UrduPress Test Installation
Dear friends, AssalamOAlaikum
UrduPress is the name of the Urdu version of the WordPress blogging software. I have been detailing the steps for creating an Urdu package of WordPress on the Mehfil forum on this thread. UrduPress is pretty much complete at this point. I have setup a test installation of UrduPress on the following link:
I want this software to be throroughly tested before releasing it to the public. UrduPress is certainly going to be a milestone achievement in Urdu computing and your cooperation is requested to accomplish this task.
عزیز دوستو، السلام علیکم
جیسا کہ آپ دوست جانتے ہیں، میں کچھ دنوں سے ورڈپریس کا اردو پیکج، جسے میں نے اردو پریس کا نام دیا ہے، تیار کرنے پر کام کر رہا ہوں جس کی تفصیل اس تھریڈ پر درج ہے۔ اس وقت تک اس سوفٹویر پر کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔ میں نے ذیل کے ربط پر اردو پریس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ کر دی ہے تاکہ اسے پبلک کے سامنے ریلیز کرنے سے قبل اسے اچھی طرح ٹیسٹ کیا جا سکے:
اس وقت یہ سوفٹویر مکمل طور پر قابل استعمال ہے۔ میرے ذہن میں کچھ آئیڈیاز ہیں کہ کیسے اس سوفٹویر کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن ہر فیچر شامل ہونے کا انتظار کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ میں اتنا ضرور کرنا چاہتا ہوں کہ اردو پریس کی ڈیفالٹانسٹالیشن میں اردو فونٹ انسٹال کرنے اور کمپیوٹر پر اردو سیٹ اپ کرنے سے متعلق معلومات بھی شامل ہوجائیں۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اگلے ہفتے تک اردو پریس کا فائنل یا بیٹا ورژن ریلیز کر دیا جائے۔ اس وقت تک جتنا بھی کام کیا جا سکے گا، اس پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔ باقی فیچرز کو اگلے کسی ورژن پر اٹھا رکھا جائے گا۔
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اردو پریس کی ٹیسٹ انسٹالیشن پر نظر ڈالیں اور آپ کے ذہن میں اسے بہتر بنانے کے لیے کوئی تجویز ہے تو اسے ضرور پیش کریں۔ اس ٹیسٹ انسٹالیشن کی سائیڈ بار میں جو روابط کے زمرہ جات نظر آ رہے ہیں وہ بھی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کیے گئے ہیں۔ آپ کے خیال میں اگر ان روابط میں کوئی اضافہ ہونا چاہیے تو آپ ان کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔
اردو پریس بلاشبہ اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کی تکمیل کے سلسلے میں آپ سب سے تعاون کی درخواست ہے۔
والسلام
Tags: Urdu Blogging, Urdu WordPress, UrduPress, Wordpress
March 9th, 2008 at 7:40 pm
[...] کیا ہے۔ میں نے کچھ روز قبل اردو پریس کی تیاری کے ضمن میں ایک پوسٹ لکھی تھی۔ اس کے بعد میں اردو اوپن پیڈ پلگ ان میں کچھ [...]