May 5th, 2010 by Nabeel
گوگل سکرپٹ کنورٹر میں اردو بھی شامل
ماخذ
گوگل سکرپٹ کنورٹر رومن عبارت کو تحریری شکل میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ٹول ہے جو ابھی تک صرف ہندی، تلگو اور تامل وغیرہ کے لیے دستیاب تھا۔ اب اس میں اردو کی سپورٹ بھی شامل کر دی گئی ہے۔ اس کے ذریعے رومن اردو کو یونیکوڈ اردو میں آسانی سے کنورٹ کیا جا سکے گا۔
کچھ عرصہ قبل میں نے گوگل انڈک ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کو استعمال کرکے اس سے ملتی جلتی ایک اپلیکیشن بنانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بارے میں یہاں پوسٹ کیا تھا اور اس کا ڈیمو یہاں موجود ہے۔ یہ ڈیمو فائرفاکس میں درست کام کرتا ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر اسی رومن اردو میں لکھے ہوئے متن کو تحریری اردو میں تبدیل کرنے کا تجربہ کرکے دیکھتا ہوں کہ کونسی سروس بہتر کام کر رہی ہے۔ رومن اردو میں لکھا گیا متن ذیل میں ہے:
Kitny dhoom dhaam se manaya jata he 14 August ka din, agar me ghalat na kahoon tau shaid Eid k din se bhi ziada Ronaq lagi hoti he. Hamar Jashan-e-Azadi manany ka tareeqa bhi duniya me sab se anookha he. Hum har wo kaam kar ke jashan manatay aur khushi mahsoos karty hain, jis se doosro ko takleef ho jis se doosro ko bechainy ho, jis se doosry ko chirchira uthain. Maslan motor bike bina silencer chalna, one wheel show. Racing oonchi awaz me music wagher waghera. Wo mulak jahan bijli ki kami he aur 14-16 se ghatny ki load shedding ho rahi ho jahan ki awam bijli naam ko taras ho rahi, jahan ki economy bijli k hatho khatam hoti ja rahi ho. Waha Jashn-e-Azadi pe aisy noora barsa jaisy hum Bijli khud kafeel ho chuky. Jaisy iss rang – o – k seelab me beh kar sab badal jayee ga.
گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی والے پروٹوٹائپ کے ذریعے ذیل کا متن حاصل ہوتا ہے:
کتنے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے ١٤ اگست کا دِن اگر مے غلط نہ کہوں تو شائد عید ک دیں سے بھی زیادہ رونق لگی ہوتی ہے ہمار ظَثہَنےاذَدِ منانے کا طریقہ بھی دنیا مے سب سے انوکھا ہے ہم ہر وو کام کر کے جشن مناتے اور خوشی محسوس کرتے ہَِن جس سے دوسرو کو تکلیف ہو جس سے دوسرو کو بچیننے ہو جس سے دوسرے کو چڑچڑا ُطَِن مسلان موٹر بکے بنا سیلنکر چَلنَ انے وہیل ثہوی رکنگ اونچی آواز مے مسک وغیر یَغےڑَ وو ملک جہاں بجلی کی کمی ہے اور ١٤-١٦ سے گھٹنے کی لوڈ شیدڈنگ ہو رہی ہو جہاں کی اوم بجلی نام کو ترس ہو ڑَہِ جہاں کی اونومنے بجلی ک ہاتھو ختم ہوتی جا رہی ہو وہا ظَثہنےاذَدِ پی ایسے نورا برسا جیسے ہم بجلی خود کفیل ہو چُکی جیسے اسس رنگ و ک سیلاب مے بہ کر سب بدل جیے گَ
اور گوگل سکرپٹ کنورٹر کے ذریعے ذیل کا متن حاصل ہوتا ہے:
کتنے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے 14 اگست کا دیں, اگر مے غلط نہ کہوں تو شائد عید ک دیں سے بھی زیادہ رونق لگی ہوتی ہے. ہمار جشن-ا-آزادی منانے کا طریقہ بھی دنیا مے سب سے انوکھا ہے. ہم ہر وو کام کر کے جشن مناتے اور خوشی محسوس کرتے ہیں, جس سے دوسرو کو تکلیف ہو جس سے دوسرو کو بچیننے ہو, جس سے دوسرے کو چڑچڑا اٹھائیں. مسلان موٹور بکے بنا سیلنکر چلنا, انے وہیل شوو. رکنگ اونچی آواز مے مسک وغیر وغیرہ. وو ملک جہاں بجلی کی کمی ہے اور 14-16 سے گھٹنے کی لوڈ شیدڈنگ ہو رہی ہو جہاں کی اوم بجلی نام کو ترس ہو رہی, جہاں کی یکونومے بجلی ک ہاتھو ختم ہوتی جا رہی ہو. وہا جشن-ا-آزادی پی ایسے نورا برسا جیسے ہم بجلی خود کفیل ہو چکے. جیسے اسس رنگ – و – ک سیلاب مے بہ کر سب بدل جیے گا.
بالا کے تقابل سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل سکرپٹ کنورٹر بہتر کام کرتا ہے۔ اب انتظار اس بات ہے کہ یہ کنورٹر بھی کسی اے پی آئی کے ذریعے دوسری سائٹس میں استعمال کے لیے دستیاب ہو جائے۔
Posted in Tools, Urdu | 1 Comment »
May 5th, 2010 by Nabeel
گوگل کی حالیہ پیش رفت کے تحت اب گوگل سرچ کی مرکزی سائٹ میں سرچ بار کے ساتھ ایک عدد ورچؤل کی بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے جس سے کئی زبانوں میں ٹائپ کر پانا ممکن ہوگا۔ اس سے قبل گوگل سرچ میں ٹرانسکرپشن کے تحت منتخب شدہ زبان کے سجیشن دستیاب کرائے جاتے تھے جو کہ کافی معاون ہوتے تھے۔ فی الحال اس خدمت سے مستفید ہونے والی 35 زبانوں میں اردو موجود نہیں ہے۔
اصل ربط
فی الحال اس میں اردو کی بورڈ شامل نہیں ہے۔ اس ربط پر جا کر اردو کی بورڈ کی شمولیت کے لیے ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ مذکورہ ربط پر جا کر اردو کی بورڈ کی شمولیت کے لیے ووٹ ڈالیں۔
Posted in Tools, Urdu | 7 Comments »
October 11th, 2009 by Nabeel
آج محفل فورم کے ایک رکن فرخ منظور کی نشاندہی پر جی میل میں اردو ٹرانسلٹریشن کی سپورٹ کے بارے میں علم ہوا۔ یہ یقیناً نہایت اہم پیشرفت ہے اور اس طرح اردو میں ای میل بھیجنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ میں اس پوسٹ میں جی میل میں اردو ٹرانسلٹریشن کی فیچر کو فعال کرنے اور اس کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہوں۔

