فورم پر چند نئے سٹائل متعارف کرائے گئے ہیں. ذیل میں ان سٹائلز کے سکرین شاٹ دیے گئے ہیں۔

Hierarchy_pro blue

Photobucket - Video and Image Hosting

Hierarchy_pro green

Photobucket - Video and Image Hosting

Hierarchy_pro purple

Photobucket - Video and Image Hosting

Hierarchy_pro red

Photobucket - Video and Image Hosting

paperWood

Photobucket - Video and Image Hosting

Category hierarchy MOD for the Urdu phpbb forum software

Tuesday, January 2nd, 2007

Dear friends,

AssalamOAlaikum. Category hierarchy MOD is a modification for the phpbb forum software that adds several useful features to it. It also makes it possible to create sub-forums to virtually unlimited levels. Category hierarchy MOD also enahnces the security of the forum software.

Installing the categoy hierarchy mod is a time consuming and error prone job. That is why I have created a pre-isntalled package of the category hierarchy mod (vedrsion 2.1.6) with the urdu phpbb forum software. This will make the installation of this MOD much easier. I have also adapted/translated a few other useful MODs e.g. the attachment MOD, that can be used in conjunction with the category hierarchy MOD. This pre-installed package contains several other added features as bonus. You can find details about it on the following link:

Category hierarchy mod for Urdu forums

Following are links for downloading the categoy hierarchy MOD and the relevant stuff:

Free forum hosting now offers free Urdu forums

Saturday, December 30th, 2006

فری اردو فورم ہوسٹنگ

السلام علیکم،

محفل فورم کے ایک دوست مکی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اب ایک فری فورم ہوسٹنگ سروس (http://www.forumsdot.com) نے اردو لینگویج فائلز اور اردو کے لیے ایک کسٹمائز کی گئی ٹمپلیٹ کو بھی اپنی آفر میں شامل کرلیا ہے اور یوں اب اردو فورم سیٹ اپ کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ اس فورم ہوسٹنگ سروس کی بدولت آپ کو کسی فری ہوسٹ کی محدود سروس اور سٹوریج سپیس کی مشکلات سے بھی نجات مل جائے گی۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس پیشرفت کی بدولت ہمیں کئی نئی اور اچھی اردو فورمز دیکھنے کو ملیں گی۔

والسلام

Dear friends,

AssalamOAlaikum. A member of the Mehfil forum Makki has just informed that a free forum hosting service (http://www.forumsdot.com/) has included Urdu language files as well as a template customized for Urdu in its offer. That means that setting up an Urdu forum has now become much easier. Now you can set up you own Urdu forum without going through all the hassle of uploading files on a free host and having to struggle with its limited disk space and uptime. I hope that we will be able to see some new and interesting Urdu forums as a result of this development.

And I wish you all a joyful Eid and a happy new year.

اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی‎ 0.5b4

Tuesday, June 6th, 2006

ہمارے اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کی ورژن 0.5b3 میں ایک بگ تھا جو صرف مائی‌ایس‌قیو‌ایل 4.1 یا بعد استعمال کرنے والوں کو مسئلہ دے رہا تھا۔ میں نے وہ بگ ختم کر دیا ہے اور نئی ورژن 0.5b4 ریلیز کی ہے۔ اس ریلیز میں اس کے علاوہ کچھ اردو ترجمے والی فائلوں سے BOM کو بھی نکال دیا ہے کہ وہ ہیڈر کے ایرر دے رہا تھا۔

آپ پلیز نئی ورژن ڈاونلوڈ کر لیں۔

اس کے علاوہ ہم نے آپ کے لئے کچھ معلومات بھی لکھی ہیں کہ اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی میں کیا مسائل ہو سکتے ہیں اگر آپ کا سرور اس پیکج کی ضروریات کے مطابق نہ ہو۔

اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی معلومات
اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی سپورٹ فورم

اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی‎ 0.5b3

Monday, May 8th, 2006

اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پیکج کو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی ورژن 2.0.20 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ نیا ورژن (0.5b3) آپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

چونکہ اس میں کئی سیکورٹی فکس ہیں اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ جلد اپنے فورم کو اپگریڈ کر لیں۔

پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے اپنے [en](en)bug fixes کے علاوہ ہم نے یہ بگ ختم کئے ہیں:

1۔ جب صارف کے کمپیوٹر کی زبان اردو ہو اور ویب پیڈ‌کی بھی تو کچھ لکھا نہیں جاتا تھا۔ اب یہ درست کر دیا گیا ہے۔
2۔ کچھ ٹیکسٹ باکس کی زبان بدلنے کے لئے ریڈیو بٹن کام نہیں کرتے تھے۔ اس کو بھی ٹھیک کر دیا گیا ہے۔

اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی معلومات
اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی سپورٹ فورم

اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی

Thursday, March 2nd, 2006

جیسا کہ پچھلی پوسٹ میں ذکر تھا ہم نے پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کو اردو میں مقامیانے پر اتنا کام کر لیا ہے کہ اسے اب آپ لوگوں کو مہیا کیا جا سکے۔ خیال رہے کہ ابھی یہ بیٹا ورژن ہے۔ جب آپ لوگ اسے ٹیسٹ کر کے اس میں سے بگ نکالیں گے تو پھر ہم اس کی نوک پلک درست کر کے یاک بہتر ورژن سامنے لائیں گے۔

ہم نے اس کا اردو ترجمہ کرنے اور ٹیمپلیٹ میں دائیں سے بائیں لکھنے کے لئے تبدیلیوں کے علاوہ اس کے کوڈ میں بھی کچھ ردوبدل کیا ہے تاکہ یہ یونیکوڈ کو صحیح طرح سپورٹ کر سکے۔ یونیکوڈ کی یہ سپورٹ فی‌الحال ہم نے صرف مائی‌ایس‌قیو‌ایل 4.1 کے لئے ڈالی ہے۔ بعد میں دوسرے ڈیٹابیس کے لئے بھی شامل کر دیں گے۔

اس کے علاوہ نبیل نے اس پیکج میں اپنا اردو ویب‌پیڈ بھی شامل کیا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والوں کو اردو لکھنے میں آسانی ہو۔

ان وجوہات کی بنیاد پر ہم صرف اردو زبان کی فائلیں ریلیز نہیں کر رہے بلکہ ایک مکمل پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پیکج ریلیز کر رہے ہیں تاکہ آپ کو اسے نصب کرنے میں آسانی ہو۔

اس پیکج کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ہمیں کئی قسم کے بیٹا ٹیسٹرز کی ضرورت ہے۔

ایک تو ایسے لوگ جو اس پیکج کو اپنے پاس نصب کریں اور چلائیں۔ یہ میری نظر میں سب سے اہم کام ہے۔ ہمیں اس کے لئے ایسے لوگ چاہئیں جو مختلف آپریٹنگ سسٹم اور پی‌ایچ‌پی ورژن میں اسے چلائیں۔

دوسرے ہم نے ایک ٹیسٹ فورم سیٹ اپ کیا ہے جہاں ہمیں ایڈمن، ماڈریٹر اور عام ارکان کی ضرورت ہے جو اسے استعمال کریں اور ہمیں اس کے مسائل سے آگاہ کریں۔

اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا پیکج آپ یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سے متعلق معلومات ادھر ہیں۔ یہاں آپ کو اس کی ضروریات اور نصب کرنے کے لئے ہدایات مل جائیں گی۔

اگر آپ کو اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی میں کوئی بگ ملے یا آپ اس میں کوئی نیا فیچر دیکھنا چاہیں تو اس کے لئے ٹکٹ کھولیں۔ ٹکٹ کھولنے سے پہلے پرانے ٹکٹ دیکھنا نہ بھولیں کہ کوئی اور شاید پہلے ہی آپ والے مسئلے کی نشاندہی کر چکا ہو۔

اگر آپ کے ذہن میں اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے متعلق کوئی سوال ہو یا آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہو تو اس کے لئے اردو محفل پر فورم موجود ہے۔

As Nabeel mentioned before, we have been working on releasing a public version of Urdu phpBB.

PhpBB, for those you do not know, is described on its website thus:

phpBB is a high powered, fully scalable, and highly customizable Open Source bulletin board package. phpBB has a user-friendly interface, simple and straightforward administration panel, and helpful FAQ. Based on the powerful PHP server language and your choice of MySQL, MS-SQL, PostgreSQL or Access/ODBC database servers, phpBB is the ideal free community solution for all web sites.

phpBB also has internationalization and localization support. Hence, it has been translated into a large number of languages.

Adding Urdu support to phpBB is a lot more than simply adding an Urdu language pack to it. Some changes to the phpBB core are needed to make it work properly as a Unicode Urdu forum. Further, several changes are required in the templates for properly displaying Urdu text. The integration of Urdu WebPad makes it possible to edit Urdu text without the need of installing Urdu language support or keyboard even on windows 98 systems. Therefore we have decided to release Urdu phpbb as a pre-modded package. Later, we also plan to package the Urdu language and image files separately for those running multilingual phbBB boards. For those wanting to turn their exiting phpBB forums into Urdu forum, we will release a MOD that will detail the steps needed to perform this conversion.

The version (0.5b2) of Urdu phpBB (based on phpBB version 2.0.19) we are releasing is beta quality software. Therefore, we need beta testers to help us debug it.

Most important of all, we need people who plan to install Urdu phpBB and start a forum. It will be good if they cover a variety of operating systems, database software and PHP versions.

We have also set up a test installation where you can register and help us find bugs. We also need some of those users to take the responsibility for testing moderator and admin functions.

You can download Urdu phpBB here. Information about the package, including requirements and installation instructions are here.

If you find a bug in Urdu phpBB or want to request a new/improved feature, please open a ticket. Please do check the existing tickets before opening a new one to make sure that someone hasn’t reported the same issue before.

If you have any question about Urdu phpBB or you need any help with it, please visit the Mehfil forum for Urdu phpBB support.