اردو سیارہ
میں نے آج اردو سیارہ کو اپگریڈ کیا ہے۔ پلانیٹ کی تازہترین سافٹویر استعمال کرنے سے کئی فائدے ہوں گے۔ ایک تو کئی بگز ختم ہو گئے ہیں مثلاً اگر آپ کا بلاگ کچھ دیر کے لئے ڈاؤن ہے اور ویب صفحے فارورڈ کر رہا ہے تو پہلے سیارہ کچھ گڑبڑ کرتا تھا مگر اب صحیح کام کرتا ہے۔ دوسرے اب اردو سیارہ کی اپنی فیڈ ایٹم 1.0 سٹینڈرڈ پر مبنی ہے۔
اپگریڈ کے بعد یہ سہولت بھی ہے کہ آپ ہر پوسٹ کی زبان کے حساب سے فلٹر کر سکتے ہیں جیسا کہ ہم اردو سیارہ پر صرف اردو تحریریں چاہتے ہیں۔ پہلے یہ کام میں اپنے لکھے کوڈ سے کر رہا تھا۔ مھر جب یہ سہولت استعمال کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ تقریباً تمام اردو بلاگرز کی فیڈ تو یہ کہتی ہے کہ ان کے بلاگ کی زبان انگریزی ہے۔ بلاگسپاٹ والے لوگ تو اس کو نہیں بدل سکتے مگر ورڈپریس والے تو پلیز اسے صحیح کر لیں اور اپنے بلاگ کی زبان اردو ظاہر کریں۔
چونکہ زبان کے حساب سے فلٹر ہم استعمال نہیں کر سکتے اس لئے میں نے پھر اپنا پرانے والا کوڈ استعمال کیا ہے۔ مگر اس میں ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ پہلے میں چیک کرتا تھا کہ تحریر میں انگریزی کتنی ہے ۔ اگر انگریزی ایک خاص مقدار سے کم ہوتی تو تحریر کو اردو سمجھتا اور سیارہ میں شامل کر لیتا۔ اب میں اردو کے حروف چیک کر رہا ہوں اور آپ کی پوسٹس میں تھوڑی بہت اردو ہونا ضروری ہے اس ے سیارہ میں شامل ہونے کے لئے۔ میرے خیال سے یہ بہتر طریقہ ہے۔
ایک اور تبدیلی یہ ہے کہ دائیں طرف ان بلاگز کے ربط ہیں جو اردو سیارہ میں شامل ہیں۔ ان میں سے جو بلاگ 6 ماہ سے غیرفعال ہیں ان کے نام کے نیچے اب ایک سرخ لائن ہے۔ کچھ عرصے بعد ایسے غیرفعال بلاگ اردو سیارہ سے نکال دیئے جائیں گے۔
June 7th, 2006 at 5:47 am
اللہ آپ کو اس کا اجر عظیم دے گا ۔۔۔ آمین
June 8th, 2006 at 11:06 am
یعنی چھ ماہ میں ایک پوسٹ اور آپ کا ربط اردو سیارہ پر ہو گا!!!!
اپ گریڈ کر کے اچھا کیا آپ نے!!!