اپنے جی میل اکاؤنٹ میں اردو ٹرانسلٹریشن کو انیبل کرنے کے لیے سب سے پہلے Settings پر کلک کرکے سیٹنگز والے صفحے کو سامنے لے آئیں۔ اس کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق Show all language options پر کلک کریں جس سے چند مزید آپشنز ظاہر ہو جائیں گی۔

اضافی لینگویج آپشنز ظاہر ہونے کے بعد Enable Transliteration چیک باکس کو چیک کر دیں اور اس کے سامنے والے ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں Urdu کا انتخاب کر لیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دائیں سے بائیں ایڈیٹنگ کے لیے Right-to-left editing support on کو بھی منتخب کر لیں۔ اور اس کے بعد ان سیٹنگز کو محفوظ کر لیں۔

آپ کے جی میل اکاؤنٹ میں ٹرانسلٹریشن انیبل ہونے کے بعد جی میل کے ای میل ایڈیٹر کی ٹول بار میں ایک بٹن کا اضافہ ہو جائے گا جس پر کلک کرکے آپ اردو ٹرانسلٹریشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اردو ٹرانسلٹریشن کا انتخاب کرنے کے بعد آپ جی میل کے ایڈیٹر میں براہ راست ٹرانسلٹریشن کے ذریعے اردو لکھ سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔


