Digital Urdu Library ڈیجیٹل اردو لائبریری
Dear friends,
AssalamOAlaikum. As you all know, we at urduweb.org are striving to promote Urdu on the net. Our aim is to provide a common platform to the Urdu community for doing collaborative efforts for promoting Urdu and we do need a combined effort to achieve our goals. Recently there has been a discussion on the Urdu Mehfil Forum about creating an online libray in the style of Project Gutenberg and work has actually started on this. Our friend Mohammad Shakir Aziz is coordinating this project. In the following, Mr Shakir explains the need and aims of this project and invites you to join this effort.
عزیز دوستو، السلام علیکم
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، اردو ویب انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے کوشاں ہے۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ اردو ویب کی صورت میں ہم اردو کمیونٹی کو اردو کی ترویج کے سلسلے میں مشترکہ کاوشوں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کر دیں اور یہ کام ہم سب مل جل کر ہی سر انجام دے سکتے ہیں۔ حال ہی میں اردو محفل فورم پر پراجیکٹ گٹن برگ کی طرز پر انٹرنیٹ پر ڈیجیٹل لائبریری تشکیل دینے کے بارے میں تجاویز پیش کی گئی اور اس سلسلے میں باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ہمارے دوست محمد شاکر عزیز اس پراجیکٹ کی کوآرڈینیشن کی ذم داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ ذیل کی تحریر میں شاکر اس پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد کے بارے بیان کر رہے ہیں تاکہ آپ بھی اردو کی ترویج کےاس کام میں شریک ہوں۔
—————————————————————————————————————————-
اردو ہم جس کو کہتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
اردو اور سائنس آجکل اردو کے چاہنے والوں کا پسندیدہ موضوع ہے۔ کچھ کریں یا نہ کریں مگر یہ ضرور کہیں گے کہ ہر چیز اردو میں ہو۔ استعمال چاہیں نہ کریں ۔ کمپیوٹر بھی سائنس میں شمار کیا جاتا ہے ۔ زندگی میں کمپیوٹر کے عمل دخل نے جہاں ہمیں اور پہلوؤں سے متاثر کیا ہے وہاں ہماری زباندانی پر بھی اثرات اور بڑے بد اثرات چھوڑے ہیں ۔ اس کی مثال یہ لے سکتے ہیں کہ رومن میں چیٹ کر کر کے اب میرا یہ حال ہو گیا ہے کہ بعض اوقات شبہ ہونے لگتا ہے کہ شاید اردو میں لکھے اس لفظ کے ہجے ٹھیک نہیں حالانکہ ٹھیک ہوتے ہیں ۔ بات چلی تو عرض کرتا چلوں اردو کا ہاتھ سے لکھنا بھی چونکہ تقریبا عنقا ہوتا ہے، بعد از میٹرک تو اس کا حال بھی برا ہے۔ اس بات کا انکشاف ہم پر اس وقت ہوا جب بی کام پارٹ ون کا اسلامیات کا پرچہ دے رہے تھے اور کسی سے لکھا نہیں جا رہا تھا اردو لکھنے کی عادت نہیں تھی ہاتھوں کو پچھلے ٣ سالوں سےتو کیا خاک لکھا جاتا نتیجتًا تمام لڑکے پرچہ دینے کے بعد دیر تک ہاتھ اور بازو ملتے رہے کہ درد ہو رہا تھا۔
