اوپن آفس، نستعلیق فونٹ اور املا کی پڑتال

اوپن آفس، نستعلیق فونٹ اور املا کی پڑتال
السلام علیکم،

کل مجھے اردو اور اوپن آفس کے حوالے سے دو اچھی اور اہم خبریں نظر آئی ہیں جنہیں میں پیش کر رہا ہوں۔

اوپن آفس اور نستعلیق فونٹ

یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر ایک مراسلے کے مطابق اوپن آفس 2.2 بیٹا کے ڈیویلپمنٹ سنیپ شاٹ میں نفیس نستعلیق اور فجر نستعلیق فونٹ درست طور پر رینڈر کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ فجر نستعلیق فونٹ فائر فاکس میں بھی پینگو (Pango) انجج کے ساتھ درست ڈسپلے ہو رہا ہے. مزید تفصیل کے لیے اس ربط پر جائیں۔

اوپن آفس میں اردو املا کی پڑتال

ایک اور اہم خبر اوپن آفس کے حوالے سے یہ ہے کہ اب اوپن آفس میں اردو سپیل چیکنگ ممکن ہو گئی ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ بھی اردو ویب کے توسط سے ممکن ہوا ہے. اس کا کریڈٹ ہمارے دوست محمد شاکر عزیز کو جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہم نے ایک برقی اردو لغت کی جانب پیشرفت کے لیے اردو الفاظ کی ایک فہرست مرتب کی تھی۔ اس کے لیے اردو محفل فورم پر موجود ڈیٹا سے ہی استفادہ کیا گیا اور اس میں سے الفاظ اخذ کیے گیے۔ یہ کام آصف نے باقی دوستوں کے ساتھ مل کر سرانجام دیا تھا۔ اگرچہ اردو لغت کی جانب مزید پیشرفت نہیں ہوئی ہے لیکن اس فہرست الفاظ کو الگ سے بھی دوسری اطلاقیات میں مفید انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ شاکر نے اس لسٹ کو اوپن آفس کی لغات میں شامل کروانے کے لیے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا اور کچھ دنوں اور چند مراسلات کے بعد یہ لسٹ اوپن آفس میں اردو املا کی پڑتال کے لیے شامل کر لی گئی۔ اس کی تفصیل یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

اس پوسٹ کا انگریزی متن

3 Responses to “اوپن آفس، نستعلیق فونٹ اور املا کی پڑتال”

  1. اردوویب بلاگ » Blog Archive » OpenOffice, Nastaleeq Font and Spell Checking Says:

    [...] اردوویب بلاگ UrduWeb Blog « اوپن آفس، نستعلیق فونٹ اور املا کی پڑتال [...]

  2. Qasrani Says:

    السلام علیکم۔ ماشاٗ اللہ بہت خوشی کی بات ہے یہ تو۔ ایک اور اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام دوستوں بالخصوص شاکر دوست بھائی کو بہت مبارکباد

  3. Mohib Says:

    زبردست کام ہوا اور شاکر کو بہت مبارک ہو جس نے اس کام کے لیے محنت کی۔

Leave a Reply