Posted in Urdu | 10 Comments »
October 5th, 2009 by Nabeel
السلام علیکم،
اگرچہ انٹرنیٹ پر تحریری اردو کا استعمال روز افزوں ترقی کر رہا ہے لیکن ابھی بھی انٹرنیٹ پر اردو کا بیشتر مواد تصویری اور رومن اردو کی صورت میں موجود ہے جو کہ گزشتہ ڈیڑھ عشرے سے زائد عرصے سے جمع ہو رہا ہے۔ آج بھی آپریٹنگ سسٹمز اور اپلیکیشن سوفٹویر میں یونیکوڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود انٹرنیٹ پر صارفین کی ایک بڑی تعداد رومن اردو کا استعمال کرتی ہے۔ گوگل کی جانب سے ٹرانسلٹریشن کنٹرول اور ٹرانسلٹریشن اے پی آئی مہیا کیے جانے کے بعد صارفین کے لیے ٹائپ کرتے وقت رومن اردو کو تحریری اردو میں تبدیل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن ٹرانسلٹریشن کنٹرول کے استعمال میں ایک دشواری یہ پیش آتی ہے کہ اس میں پہلے سے موجود رومن اردو مواد کو کاپی پیسٹ کرکے تحریری اردو میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ صرف براہ راست ٹائپ کردہ مواد کو ہی تحریری اردو میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔ گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی میں کچھ لو لیول فنکشن بھی شامل ہیں جن کے ذریعے پہلے سے موجود رومن اردو مواد کو تحریری اردو میں تبدیل کرنے کی صورت پیدا ہو جاتی ہے، اگرچہ فی الوقت اس لو لیول اے پی آئی کا اس مقصد کے لیے استعمال بھی محدود پیمانے پر ممکن ہے۔ زیر نظر تحریر میں میں رومن اردو کو تحریری اردو میں کنورٹ کرنے کے لیے گوگل کی لو لیو ٹرانسلٹریشن کے استعمال کے بارے میں کچھ تجربات کے نتائج کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہوں۔
گوگل کی لو لیول ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے استعمال سے مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کے ذریعے فی الحال کئی الفاظ کی لسٹ کی اکٹھی ٹرانسلٹریشن کرنا ممکن نہیں ہے بلکہ ہر لفظ کو علیحدہ علیحدہ ٹرانسلٹریٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس کے باعث کسی تحریر کو رومن اردو سے تحریری اردو میں کنورٹ کرنے کے لیے درکار وقت اس متن کی لمبائی کے راست متناسب ہوگا۔ ایک اور مسئلہ میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ گوگل کی لو لیو ٹرانسلٹریشن اے پی آئی اے سنکرونس (asynchronous) ہے اور اس کا عمل مختلف براؤزر میں مختلف ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ پرابلم پیش آتی ہے کہ تبدیل شدہ تحریری اردو متن میں الفاظ کی ترتیب اکثر رومن اردو والے متن کی ترتیب سے مختلف ہوتی ہے۔ اس کے باعث اس کنورژن کی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔ میں نے اسے فائر فاکس پر بھی ٹیسٹ کیا ہے اور اس پر یہ درست کام کرتی نظر آ رہی ہے۔ فی الحال میں نے مزید براؤزرز پر اسے ٹیسٹ نہیں کیا ہے۔ میرا قیاس ہے کہ گوگل کروم پر بھی یہ ٹھیک کام کرے گا۔
میں نے گوگل کی لو لیول ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے ذریعے رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے لیے ایک ابتدائی پروٹوٹائپ تیار کیا ہے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، اوپر والے ٹیکسٹ ایریا میں رومن اردو والا متن کاپی پیسٹ کرنے کے بعد Transliterate بٹن پر کلک کرنے سے نیچے والے ٹیکسٹ ایریا میں تبدیل شدہ تحریری اردو متن ظاہر ہو جائے گا۔ نیچے والے ٹیکسٹ ایریا میں اردو ویب پیڈ ایڈیٹر فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے کنورٹ کردہ متن میں ضرورت تصحیح کرنے میں سہولت ہو جاتی ہے۔ یہ ڈیمو اس ربط پر موجود ہے۔

