اردو ویب نیوز لیٹر
عزیز دوستو، السلام علیکم
میں نے سوچا ہے کہ اس بلاگ کے توسط سے آپ کو اردو ویب پر رونما ہونے والی نئی تبدیلیوں سے آگاہ رکھا جائے۔
روابط کی ڈائریکٹری
محفل فورم پر بالخصوص اردو سے متعلقہ ویب روابط اکٹھے کرنے کے لیے ایک لنکس منیجر انسٹال کر دیا گیا ہے۔ اس میں کٹیگریز اور سب کٹیگریز کا اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ کو جن مفید روابط کا علم ہو انہیں اس روابط کی ڈائریکٹری میں شامل کریں۔ کم از کم اردو بلاگر حضرات کو اپنے بلاگ کے روابط اردو بلاگ کے زمرہ میں شامل کردینے چاہییں۔
ڈاؤنلوڈ منیجر
ایک اور اہم اطلاع یہ ہے کہ محفل فورم پر اب ایک ڈاؤنلوڈ منیجر موجود ہے۔ میں نے اپنے لکھے ہوئے ذیل کے تمام اوپن سورس پروگرام یہاں اپلوڈ کر دیے ہیں:
اردو ایڈیٹر
اردو ایڈیٹر لائٹ
اردو ویب پیڈ
اردو اوپن پیڈ
روابط کی ڈائریکٹری کی طرح یہاں بھی کٹیگریز اور سب کٹیگریز کا اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ محفل فورم پر رجسٹرڈ ارکان یہاں مزید فائلیں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وقت گزرے کے ساتھ ساتھ یہ اردو سے متعلقہ سوفٹویر کی اچھا ریسورس بن جائے گا۔
اردو ڈیجیٹل لائبریری
کچھ عرصہ قبل میں نے یہاں ایک پوسٹ میں اردو کی کتب ٹائپ کرنے کے بارے میں ایک مشترکہ کاوش شروع کرنے کا ذکر کیا تھا۔ اگر چہ یہ کام ابھی سست رفتاری سے چل رہا ہے لیکن ہمارے دوست شاکر عزیز بہت مستقل مزاجی سے اسے سنبھالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عبدالحلیم شرر کی تصنیف فردوس بریں کے چند ابواب ایک بلاگ کی صورت میں آن لائن بھی رکھ دیے ہیں۔ ابھی تک ہم نے کسی باقاعدہ ڈیجیٹل لائبریری سسٹم کا استعمال شروع نہیں کیا لیکن مواد کی مقدار بڑھنے کے ساتھ ساتھ کسی بہتر نظام کا انتخاب بھی کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک مانے ہوئے مصنف ایم-مبین صاحب نے بھی اپنا افسانوں کا مجموعہ ٹوٹی چھت کا مکان بھی ہمیں عنایت فرما دیا ہے۔
سلیش نیوز
محفل فورم پر اعلانات کے حصے کی جگہ اب ایک خبروں کا نظام نصب کردیا گیا ہے جس میں ضروری اعلانات کے ساتھ ساتھ مختلف کٹیگریز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خبریں بھی دکھائی جاتی ہیں۔ مختلف کٹیگریز میں خبریں اور ان پر تبصرے کا یہ نظام سلیش ڈاٹ سے ملتا جلتا ہے۔ کسی حد تک یہ وہی کام کر رہا ہے جو کہ قدیر احمد رانا کا سیٹ اپ کیا ہوا اردو ٹیکنالوجی اخبار کر رہا ہے۔ ہم اردو ویب پر ایک باقاعدہ سائنس اور ٹیکنالوجی جریدہ شروع کرنے والے ہیں جس کی تفصیل ذیل میں ہے۔
اردو جریدہ
اردو ویب پر عنقریب ایک آن لائن جریدہ کا اجراء کیا جائے گا۔ اس کی ادارت بوریت آن لائن کے بانی شارق مستقیم سنبھالیں گے۔ ابتدا میں اس جریدہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ مضامین اور خبریں پیش کی جائیں گی۔ بعد میں دوسرے موضوعات جیسے اردو ادب یا سیاست وغیرہ کے لیے بھی سیکشن سیٹ اپ کیے جا سکتے ہیں۔ جو خواتین و حضرات صحافت کا تجربہ رکھتے ہوں اور ہماری رہنمائی کرنا چاہیں تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ جو صاحب بھی اس جرید ہ پر نامہ نگاری کرنا چاہیں وہ یہاں پر یا اردو محفل فورم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس جریدہ کے مواد کو مربوط کرنے کےلئے جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ کا استعمال کیا جائے گا۔
January 3rd, 2006 at 8:36 pm
“p[ur]بہت اچھي کاوش ھے ، اميدہے کھ يھ سلسلھ اردو نيٹ کي ترويج ميں مدد کرے گا۔ ميرے خيال ميں سارے دوستوں کو مل کر اس سلسلھ کو آگے پڑھانا چاھئے۔
اللھ کرے زور قلم اور زيادھ
January 3rd, 2006 at 8:37 pm
بہت اچھي کاوش ھے ، اميدہے کھ يھ سلسلھ اردو نيٹ کي ترويج ميں مدد کرے گا۔ ميرے خيال ميں سارے دوستوں کو مل کر اس سلسلھ کو آگے پڑھانا چاھئے۔
اللھ کرے زور قلم اور زيادھ
January 4th, 2006 at 3:43 am
بہت خوب مگر اردو کے روابط کا لنک کہاں ہے۔
January 6th, 2006 at 8:06 am
جنجوعہ؛ یہ ربط پوسٹ میں موجود ہے۔ میں ذیل میں پھر سے لکھ رہا ہوں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/linkdb.php
June 1st, 2006 at 12:42 pm
Asalamualkum…..!!
Dear Sir I am A Modreter OF http://www.urdupages.com….i want to help u in Urdu Project….!! Please Contact
mansoorkkn@gmail.com
Allah Hafiz