خیر یہ تو بات سے بات تھی۔ ذکر ہو رہا تھا کمپیوٹر میں اردو کا ۔ کمپیوٹر کی بات ہو اور انٹرنیٹ کی نہ ہو یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ اردو کا نام بھی کمپیوٹر کے لیے حرام تھا چند سال پہلے تک مگر اب کچھ نئی تکنیکوں اور کچھ ٹوٹکوں نے کمپیوٹر پر اردو لکھنا اردو پڑہنا ممکن بنا دیا ہے۔ جب یہ سب ہو گیا تو اردو کے چاہنے والوں کو ہوش آیا کہ اب انٹرنیٹ پر بھی بس ہر طرف اردو ہی اردو کر دیں ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اردو ویب آرگ کا قیام عمل میں آیا ۔ جہاں سے ناچیز کے اصرار پر ایک پراجیکٹ یا منصوبہ بسلسلہ اردو ای بکس شروع کیا گیا۔
اگرچہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریض کی طرح اس کی حالت نازک ہے مگر امید ہے کہ بہتری ہوگی۔ اردو ای بکس یوں تو موجود ہیں انٹرنیٹ پر مگر یہ سب تصویری اردو میں ہیں تحریری اردو میں نہیں ۔ تصویری اردو وقتی حل ہے مستقل حل نہیں چناچہ یہ منصوبہ جو اردو محفل کے اراکین کی طرف سے ترقی پذیر ہے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اردو کی کتابیں مہیا کی جائیں جو:
1۔تحریری اردو میں ہوں
2۔مفت اور ہر ایک کے لیے ہوں
3۔ خصوصًا اردو کی کلاسیکل کتابیں جن کے نایاب ہونے کا خدشہ ہے یا کم ملتی ہیں یا انھیں اردو میں ایک مقام حاصل ہےاور صاحبان ذوق ان کو سینت سینت کر رکھنا پسند کرتے ہیں۔
4۔اسلامی کتابیں جیسے قرآن بہ ترجمہ و تفسیرقرآن،احادیث کی کتب،سیرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کتب، صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی سیرت وغیرہ۔
5۔اردو کی لغات جن سے اردو داں طبقے میں اردو کی صلاحیت بڑھے۔
6۔ایسی کتابیں جن کی کاپی رائٹ نہ ہو یہ ختم ہو گیا ہو ہو یا متعلقہ ادارہ انکی آن لائن اشاعت کی اجازت دے دے۔
اس سلسلے میں ہمیں ہرممکن تعاون درکار ہے ہم فی الحال علمی تعاون مانگ رہے ہیں۔ اگر:
1۔ آپ کے پاس کوئی کتاب ان پیچ یا کسی بھی اردو اڈیٹر میں لکھی ہوئی موجود ہے، آپ اپنی غیر مطبوعہ تحاریر(بشرطیکہ معیار پر پوری اتریں ) یا اپنی یا اپنے ادارہ کی کسی کتاب کا کاپی رائٹ دے سکتے ہوں۔
2۔آپ کچھ وقت نکال کے ہمارے ساتھ اس کام میں ہاتھ بٹا سکتے ہوں لکھنے کے سلسلے میں(اور انشاءاللہ مستقبل قریب میں تحاریر کی پروف ریڈنگ کے سلسلے میں جب کام کی رفتار زیادہ ہوگی)
3۔آپ اس کام کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں ہمیں کوئی مفید مشورہ دینا چاہتے ہوں کوئی تکنیکی بات جس سے اس منصوبے کو نکھارنے میں مدد ملے۔
4۔اس کے علاوہ کوئی بھی ایسی بات، کوئی تعاون جو آپ کے خیال میں اس سلسلے میں مفید ثابت ہو سکتا ہو
اگر ہمیں فراہم کریں گے ہم بصد شکریہ اسے قبول کریں گے اور اسے آپکے نام کے ساتھ اپنے منصوبے میں شامل کریں گے۔ اس صدقہ جاریہ کا صلہ تو اللہ ہی دے سکتا ہے مگر دنیا میں جو خوشی اس سے آپ کو اور اردو کے چاہنے والوں کو ملے گی اس کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا ۔
اللہ کریم ہمیں توفیق دے ۔
خیر اندیش
www.urduweb.org کی جانب سے‘دوست‘
October 30th, 2005 at 4:49 am
Salam! i will be honoured if i do some thing on this project. i can gives my week ends.
November 2nd, 2005 at 8:20 pm
Shaper: Everybody is welcome to participate in this project. All you have to do is to pick up your favourite Urdu book and start typing it.
