سیارہ پر خبریں اور اقتباسات
اردو سیارہ پر اب مکمل پوسٹس کی بجائے صرف اقتباسات آیا کریں گے۔ ابھی یہ کچھ بلاگز کے لئے ممکن نہیں ہے اس لئے ان بلاگز کی مکمل پوسٹس ہی موجود ہوں گی۔ مگر ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد یہ کام مکمل ہو جائے گا۔
دوسرے سیارہ کے صفحے کے دائیں طرف آپ کو کچھ سرخیاں نظر آئیں گی جو خبروں کے مختلف سائٹس سے لی گئی ہیں۔ فی الحال ہمیں صرف بیبیسی اردو ہی ایسا سائٹ ملا ہے جس کی فیڈ موجود ہو۔ جنگ اخبار کی فیڈ بھی ہے مگر وہ تصویری اردو میں ہے اس لئے استعمال نہیں ہو سکتی۔ اگر آپ کے علم میں خبروں کا کوئی معیاری سائٹ ہو جو اردو میں فیڈ فراہم کرے تو ہمیں ضرور بتائیں تاکہ ہم اسے بھی شامل کر لیں۔
بہت سے اردو بلاگ کچھ پوسٹس کرنے کے بعد سو جاتے ہیں۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی بلاگ پر 4 مہینے سے کوئی پوسٹ نہیں ہوئی تو اسے اردو سیارہ سے خارج کر دیا جائے تاکہ ہماری فہرست میں بہت سے غیرفعال بلاگ شامل نہ ہوں۔ اگر آپ کا بلاگ اس وجہ سے سیارہ سے نکل جائے تو جب بھی آپ دوبارہ بلاگنگ شروع کریں شمولیت والے صفحے پر جا کر اپنا بلاگ اردو سیارہ میں دوبارہ شامل کروا لیں۔
August 1st, 2006 at 8:32 pm
زکریا، یہ زبردست کام کیا ہے آپ نے، یہ بہت عرصے سے ڈیو تھا۔ اس سے سیارہ کے انتظام میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔
August 2nd, 2006 at 2:07 am
اچھي کاوش ہے مگر اس دفعہ راکٹ والا آپ سے بازي لے گيا کيونکہ وہ يہي کام اپني سائٹ پر کر رہا ہے۔
August 2nd, 2006 at 2:49 am
يہ ايک اچھا فيصلہ ہے ۔ اس سے قارئين کو سہولت رہے گی کہ وہ کم وقت ميں زيادہ سے زيادہ پڑھ سکيں گے اور بلاگرز کو يہ فائدہ ہو گا کہ اُن کی تحرير ميں دلچسپی رکھنے والے قارئين اُن کی تحارير انہماک سے پڑھيں گے اور اُن کے بلاگز پر اپنی آراء کا اظہار کريں گے جو صحتمند ادب کے لئے ضروری ہے ۔
August 8th, 2006 at 3:56 pm
نبیل: شکریہ مگر کام ابھی مکمل نہیں ہے۔
میرا پاکستان: جی خبریں راکٹ پر موجود ہیں مگر وہاں بلاگز اور خبروں میں کوئی فرق نہیں جبکہ سیارہ پر خبریں علیحدہ سائڈ پر ہیں۔