ذیل کی تصویر میں بھی اوپر والی مثال کی طرح رومن اردو کو تحریری اردو میں کنورژن دکھائی گئی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس مثال میں زیریں ٹیکسٹ ایریا میں اردو ویب پیڈ کی بجائے گوگل کا ٹرانسلٹریشن کنٹرول فراہم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد بھی تبدیل شدہ متن میں ضروری تصحیح کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ڈیمو اس ربط پر موجود ہے۔

ذیل کی تصویر میں اسی ٹرانسلٹریشن پروٹوٹائپ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر میں استعمال دکھایا گیا ہے۔ جیسا کہ تصویر سے ظاہر ہے، انٹرنیٹ ایکسپلورر میں الفاظ کی ترتیب گڑبڑ ہو رہی ہے۔

رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے تجربات کے لیے متن ان بے شمار رومن اردو فورمز اور ویب سائٹس سے حاصل کیا جا سکتا ہے جو کافی عرصے سے انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ چونکہ رومن اردو لکھنے کا کبھی کوئی باقاعدہ معیار موجود نہیں رہا ہے، اس لیے مختلف رومن اردو تحاریر کو اس طریقے سے تحریری اردو میں کنورٹ کرنے سے مختلف نتائج حاصل ہوں گے۔
اس مضمون میں پیش کردہ پروٹوٹائپ کا کوڈ ڈاؤنلوڈ کریں
میں امید کرتا ہوں کہ آپ رومن اردو سے تحریری اردو میں کنورژن کے ان ابتدائی پروٹوٹائپس کے استعمال کو مفید پائیں گے۔ مستقبل میں اگر گوگل کی جانب سے اس کی ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کو بہتر اور استعمال میں آسان بنایا جاتا ہے تو رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کا عمل بھی بہتر نتائج فراہم کر سکے گا۔
Posted in Tools, Urdu | 2 Comments »
October 2nd, 2009 by Nabeel
السلام علیکم،
میں اس بلاگ پر گوگل کی ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کا ذکر کر چکا ہوں۔ اب گوگل نے ایک بکمارکلٹ (Bookmarklet) بھی فراہم کر دیا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی ویب سائٹ کے کسی بھی ٹیکسٹ ایریا میں ٹرانسلٹریشن کے ذریعے یونیکوڈ اردو لکھنا ممکن ہو گیا ہے۔ بکمارکلٹ اگرچہ ویب براؤزر کے فیورٹس میں ایک یو آر ایل کی طرح ہی محفوظ ہوتا ہے لیکن اس میں کسی ویب سائٹ کے پتے کی بجائے کچھ جاوا سکرپٹ کوڈ چھپا ہوتا جو اس فیورٹ کو منتخب کرنے پر رن ہوتا ہے۔ فی الوقت یہ بکمارکلٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائرفاکس، سفاری اور کروم ویب براؤزرز کے لیے دستیاب ہے۔ اس بکمارکلٹ کو اپنے مطلوبہ ویب براؤزر کے لیے سیٹ اپ کرنے کی ہدایات اس ربط پر موجود ہیں۔ ذیل کی تصویر میں اس بکمارکلٹ کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی فیورٹس بار پر دکھایا گیا ہے۔

ایک مرتبہ گوگل اردو ٹرانسلٹریشن کا بکمارکلٹ آپ کے مطلوبہ ویب براؤزر کے لیے سیٹ اپ ہو جائے تو اس کے بعد کسی بھی ٹیکسٹ ایریا میں کرسر رکھ کر اس بکمارکلٹ کو کلک کیا جائے تو اس ٹیکسٹ ایریا میں اردو ٹرانسلٹریشن فعال ہو جائے گی جس کے اردو لکھنا آسان ہو جائے گا۔ ذیل کی تصویر میں گوگل کے صفحے پر اسی بکمارکلٹ کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