November 15th, 2005 at 4:20 pm
بہت اچھا خیال ہے بلکہ بے مثال ہے۔ جاری رکھو دوستو
December 22nd, 2005 at 1:41 am
Actually I was trying to post a comment in Urdu on my blog. But when I publish the comment it doesn’t come out in Urdu.
Although when i’m in Edit Post section of my blog the Urdu is readable, but as soon as I post the comment, the Urdu is not readable.
I do have the Urdu reader installed, so I doubt that’s the problem. I think there could a problem in my Template or something. So if you could really just help me through here, that’d be much appreciated.
You can mail me at the email provide!
-Regards ..
Vicky
December 31st, 2005 at 8:22 pm
http://spaces.msn.com/members/adnanmaqbool/
review n add
February 14th, 2006 at 8:57 am
میرے خیال میں یہ بہت اچھا وقت ہے کہ ہم انٹرنیٹ پر اردو کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں
February 14th, 2006 at 9:02 am
ہم سب ڈنمارک میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں اور کارٹونوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور یہ اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اس گستاخانہ حرکت کے خلاف اپنے طور جو جو کردار سر انجام دے سکیں ۔ دیں گے۔
April 12th, 2006 at 12:14 pm
وعلیکم السلام
برادرِ عزیز “دوست“ !
بہت ہی اہم منصوبے کی جانب آپ لوگوں نے پیش رفت کی ہے۔
میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھوں گا۔
جہاں تک میرا تعارف ہے ۔۔۔ میں ایک مشہور پاکستانی تعلیمی ویب فورم کا تنظیمی رکنِ اعلیٰ ہوں۔
بنیادی طور پر سافٹ وئر انجینیر ہوں اور اردو کا افسانہ نگار بھی۔ گذشتہ ایک دہے سے زائد عرصے سے سعودی عرب میں مقیم ہوں۔ میری تخلیقات پاک و ہند کے رسائل میں شائع ہوتی رہی ہیں اور اس سلسلے میں دونوں جانب سے میں نے ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔ میرے والد محترم اردو کے ایک معروف شاعر ہیں۔
اس مختصر تعارف کا اصل مقصد یہ ہے کہ اردو دانی کی جتنی بھی صلاحیتیں ناچیز کے پاس ہیں ، انہیں اس عظیم الشان منصوبے کے لیے وقف کرنے کو میں اپنے لیے باعثِ افتخار سمجھوں گا۔ جو تعاون آپ نے “پروف ریڈنگ“ کے ضمن میں طلب کیا ہے ، اس کے لیے اپنی بساط بھر توفیق کے مطابق میں ضرور وقت نکالوں گا۔ انشاءاللہ۔
اسلامیات بھی میرا تحقیقی میدان ہے۔ اس سلسلے میں بھی میں نے بے شمار موضوعات پر مختصر تحریریں “قرآن و سنت“ کے حوالوں کے ساتھ یونی کوڈ اردو میں تحریر کر رکھی ہیں۔ یہ تحاریر رفائے عام اور تبلیغِ دین کی خاطر میں اس منصوبے میں شامل کرنا پسند کروں گا۔
آپ کے لیے تمام تر نیک تمنائیں اور جواب کا منتظر آپ کا دینی بھائی اور دوست ؛؛؛ باذوق
April 12th, 2006 at 9:35 pm
باذوق، بہتر یہ ہوگا کہ آپ محفل فورم پر ہی اس موضوع پر گفتگو کریں۔ آپ وہاں رجسٹرڈ بھی ہیں۔ ہم آپ کے تعاون اور آپ کی مفید تجاویز کے منتظر رہیں گے۔
April 23rd, 2006 at 1:12 pm
we want to know more about page in urdu.Regards
July 24th, 2006 at 11:09 pm
Assalaam Alaikum
A few years ago I came across a website which featured Urdu poetry along with its animates explanation and graphics. I have lost that link. If someone knows the website can you please forward it to me ?
I will greatly appreciate it.