صرف اردو سیارہ

اردو سیارہ پر اب صرف اردو میں لکھی ہوئی پوسٹس آئیں گی۔ اردو بلاگرز کی انگریزی پوسٹس اس میں سے نکال دی جاتی ہیں۔

10 Responses to “صرف اردو سیارہ”

  1. Asif Says:

    بہت ضروری تھا ایسا کرنا۔

  2. Iftikhar Ajmal Bhopal Says:

    بہت اچھا کیا ۔ اردو سیّارہ پر صرف اردو تحاریر ہی ہونا چاہیئں ۔

    دو تجاویز اور ہیں اگر ان پر عمل ہو سکتا ہو ۔

    اول یہ کہ سب سے اوپر جلّی حروف میں لکھا ہو کہ غیرمہذّب الفاظ استعمال نہ کئے جائیں

    دوم ۔ ہر پوسٹ سے اردو سیّارہ میں نقل ہونے والی سطور کی تعداد مقرر کر دی جائے مثال کے طور پر دس سطور ۔ پھر اگر پوسٹ میں دس یا کم سطور ہوں تو پوری پوسٹ سیّارہ پر نقل ہو جاۓ گی ۔ جس پوسٹ کی سطور دس سے زائد ہوں گی اس کی صرف پہلی دس سطور اردو سیّارہ پر نقل ہو جائیں گی ۔ اگر کسی نے پوری پوسٹ پڑھنا ہو گی تو وہ کلک کر کے متعلہ بلاگ پر جا کے پڑھ سکتا ہے ۔

  3. Nabeel Says:

    ہم کسی کو اپنی ذاتی ویب سائٹ یا بلاگ پر کسی ضابطہ اخلاق کا پابند تو نہیں بنا سکتے لیکن اتنا ضرورت تو نہیں پڑی تھی لیکن اگر ضرورت پڑنے پر ایسا کیا بھی جا سکتا ہے۔

  4. Nabeel Says:

    اوپر والا تبصرہ پوسٹ کرتے ہوئے گڑبڑ ہو گئی، دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں۔۔

    ہم کسی کو اپنی ذاتی ویب سائٹ یا بلاگ پر کسی ضابطہ اخلاق کا پابند تو نہیں بنا سکتے لیکن اردو سیارے میں شمولیت کے ضابطہ اخلاق مقرر کیا جا سکتا ہے۔ اب تک اس کی ضرورت تو نہیں پڑی تھی لیکن اگر ضرورت پڑنے پر ایسا کیا بھی جا سکتا ہے۔

  5. Zack Says:

    لمبی پوسٹس کا صرف اقتباس اردو سیارہ پر آنے پر میں آجکل غور کر رہا ہوں۔ جلد اسے عمل میں لاوں گا۔

    غیرمہذب الفاظ کا ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ کوئی بلاگر بھی اردو سیارہ کے لئے نہیں لکھ رہا۔ اردو سیارہ صرف پوسٹ جمع کرتا ہے۔ ناشائستہ الفاظ کے علاوہ کبھی کبھی کچھ لوگ نفرت آمیز تحریریں بھی لکھتے ہیں۔ ان سب کا کچھ کرنا مشکل ہے۔ مگر ہم سوچ رہے ہیں کہ ایک ضابطہ بنایا جائے کہ اس کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے بلاگ کو اردو سیارہ سے نکال دیا جائے۔ ابھی تک مجھے ایسی کوئی مثال نظر نہیں آئی۔ ایک آدھ دفعہ تو ہر کوئی غلط الفاظ استعمال کر لیتا ہے۔

  6. Nabeel Says:

    ہمیں شاید اسی لیے غیر معمولی بات لگتی ہے کیونکہ اردو بلاگنگ میں ابھی تک شازونازر ہی ہوا ہے کہ کسی نے بہہودہ الفاظ استعمال کیے ہوں۔ جیسا کہ مین کہہ چکا ہوں، ہم کسی کو کسی ضابطہ اخلاق کا پابند نہیں بنا سکتے، زیادہ سے زیادہ اردو سیارے کے لیے اصول مقرر کر سکتے ہیں۔

  7. خرم شہزاد Says:

    میں اردو کی ترویج کے لئے کی جانے والی ان کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہوں

  8. خرم شہزاد Says:

    اس سے نہ صرف اردو زبان کی ترویج میں مدد ملے گی بلکہ انٹرنیٹ پر اردو کے استعمال کو بھی اک نئی جہت ملے گی

  9. BaaZauq Says:

    یہاں کس قسم کی تحریریں پوسٹ کی جا سکتی ہیں ؟

  10. zubair Says:

    i need english urdu dictionary for instulation please help me

Leave a Reply