UrduWeb Dictionary Application

اردو ویب لغت اطلاقیہ

السلام علیکم،

آج میں آپ کے سامنے اردو ویب لغت اطلاقیہ کا ابتدائی ورژن پیش کر رہا ہوں۔ یہ اردو ویب کا ایک نہایت اہم سنگ میل ہے اور اس عظیم کامیابی کا سہرا الف نظامی اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کے سر جاتا ہے۔ اس کام کے لیے ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

اردو ویب لغت اپلیکیشن میں انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی دونوں میں الفاظ کے معنی دیکھے جا سکتے ہیں۔ الفاظ کے مطالب کے لیے لغت کی اپنی ڈیٹابیس کے ساتھ اس لفظ کے مطلب کو وکی پیڈیا، گوگل اور وکشنری میں بھی ڈھونڈھا جا سکتا ہے۔

dict1.jpg

dict2.jpg

اردو ویب لغت اپلیکیشن میں اس وقت ذخیرہ الفاظ قدرے محدود ہے، لیکن توقع کی جا سکتی ہے کہ اس پروگرام کا ابتدائی ورژن آنے کے بعد اب اس کے ذخیرہ الفاظ کو وسعت دینے پر کام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اس میں یوزرز کے لیے خود سے اس کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کرنے کی سہولت بھی درکار ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ اردو ویب لغت اطلاقیہ اردو کی ترویج کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اردو ویب لغت اطلاقیہ ڈاؤنلوڈ کریں

نوٹ‌ کریں کہ اردو ویب لغت اطلاقیہ چلانے کے لیے آپ کے سسٹم پر ڈاٹ نیٹ 2.0 رن ٹائم انسٹال ہونا ضروری ہے۔ اسے آپ ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

ڈاٹ نیٹ 2.0 رن ٹائم ڈاؤنلوڈ کریں

اگر آپ اردو سے انگریزی ڈکشنری کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے سسٹم پر اردو لینگویج سپورٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کے لیے مکمل ہدایات ذیل کے ربط پر موجود ہیں۔

کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھیئے۔

Tags:

3 Responses to “UrduWeb Dictionary Application”

  1. Sajid Iqbal Says:

    وعلیکم السلام،
    ماشاء اللہ بہت اچھی اپلیکیشن بنائی ہے۔ ابھی الفاظ کا ڈیٹابیس واقعی انتہائی کم ہے۔ ُمیں نے انسٹال کی ہے ، زبردست چل رہی ہے بغیر کسی ایرر کے۔ نظامی بھائی کو میری طرف سے مبارکباد۔

  2. شعیب صفدر Says:

    بہت خوب

  3. الف نظامی Says:

    nabeel aap
    الف نظامی اور ان کی ٹیم کی
    kay bajaay
    Mohib alvi aur un ki team kar do.

Leave a Reply