مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

السلام علیکم،

مائی بی بی ایک اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے جو کہ اپنی فیچرز میں وی بلیٹن سے مشابہت رکھتا ہے۔ محفل فورم کے ممبر سائلنٹ کلر نے اس کا اردو ترجمہ فراہم کیا جس کے بعد میں نے مائی بی بی کے اردو پیکج کی تیاری کا آغاز کیا۔ اس کام میں مجھے قدرے دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مائی بی بی میں prototype.js جاوا سکرپٹ لائبریری کا استعمال ہو رہا ہے اور اردو ایڈیٹر (اردو ویب پیڈ) کی موجودگی میں prototype.js درست کام نہیں کرتی۔ اسی لیے میں نے علیحدہ سے اردو ویب پیڈ کا ایک ورژن تیار کیا جو کہ prototype.js سے کمپیٹیبل ہے اور اس طرح مائی بی بی میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن ممکن ہوئی۔ میں مائی بی بی کا ایک اردو پیکج کا بیٹا ورژن فراہم کر رہا ہوں۔ اگرچہ میں نے اس کےترجمے میں کچھ اصلاح کی کوشش کی ہے لیکن ابھی بھی اس میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔ اردو مائی بی بی پیکج میں اردو گرافکس بھی شامل ہیں۔ میں نے اردو مائی بی بی کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن بھی سیٹ اپ کر دی ہے۔ آپ دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس کی ٹیسٹنگ کریں اور اس کے استعمال میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ اس سوفٹویر میں بہتری لائی جا سکے۔

اردو مائی بی بی کی ڈیمو انسٹالیشن
اردو مائی بی بی پیکج ڈاؤنلوڈ کریں

ذیل میں اردو مائی بی بی کی ٹیسٹ انسٹالیشن کے کچھ سکرین شاٹ پیش کیے جا رہے ہیں:

Tags: ,

2 Responses to “مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!”

  1. shafiqumar Says:

    کیا مائی بی بی میں علوی تستعلیق یا جمیل نستعلیق استعمال کی جا سکتی ہے اگر ہاں تو کیا طریقہ ہے مہربانی فرما کر اس کا طریقہ بیان کر دیں

  2. Syed Wazir Hussain Alavi Says:

    جناب سید امجد حسین علوی زیدت توفیقاته
    السلام علیکم
    عرض هی که Alvi Nastaleeq font XP Window بعض الفاظ مشکل بن جاتی هی ایسا کیون هی.کی سات

Leave a Reply