Posted in Urdu | 2 Comments »
October 1st, 2009 by Nabeel

کچھ عرصہ قبل گوگل کی جانب سے انڈک ٹرانسلٹریشن کنٹرول متعارف کروایا گیا تھا جس میں ٹائپ کردہ رومن اردو کو تحریری اردو میں کنورٹ کر دیا جاتا ہے۔ گوگل نے ٹرانسلٹریشن سروس کو بطور اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس بھی فراہم کر دیا ہے جس کے ذریعے ٹرانسلٹریشن کی سہولت کو دوسری ویب سائٹس پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ شروع میں اس اے پی آئی میں اردو کی سپورٹ موجود نہیں تھی۔ حال ہی میں ٹرانسلٹریشن اے پی آئی میں اردو کی آپشن بھی شامل کر دی گئی ہے جس کی بدولت اس سہولت کو اردو ویب سائٹ پر استعمال کرنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ میں زیر نظر پوسٹ میں گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے استعمال کی ایک سادہ مثال پیش کر رہا ہوں۔ بالا کی تصویر میں اس کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے استعمال کے لیے انٹرنیٹ کا کنکشن آن رہنا ضروری ہے کیونکہ اس کا ڈیٹا گوگل کے سرورز سے پڑھا جاتا ہے۔ ٹرانسلٹریشن میں رومن اردو کو تحریری اردو میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ رومن اردو صوتی اردو کی میپنگ سے قدرے مختلف ہے۔ اس لیے صوتی اردو کی بورڈ سے اردو ٹائپ کرنے والوں کو رومن اردو ٹائپ کرنے کی قدرے مشق کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ گوگل کی ٹرانسلٹریشن اے پی آئی میں اردو کی آپشن ضرور شامل ہو گئی ہے لیکن ابھی بھی اس کی تمام فیچرز بذریعہ اے پی آئی دستیاب نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر کسی ٹائپ کردہ لفظ پر کلک کرنے سے اس کے متبادل کی لسٹ ضرور ظاہر ہو جاتی ہے لیکن اس لفظ کی تدوین کے لیے آن سکرین کیریکٹر میپ ظاہر نہیں ہوتا ہے۔
بالا کی تصویر میں دکھائی گئی مثال کے کوڈ کو اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
Posted in Uncategorized | No Comments »
August 11th, 2009 by Zack
نامعلوم وجوہات کی بناء پر سعودیہ میں ہمارے لائبریری پراجیکٹ کی سائٹ اردو لائبریری بلاک کر دی گئ ہے۔
سعودیہ میں موجود ارکان سے درخواست ہے کہ وہ معلوم کریں کہ یہ اقدام کیوں لیا گیا ہے اور سعودی انٹرنیٹ سروس سے یہ بلاک ختم کرنے کی درخواست کریں۔
جب آپ سعودیہ سے لائبریری سائٹ پر جانے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو سائٹ بلاک ہونے کا میسج ملتا ہے تو وہاں ایک لنک ہے جس کے ذریعے آپ سعودی انٹرنیٹ سروس سے سائٹ unblock کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔
For some unknown reason, Saudi authorities have blocked our Urdu Library website. If you are in Saudi Arabia, please try to find out why it has been blocked. At the very least, please request the Saudi Internet authorities to unblock the site. This can be done through the contact form you’ll find from the web page that comes up when you visit a blocked site like Urdu Library.
Posted in Miscellaneous, Urdu | 4 Comments »
June 26th, 2009 by Nabeel
السلام علیکم،
میں نے کافی عرصہ قبل وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ شامل کی تھی۔ اب ان وزی وگ ایڈیٹرز کے نئے اور بہتر ورژن آ چکے ہیں۔ اسی لیے میں اب ان دونوں ایڈیٹرز کی اردو سپورٹ کے ساتھ اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں۔ اس مرتبہ میں نے اردو کی میپ کو دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں بطور پلگ ان انٹگریٹ کیا ہے۔ اس طرح ان وزی وگ ایڈیٹرز کو آئندہ کے لیے اپڈیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔
ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر دونوں ہی مقبول ترین وزی وگ ایڈیٹرز ہیں اور اکثر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں مواد کی تدوین کے لیے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ورڈپریس اور جملہ میں ٹائنی ایم سی ایڈیٹر بائی ڈیفالٹ انسٹال ہوتا ہے اور ان دونوں سوفٹویر کے لیے ایف سی کے ایڈیٹر کا پلگ ان بھی دستیاب ہے۔ نوٹ کریں کہ یہاں پیش گئے وزی وگ ایڈیٹرز عام استعمال کے لیے فراہم کیے جا رہے ہیں اور کسی خاص سکرپٹ یا کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی انٹگریشن خاص طور پر فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ البتہ میں جلد ہی مختلف سوفٹویر میں وزی وگ اردو ایڈیٹرز کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں وزی وگ ایڈیٹرز میں نوری نستعلیق کا استعمال دکھایا گیا ہے۔


اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
ایف سی کے ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن
اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کے ڈیمو ذیل کے روابط پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں:
سادہ ڈیمو
مکمل فیچرز کا ڈیمو
ورڈ انٹرفیس
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی مختلف سکنز
اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن
اردو وزی وگ ایڈیٹرز کے بارے میں سوال و جواب کے لیے محفل فورم کے اس موضوع پر تشریف لائیں۔
Tags: FCKEditor, TinyMCE, Urdu Editor
Posted in Tools, Urdu | No Comments »
March 7th, 2009 by Zack
آپ لوگوں نے محسوس کیا ہو گا کہ اردو محفل میں چند دنوں سے ایرر آ رہے ہیں اور یہ کچھ وقت مشکل سے کھلتی ہے۔ مگر یہ مسئلہ صرف محفل کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اردوویب کے تمام ڈائنامک پیجز کے ساتھ ہے جیسے اردوویب بلاگ، وکی، وغیرہ۔
ہوا یوں کہ اردوویب اب شیئرڈ ہوسٹنگ کے لئے بڑی ہو گئ ہے۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ ویپیایس ہوسٹنگ لے لی جائے۔ ایک ہفتہ پہلے ہم نے اپنے موجودہ ہوسٹ ہی سے ویپیایس ہوسٹنگ لی۔ بہتر ہوسٹنگ کا خمیازہ ہمیں پچھلے کچھ دن سے بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اس کی پہلی وجہ کچھ ہوسٹنگ کمپنی کی طرف گڑبڑ تھی کہ وہ ہمیں طےشدہ میموری سارا وقت نہیں دے رہے تھے اور ہماری میموری الاٹمنٹ میں گڑبڑ ہو رہی تھی۔ وہ مسئلہ امید ہے کہ اب ختم ہو گیا ہے۔
مگر ابھی بھی مسائل باقی ہیں۔ اصل میں جب پاکستان میں دن ہوتا ہے تو ہمارے سرور پر لوڈ بہت بڑھ جاتا ہے اور کل میموری ہماری طےشدہ برسٹ میموری سے بھی آگے نکل جاتی ہے۔ ہم چیک کر رہے ہیں کہ کون کون سے سکرپٹ زیادہ میموری کھاتے ہیں اور ان میں سے کون کون سے ضروری ہیں اور کن کو غائب کیا جا سکتا ہے تاکہ میموری کی ضروریات کو ایک حد کے اندر رکھا جا سکے۔
اسی وجہ سے محفل کے کچھ فیچرز بھی فی الحال ختم کئے گئے ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ اس ہفتے روزانہ شاید کوئ ایک چیز جیسے بلاگ یا اردو لائبریری وکی سائٹ وغیرہ 24 گھنٹے کے لئے بند کی جائے گی۔ اس بارے میں میں اسی تھریڈ میں اعلان کروں گا کہ کونسی چیز کب سے کب تک بند ہو گی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہر ایک کی میموری کی ضروریات کا تخمینہ لگایا جا سکے۔
پیر یعنی سوموار مارچ 9 کو میرے صبح کے 11 بجے (utc-5) یعنی پاکستان کے رات کے 8 بجے محفل کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کیا جا رہا ہے۔
منگل 10 مارچ کو پاکستان کے رات کے 8 بجے اردو سیارہ کو 24 گھنٹوں کے لئے ڈاون کیا جائے گا۔
بدھ 11 مارچ کو پاکستان کے رات کے 8 بجے اس بلاگ کو 24 گھنٹوں کے لئے ڈاون کیا جائے گا۔
Posted in Forums, Miscellaneous, Planet, Urdu | 31 Comments »