پاک نستعلیق فونٹ Pak Nastaleeq Font

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر ایک قابل استعمال نستعلیق فونٹ روزاول سےہی اردو کمیونٹی کا خواب رہا ہے۔ اگرچہ کچھ اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹ منظر عام پر آئے ہیں، لیکن یہ یا تو کمرشل فونٹ ہیں یا پھر ان میں رینڈر کیا ہوا پیج اس قدر بھاری بھرکم ہو جاتا ہے کہ یہ ناقابل استعمال ہوجاتا ہے۔ اب پاک نستعلیق کے منظر عام پر آنے سے اردو کمیونٹی کا یہ خواب حقیقت بننے والا ہے۔ پاک نستعلیق فونٹ مقتدرہ پاکستان کے مرکز فضیلت کی پیشکش ہے اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے باصلاحیت نوجوان کا نام محسن حجازی ہے۔ ابھی اگرچہ پاک نستعلیق فونٹ کا بیٹا ورژن پیش کیا گیا ہے اور اس میں بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے لیکن موجودہ شکل میں بھی اس میں لکھی گئی عبارت نہایت دلکش نظر آ رہی ہے۔ میں نے یہ پوسٹ اردو ویب پیڈ کے ذریعے لکھ رہا ہوں اور میں نے ٹیکسٹ ایریا میں پاک نستعلیق فونٹ سیٹ‌کیا ہوا ہے۔ اس میں لکھی گئی عبارت انپیج کے نوری نستعلیق سے بھی بہتر لگ رہی ہے۔

محسن حجازی کی ذہانت کو داد دینا پڑتی ہے کہ انہوں نے فونٹ تیار کرتے ہوئے اپنی پہلی ترجیح اس کی پرفارمنس کو دی۔ اب تک کے موجود نستعلیق فونٹس کی سب سے بڑی خرابی یہی رہی ہے کہ ان میں رینڈر کیے ہوئے صفحات نہایت بھاری بھرکم ہو جاتے ہیں جبکہ پاک نستعلیق رفتار میں لاطینی زبانوں کے فونٹس کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

مجھے اس بات کی حیرانی ہے کہ خود مرکز فضیلت کی جانب سے اس بارے میں کوئی آفیشل اناؤنسمنٹ سننے میں نہیں آئی۔ ابھی اس فونٹ میں نقطہ پلیسمنٹ اور اعراب وغیرہ کے کچھ مسائل ہیں۔ لیکن محسن ان مسائل کے حل کے لیے مستقل کام کر رہے ہی۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہر نئی ریلیز کے ساتھ پاک نستتعلیق فونٹ‌پہلے سے بہتر ہوتا جائے گا۔میرا وژن یہ ہے کہ کچھ عرصے بعد ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے پروگراموں جیسے کہ Quark Express وغیرہ میں پاک نستعلیق میں پروفیشنل کمپوزنگ ممکن ہو جائے گی۔ اس طرح اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں صحیح معنوں میں انقلاب رونما ہو جائے گا۔ یہاں میں پاک نستعلیق میں لکھی گئی عبارت کا ایک نمونہ پیش کر رہا ہوں جو کہ میں نے مائیکروسوفٹ‌ورڈ میں لکھی تھی۔

8 Responses to “پاک نستعلیق فونٹ Pak Nastaleeq Font”

  1. میرا پاکستان Says:

    یہ تو بہت ہی خاص خبر اور اس سے واقعی اردو کی ترویج میں مدد لے گی۔

  2. Urdudaan Says:

    واقعی۔ نسیم صاحب نے قابل ِ ستائش کام سرانجام دیا ہے۔
    اگر ممکن ہو تو ہم سب لوگوں نے ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
    خبر کیلئے آپ کا شکریہ

  3. Ahmed Sadiq Says:

    A nice effort for urdu language. I have come to know that this font has support for all arabic script language as sindhi, pashto, persian, arabic, dari.
    Good luck to Dr. Attash Duran Sahib & Mohsin Shafiq Hijazi.
    Ahmed Sadiq

  4. ثقلین مہدی Says:

    بہترین کوشش ہے اردو زبان کے لئے ، جناب ڈاکٹر عطش درانی اور اس کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہم اس فونٹ کو اپنی سائٹ میں جلد ہی استعمال کریں گے کیا اسپیڈ ہے اس کی مزا آگیا۔
    http://www.urdu-servie.net
    ثقلین مہدی

  5. ثقلین مہدی Says:

    Sorry URL
    http://www.urdu-service.net
    Urdu Service of Germany.

  6. Sajid Iqbal Says:

    السلام علیکم!
    نبیل بھائی، واقعی محسن حجازی صاحب کا کام لائق تحسین ہے۔ میں شاکر کے بلاگ سے اس کے ریلیز ہونے کے بارے میں سُنااور اسی وقت اپنے بلاگ پر اسے ڈیفالٹ فونٹ کردیا۔ اگرچہ یہ لینکس اور ونڈوز ایکس پی کو چھوڑ کر باقی آپریٹنگ سسٹمز بشمول ونڈوز2000پر مسئلہ کر رہا ہے لیکن امید ہے کہ مستقبل میں اس کی خامیوں کو دور کر لیا جائیگا۔ بہرحال چھوٹی چھوٹی خامیوں سے قطع نظر محسن بھائی نے واقعی زبردست فانٹ تیار کیا ہے۔ شکریہ محسن بھائی!!!

  7. Rashed Says:

    Dear Webmaster im from india and i want to post a new website for urdu speaking indians. where i can post the matter in urdu as you are posting in urdu zubaan. can i use pak nastaleeq font for this???
    pls help me in this regard, i love urdu.

  8. Nabeel Says:

    Rashed: Of course you can use Pak Nastaleeq font in your website. All you need to do is to include this font in the stylesheet of your website.

Leave a Reply