An Experiment, Urdu WebPad on Google – گوگل پر اردو ویب پیڈ، ایک تجربہ

Dear friends, AssalamOAlaikum

I briefly wrote about the potential offered by user scripting in this post on the Mehfil forum and and I told that I would be experimenting with user scripting on google’s web page. My aim was to test the possibility of integrating Udu WebPad in other web pages. I am presenting the results of my expermientation in this post. The results of this particular experiement may not seem earth shattering, but this can considered as a proof of concept. This can have a far reaching effect on the way we write and use web applications. Thanks to user scripting, now We are able to mould web applications the way we like. We have, thus, the possibility of adding support of Urdu in web applications instead of waiting for ever for the others to provide it. Please note that the results presented in this article apply only to FireFox. You will need to install the FireFox extension Greasemonkey before you can use the user script presented here. I have tested this user script on FireFox 1.5 with Greasemonkey 0.64.

عزیز دوستو، السلام علیکم

میں نے محفل فورم پر اس پوسٹ میں یوزر سکرپٹنگ کا تعارف پیش کیا تھا اور بتایا تھا کہ میں گوگل کے ویب پیج پر یوزر سکرپٹنگ کے تجربات کر رہا ہوں۔ میں گوگل کے ویب پیج پر اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا تجربہ کرنا چاہتا تھا۔ اس پوسٹ میں میں آپ کو اپنے نتائج سے آگاہ کروں گا۔ ان نتائج کی افادیت اگر بظاہر زیادہ نہیں لگتی لیکن اسے ایک proof of concept کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم انٹرنیٹ کے کاربرداران کا انتظار کرتے رہیں کہ وہ کبھی اردو کو سپورٹ کریں، ہم خود سے آگے بڑھ کر یوزر سکرپٹنگ کے ذریعے ویب اپلیکیشنز کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس پوسٹ میں پیش کیے گئے نتائج کا اطلاق فائر فاکس براؤزر پر ہوتا ہے۔ یہاں پیش کی گئی یوزر سکرپٹ استعمال کرنے سے قبل آپ کو فائرفاکس کی ایکسٹنشن
گریز مونکی انسٹال کرنا ہو گی۔ میں نے اس یوزر سکرپٹ کو فائر فاکس 1.5 اور گریز مونکی 0.64 پر ٹیسٹ کیا ہے۔

جیسا کہ میں اپنی گزشتہ پوسٹ میں عرض کرچکا ہوں، جاوا سکرپٹ میں لکھی گئی یوزر سکرپٹ کے ذریعے ہم براؤزر میں ڈسپلے ہونے والے ویب پیج کے تمام خواص کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہی آئیڈیا میں نے گوگل کے ویب پیج پر آزمانے کا سوچا۔ میرا آئیڈیا یہ تھا کہ کسی طرح گوگل کے پیج پر موجود ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ کو انٹگریٹ کر دیا جائے۔ یہ کام اگرچہ بہت زیادہ مشکل نہیں ثابت ہوا لیکن پھر بھی اس میں وقت لگا۔ اردو ویب پیڈ آئی ڈیز کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ گوگل کے پیج پر کسی ایچ ٹی ایم ایل ایلیمنٹ کی آئی ڈی موجود نہیں ہے۔ اسکے علاوہ بھی مجھے ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ میں کئی تبدیلیاں کرنی پڑیں، تب کہیں جا کر یہ یوزر سکرپٹ صحیح چلی۔

جب آپ فائر فاکس اور گریز مونکی انسٹال کرچکے ہوں تو یہاں فراہم کی گئی یوزر سکرپٹ کو ڈاؤنلوڈ کرکے ان زپ کریں اور اس جاوا سکرپٹ فائل کو فائرفاکس کے ذریعے کھولیں۔ اس پر گریز مونکی آپ کو اسے انسٹال کرنے کے لیے کہے گا۔ آپ انسٹال کا بٹن کلک کریں اور یہ یوزر سکرپٹ انسٹال ہو جائے گی۔ اس کے بعد آپ گوگل کے ویب پیج پر جائیں۔ اس کا ٹیکسٹ باکس آپ کو ذیل کی تصویر کی طرح بنفشی پس منظر کے ساتھ نظر آئے گا۔

Image hosted by Photobucket.com

میں نے اس سکرپٹ کا ڈیفالٹ انگریزی ہی رکھا ہے کیونکہ زیادہ تر آپ انگریزی، یا دوسری رومن زبانوں میں ہی تلاش کرتے ہیں۔ جب آپ کا دل چاہے، آپ CTRL+Space پریس کرکے اردو میں سویچ کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے اور یوں گوگل پر اردو میں سرچ کرنا آپ کے لیے انتہائی آسان ہو گیا ہے۔

Image hosted by Photobucket.com

آپ نوٹ کریں گے کہ لینگویج سویچ کرنے کے ساتھ ٹیکسٹ باکس کی الائنمنٹ بھی تبدیل ہوتی ہے۔ میں نے ٹاہوما فونٹ کا استعمال کیا ہے۔ میرے پاس فائر فاکس میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ صحیح نہیں چل رہا تھا۔ آپ چاہیں تو اس سکرپٹ کو ایڈٹ کرکے اپنی مرضی کا فونٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ ابھی اس یوزر سکرپٹ میں آن سکرین کی بورڈ نہیں شامل کیا گیا۔

گوگل کا ویب پیج سادہ ترین ہے اور اسی لیے اس پر تجربات آسانی سے ممکن بھی تھے۔ اس کے مقابلے پر جی میل کا پیج سٹرکچر خاصا پیچیدہ ہے اور اس پر کام کرنے سے پہلے اس کے متعلق کافی معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر بھی ایک تجربے کی کامیابی سے امید کی ایک کرن نظر تو آئی ہے۔ میرا یہ کام کرنے کا مقصد لوگوں میں یوزر سکرپٹنگ کے ممکنات سے متعلق دلچسپی اجاگر کرنا بھی تھا۔ یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے مناسب استعمال سے ہم انٹرنیٹ پر اردو کو بہت موثر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اس یوزر سکرپٹ کے لکھنے میں مجھے ذیل کے ٹولز سے خاطر خواہ مدد ملی:

DOM Inspector
Javascript Shell

آپ لوگ اس یوزر سکرپٹ کو استعمال کریں اور مجھے اپنی آراء سے آگاہ کریں۔

والسلام

اردو گوگل یوزر سکرپٹ ڈاؤنلوڈ کریں

Bookmark the permalink.

5 Responses to An Experiment, Urdu WebPad on Google – گوگل پر اردو ویب پیڈ، ایک تجربہ

  1. I couldn’t find a contact form, so I have to use this…

    I’m looking for a person to make few string translations for our mozilla mail (Thunderbird) extension, which improves right-to-left capabilities. The extension page is at:

    http://bidiui.mozdev.org/mail/

    and you can contact us through there. So if you could spare 5 minutes of your time…

    Thank you,
    Eyal Rozenberg

  2. Zack says:

    Eyal: I have sent an email to you. We’ll be glad to help.

  3. رضوان says:

    کیا کوئی یہ بتائے گا کہ اردو “او سی آر” سافٹ ویئر، جو سکین کئے گئے الفاظ/ تحریر کو ٹیکسٹ میں بدلے، کیسے مل پائے گا؟۔ شکریہ

  4. Pingback: اردوویب بلاگ » Blog Archive » اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>