اردو سیارہ اپڈیٹ
اردو سیارہ ابھی تک پلانٹ 2.0 پر چل رہا تھا مگر اس کے ڈیولیپر جیف نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ اب اس پر مزید کام نہیں ہو گا۔ سام روبی نے پلانٹ کی نئی ورژن نائی جس کا نام وینس ہے۔ یہ پورا کوڈ نئے سرے سے لکھا گیا ہے اور اس میں کئی زبردست فیچرز ہیں۔ ایک تو یہ خراب فیڈز اور ایچٹیایمایل کو بھی ٹھیک کر دیتا ہے۔ دوسرے آپ اس میں ہر قسم کے فلٹر اور پلگان لکھ سکتے ہیں۔ ہم اس کا اقتباس کا فلٹر استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے ایک اردو فلٹر بھی لکھا ہے تاکہ سیارہ پر صرف اردو پوسٹس نظر آئیں۔
ایک میمیم پلگان بھی انسٹال کیا ہے جو آپ سیارہ کے بائیں طرف اوپر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پچھلے ہفتے میں سیارہ میں شامل فیڈز میں مقبول روابط کی فہرست فراہم کرتا ہے۔ افسوس کہ اردو بلاگرز اپنی پوسٹس میں روابط کم ہی شامل کرتے ہیں۔
وینس میں تھیم سپورٹ بھی ہے اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں اب سیارہ کا حلیہ کچھ مختلف ہے۔
اگر آپ کو سیارہ میں کچھ مسئلہ نظر آئے تو سیارہ کے رابطے کے صفحے کے ذریعہ یا اس پوسٹ پر تبصرے کے ذریعہ ہمیں ضرور بتائیں تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے ار سیارہ کو مزید بہتر بنایا جائے۔
اگلے مرحلے میں ہمارا ارادہ ہے کہ سیارہ میں شمولیت کو خودکار کیا جائے کہ جو بلاگر سیارہ میں اپنا بلاگ شامل کرنا چاہے وہ کسی صفحے (مثلا کوئی وکی) پر اپنا نام اور بلاگ کا ایڈریس ڈال دے اور وہاں سے سیارہ کی سافٹویر خود بخود یہ معلومات حاصل کر کے اسے سیارہ میں شامل کر لے۔ اس میں ایک اہم مسئلہ سپیم کا ہے کہ ایسا انتظام ہو کہ سپیمر اپنے سائٹ شامل نہ کر سکیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اس بارے میں کوئی تجاویز ہوں تو ہم سے ضرور شیئر کریں۔
September 21st, 2007 at 1:53 am
آپ نے لکھا کہ اردو بلاگرز اپنی تحریروں میں روابط شامل نہیں کرتے ۔ جناب جو روابط شامل کیے جاتے ہیں وہ تو سیارہ کھا جاتا ہے ۔ تحریروں میں شامل تصویریں اور روابط سیارے پر ظاہر نہیں ہوتے ۔ خود دیکھ لیجیے ۔
سپیم بلاکنگ کے لیے captcha کا استعمال مفید رہے گا
September 21st, 2007 at 1:59 am
میرے بلاگ پر موجود تحریر “دورہِ اسلام آباد ۔ قسط 3” میں پہلی سطر میں روابط موجود ہیں جو کہ سیارے پر نظر نہیں آرہے ۔
دوسری بات یہ کہ سیارہ تحریروں کے پیراگراف کو ختم کر کے دو پیراگراف کو ایک بنا دیتا ہے ۔
September 22nd, 2007 at 4:24 pm
قدیر: آپ کی پوسٹس کے روابط اس لئے نہیں نظر آ رہے کہ آپ کی فیڈ میں صرف اقتباسات ہیں اور ان میں ایچٹیایمایل موجود نہیں۔ ورنہ اب سیارہ تصویریں اور روابط وغیرہ دکھاتا ہے۔
September 27th, 2007 at 2:01 pm
لگتا ہے اردو سیارہ ابھی بھی تجرباتی مراحل میں ہے اسی لیے روزانہ کوئی نہ کوئی چیز غائب ہوتی ہے ۔ آج ہماری تحاریر بالکل غائب ہوچکی ہیں۔ کبھی کبھی پرانی خبریں اور تحاریر اپ لوڈ ہوجاتی ہیں۔ تازہ صورتحال کیا ہے اور یہ تجربات کب تک جاری رہیں گے؟
September 27th, 2007 at 5:23 pm
میرا پاکستان: کل اپڈیٹ کے دوران کیش کو کچھ مسئلہ ہوا اور پرانی پوسٹس نئی کے طور پر نظر آنے لگیں۔ ابھی کچھ دیر پہلے میں نے اسے صحیح کیا ہے اور اس کا مستقل حل بھی نکالا ہے۔ امید ہے اب معاملات ٹھیک رہیں گے۔