اردو ویب پیڈ اپڈیٹ
السلام علیکم،
ایک طویل انتظار کے بعد اردو ویب پیڈ کی اپڈیٹ حاضر ہے۔ حسب وعدہ اس میں ویب اپلیکیشنز کے ساتھ انٹگریشن کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اردو ویب پیڈ کسی حد تک اوپیرا کمپیٹبل بھی ہے۔
دراصل میں نے کئی دنوں پہلے ہی اس اپڈیٹ پر کام مکمل کر لیا تھا اور اسے ریلیز بھی کرنے والا تھا لیکن اس کی ٹیسٹنگ میں چند مسائل نکل آئے۔ اس ٹیسٹنگ کے لیے میں نے ایس ایم فورم میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا تجربہ کیا۔ اس سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کے پیش نظر میں نے یہ مناسب سمجھا کہ اس پر مزید کام کیا جائے اور اس کے بعد اسے ریلیز کیا جائے۔ باقی تفصیلات یہاں پر موجود ہیں۔
اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کریں
اردو ویب پیڈ کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ویب پیڈ کی ڈاکومنٹیشن
اردو ویب پیڈ کی یوزر گائیڈ
Tags: Urdu Editor, Urdu WebPad
April 2nd, 2007 at 9:55 am
بہت شکریہ نبیل! مجھے اوپرا کے سپورٹ کی اشد ضرورت تھی، کیونکہ میں سب سے زیادہ یہی براؤزر استعمال کرتا ہوں۔ ایک بات پوچھنی ہے آپ سے کہ اس کو بلاگ کے فارم میں کس طرح انٹیگریٹ کریں اور کیا اس کیلیے سب فائلیں استعمال کر نی ہوں گی؟
April 2nd, 2007 at 10:04 am
اوہ! معذرت میں نے عام پاکستانی کی طرح ریلیز نوٹس پر توجہ نہیں دی۔ انہیں دیکھتا ہوں اگر پھر کوئی مسئلہ ہوا تو آپ سے پوچھوں گا۔