اردو وکی پیڈیا پر پانچ ہزار مضامین

السلام علیکم

محفل فورم پر ایک پوسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ اردو وکی پیڈیا پر پانچ ہزار مضامین کا سنگ میل عبور ہو گیا ہے۔ یہ واقعی انٹرنیٹ پر اردو کا ایک اہم سنگ میل ہے اور اس پراجیکٹ پر تمام کام کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں یہاں متعلقہ پوسٹ کا اقتباس پیش کر رہا ہوں:

اس سنگ میل تک پہنچنے میں درج ذیل افراد نے نمایاں کام کیا ہے (مضامین کی تعداد کے سلسلے میں):

افراز (سمرقندی)
وہاب اعجاز
فخر
آصف ربانی
خالد محمود
...............
حکیم العروج
عادل

منتظمی کے سلسلہ میں سیف اللہ (ثاقب)، خاور، اور حیدر صاحب نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ منتظمی میں افراز بھی نمایاں رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اس فورم سے بھی کچھ لوگوں نے کام کیا ہے، جن میں مارواء اور قیصرانی شامل ہیں۔

اس موقعے پر اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے والے افراز صاحب نے ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔ اس کا اقتباس درج ذیل ہے:

پاکستان اور ناپاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے ہوۓ بےحس اور ناکارہ اردو دوانوں ، عالموں ، اردو تحقیقاتی اداروں ، ذمہ دار تنظیموں ، ایم اییوں اور پی ایچ ڈیوں کیلیۓ گنتی کے چند افراد کی جانب سے چھوٹے بڑے ، اچھے یا برے ، سائنسی ، ریاضیاتی ، تاریخی و جغرافیائی پانچ ہزار مقالات کا شاندار طمانچہ!

متعلقہ ربط

والسلام

2 Responses to “اردو وکی پیڈیا پر پانچ ہزار مضامین”

  1. anis Says:

    salam aap aazrat roman urdu se q bahir nahi aate

    zaher he k urdu main beshter afrad istifada ker sakte he

    w/ salam

  2. نعمان Says:

    بہت اچھی بات ہے۔ پانچ ہزار مضامین یقینا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اردو وکی پیڈیا کے رضاکاروں کو بہت مبارکباد۔ تاہم میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ان میں سے اکثر مضامین کا معیار بے حد خراب ہے۔ کئی مضامین جانبدارانہ ہیں اور ان میں ایک انسائیکلوپیڈیا میں جو انداز استعمال ہونا چاہئے اس کا خیال نہیں رکھا گیا۔ بطور وکی پیڈیا کا ایک صارف میں ویکیپیڈیا کے آرٹیکلز پر اعتماد کرتا ہوں۔ لیکن غیر معیاری معلومات کو کیسے اپنے بلاگ پر لنک کرسکتا ہوںؒ۔ اب اگر کوئی یہ کہے کہ آپ خود کیوں ان آرٹیکلز کو درست نہیں کردیتے۔ تو میں عرض کرونگا کہ اسطرح جو لوگ ان مضامین پر کام کررہے ہیں وہ اپنی ذمے داری سے مبرا نہ ہونگے انہیں ذمہ داری کے احساس کے ساتھ یہ مضامین مرتب کرنے چاہئے تھے۔ دوسری بات زبان انتہائی ناقابل فہم ہے۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر آسان زبان استعمال کی جاتی ہے جبکہ اردو ویکیپیڈیا تقریبا ناقابل فہم ہے۔ اور کسی نے کبھی اس کے اسٹائل شیٹ پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عبارت پڑھنا ایک دشوار امر ہے اور ایک عام صارف قطعا ایسے کسی صفحے پر ایک منٹ سے زیادہ نہیں رک سکتا کجا یہ کہ وہ اسے درست کرنے کے بارے میں سوچے۔

Leave a Reply