اردو سیارہ میں شمولیت کی شرائط
جہانزیب نے کچھ دن پہلے لکھا تھا کہ:
آج اردو سیارہ پر عالمی اخبار کی تحریر دیکھی ۔ پتہ نہیں جنگ، بی بی سی، اردو پوائنٹ بلاگرز کو سیارہ پر جگہ نہیں ملی، عالمی اخبار کے بلاگرز کو خصوصی رعائت؟
تو اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ کوئ خصوصی رعایت نہیں۔ عالمی اخبار نے اپنے بلاگ کے لئے سیارہ پر شمولیت کی درخواست دی تھی۔ سو ہم نے شامل کر دیا۔ اگر بیبیسی یا اخبارات کے بلاگ شامل ہونا چاہتے ہیں اور شمولیت فارم پر کرتے ہیں تو ہمیں کوئ اعتراض نہیں۔
ہماری رائے میں تمام تحریری اردو بلاگ جو اخلاق سے گرے نہ ہوں اور سپیم قسم کے بلاگ نہ ہوں اور سیارہ کے قواعد و ضوابط کے پابند ہوں انہیں شامل کیا جائے۔
اگر ایسے کمرشل ادارے کے بلاگ سیارہ پر چھا جاتے ہیں کہ ان کی پوسٹس بہت زیادہ ہوتی ہیں تو پھر کوئ لمٹ لگائ جا سکتی ہے کہ ان کی ایک وقت میں کچھ خاص تعداد سے زیادہ تحریریں سیارہ پر نظر نہ آئیں۔
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
February 9th, 2009 at 10:50 am
لمٹ لگانے والا بالکل صحیح خیال ہے
February 9th, 2009 at 11:18 am
اخلاق سے گرے نہ ہوں، میں حیران ہوں میرا بلاگ ابھی تک باہر کیوں نہیں ہوا
:D
February 9th, 2009 at 2:52 pm
کوئی اعتراض نہیں۔ بلکہ اس سے ہمیں بلاگز پڑھنے میں بھی آسانی رہے گی۔ بس سیارہ کی پوسٹ لمٹ بڑھانی ہوگی۔ ورنہ ایک دن کے بعد پوسٹس مس ہوسکتی ہیں۔ چونکہ تعداد بڑھ جائے گی۔ لمٹ بھی لگائی جاسکتی ہے۔ لیکن اس پر کم از کم میں تو یہ اعتراض کبھی نہ کروں کہ یہ کاروباری لوگ یہں۔
February 9th, 2009 at 6:06 pm
اگر کسی بلاگ پر سیارہ کی پالیسی کے مطابق بلاگ لکھے جارہے ہیں اور اردو سیارہ پہلے ہی شمولیت کی درخواست منظور کر چکا ہے تو پھر پوسٹکی تعداد پر لمٹ لگانا میرے خیال میں درست نہیں۔ ہاں اگر صرف کاپی پیسٹ کا سلسلہ چل رہا ہو تو پھر اس کے لیے قواعد وضع کیے جاسکتے ہیں۔
February 9th, 2009 at 6:19 pm
blog shamal kerna hay kab ka zain nay kaha lakin abhi taak koi aata pata nahi abdul qadus je kia khyaal hay
February 9th, 2009 at 11:16 pm
میرے خیال سے شرائط پر پورا ترنے والے ہر بلاگ کو شامل کرنا چاہیئے ۔
تانیہ بہن :
آپ نیچے دیئے گئے لنک پر اپنا بالگ شامل کرنے کے درخواست دیدیجئے۔
http://www.urduweb.org/planet/blog-submit.html
February 10th, 2009 at 4:52 am
ٹھیک ہی ہے جتنے زیادہ بلاگ اتنا اچھا سیارہ۔۔۔۔اب مریخ کیطرح ویران تو رکھنے سے رہے۔
February 10th, 2009 at 10:58 am
جناب آپ مالک ہیں اس لئے جو چاہیں کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ تھوڑا سا وقت نکال کر سیارہ کر شائع ہونے والی عالمی اخبار کی ساری پوسٹس پر نظر ڈالیں تو آپ کو کئی جگہ کسی صاحب کی تعریفیں نظر آئیں گی ۔ اگر سیارہ کا مقصد کسی خاص شخص کی مدح سرائی ہے تو یہ عین اس کے مطابق ہے ۔
February 11th, 2009 at 1:46 pm
آپ نے فارم پر کرنے کی شرط درست رکھی ہے۔ البتہ وقت گزرنے کی ساتھ ساتھ شائد کچھ اور شرائط بھی ضرورت پڑیں ورنہ سیارہ چوں چوں کا مربہ ہی بن جائے گا۔
February 11th, 2009 at 4:35 pm
IMHO it is fair to put a limit on the number of visible posts by any blog. If a blog is over-active, its posts will naturally not last longer.
Also, if a blog (like mine) is inactive for a certain period, it is not good to unregister it automatically. How does it harm the planet if someone is not consuming resources? I strongly suggest that you increase the inactivity period to auto-unregister to years rather than months.
February 13th, 2009 at 4:02 am
[...] بیان کرنے کے بعد گِلہ کیا ۔ اُردو سیّارہ کی طرف سے اس کا جواب دیا ”عالمی اخبار نے اپنے بلاگ کے لئے سیارہ پر شمولیت کی [...]
May 11th, 2009 at 7:24 pm
Theek farmaya Aaapne….......
ab mera blog b add kr lijye
September 4th, 2009 at 3:52 pm
pak.net ka blog to abi tak shamil nahie kia gya
April 16th, 2010 at 6:34 am
urdu web ko bhi shamil kr lijye